geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس سے کیسے بچا جائے؟

March 8, 2020 1 1 min read
Corona virus
Share this:

Corona virus

کینیڈا (اصل میڈیا ڈیسک) ایک تازہ سروے کے نتائج کے مطابق اکہتر فیصد پاکستانی شہری سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چہرے پر ماسک پہننا ایک محفوظ طریقہ ہے۔

گزشتہ ماہ فروری میں مارکیٹ ریسرچ کی بین الاقوامی کمپنی ’آئی پی ایس او ایس‘ کی جانب سے دنیا کے نو ممالک میں کیے جانے والے اس سروے کے دوران پاکستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ڈھائی ہزار سے زائد پاکستانیوں سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کون سا اقدام سب سے زیادہ مدد گارثابت ہو سکتا ہے، تو 71 فیصد پاکستانیوں کا خیال تھا کہ چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے سے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ 57 فیصد لوگوں نے متاثرہ ملکوں کے دورے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا اور 47 فیصد پاکستانیوں نے کثرت سے ہاتھ دھونے کی بات کی۔ بعض پاکستانیوں نے رش کی جگہ پر نہ جانے اور سفر نہ کرنے کو بھی کورونا وائرس سے بچنے میں مددگار قرار دیا۔

کووڈ انیس کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے کون سے ادارے تیار ہیں؟
اس سوال کے جواب میں 72 فیصد پاکستانیوں نے عالمی ادارہ صحت کے حق میں بات کی جبکہ وفاقی حکومت کے حق میں 61 فیصد، ملک کے ہیلتھ کیئر سسٹم کے حق میں 60 فیصد اور صوبائی اورمقامی حکومتوں کے حق میں 55 فیصد لوگوں نے رائے دی۔

اس بارے میں 81 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ٹیلی وژن، 64 فیصد شہریوں کے نزدیک طبی عملہ اور دوست احباب سے ملنے والی خبریں جبکہ 55 فیصد لوگوں کے نزدیک سرکاری اہلکاروں سے ملنے والی اطلاعات قابل اعتماد ہیں جبکہ 51 فیصد پاکستانی شہریوں کے مطابق سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات بھی قابل اعتبار ہیں۔

پاکستان، روس آسٹریلیا، جرمنی، امریکا ، کینیڈا، برطانیہ، فرانس اور جاپان میں کیے جانے والے اس سروے میں پوچھا گیا، ’’کورونا وائرس پر جلد قابو پا لیا جائے گا؟‘‘ اس سوال کے جواب میں 74 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ اس بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ اس کے مقابلے میں جاپان اور کینیڈا کے صرف 15 فیصد، فرانس اور برطانیہ کے 16 فیصد، آسٹریلیا کے 19 فیصد، جرمنی کے 20 فیصد اور امریکا کے صرف 21 فیصد افراد یہ سمجھتے ہیں کہ اس بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

اس سوال کے جواب میں کہ کورونا وائرس کو آپ اپنے اور اپنے خاندان کے لیے کتنا خطرہ تصور کرتے ہیں، 29 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ وہ کورونا وائرس کواپنے اور اپنے خاندان کے لیے ایک سنگین خطرہ محسوس کرتے ہیں جبکہ کینیڈا میں صرف 7 فیصد، برطانیہ میں 9 فیصد ، فرانس میں 10 فیصد اور جرمنی میں 11 فیصد لوگ ایسا خیال کرتے ہیں۔

’’کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس کے معاملے میں میڈیا مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہوئے صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے؟‘‘ اس سوال کے جواب میں 54 فیصد پاکستانیوں کا جواب ہاں میں ہے جبکہ جاپان کے صرف 23 فیصد، برطانیہ کے 27 فیصد، فرانس کے 28 فیصد، کینیڈا کے 29 فیصد اور امریکا کے 30 فیصد لوگ بھی ایسا ہی سمجھتے ہیں۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک اس وئرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار چار سو کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

Share this:
Ashraf Ghani
Previous Post طالبان قیدیوں کو جیلوں میں رکھنے کی خواہش نہیں، افغان صدر
Next Post بھارت خواتین کیلیے غیر محفوظ، ہر 15 منٹ میں ایک زیادتی
Indian Women

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.