geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود تبلیغی اجتماع میں لاکھوں زائرین جمع

March 14, 2020 0 1 min read
Ijtema
Share this:

Ijtema

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کے خطرے کے باوجود لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں ایک مذہبی تبلیغی اجتماع میں تقریباﹰ ڈھائی لاکھ افراد جمع ہو گئے۔ منتظمین نے خراب موسم کو اجتماع ملتوی کرنے کا سبب قرار دیا۔

کورونا وائرس کی وبائی صورتحال سے بچاؤکے لیے حکومت پاکستان کی احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرتے ہوئے رائیونڈ میں پانچ روزہ تبلیغی اجتماع میں لاکھوں مسلمان عبادت گزار جمع ہوگئے۔ اس نوعیت کے واقعات سے کورانا وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔
اس سالانہ تبلیغی اجتماع کے منتظمین نے جمعرات کو کورونا وائرس کے خدشات کے بجائے شدید بارش کی وجہ سے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ پانچ روزہ اجتماع کے لیے بدھ کے روز سے ہی ملک بھر سے تقریباﹰ دو لاکھ پچاس ہزار افراد لاہور کے قریب کیمپوں میں جمع ہو چکے تھے۔ رائیونڈ کے اس اجتماع کے ایک منتظم احسان اللہ نے آج بروز جمعہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ’’زیادہ تر افراد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں لیکن اب بھی ہزاروں افراد یہاں موجود ہیں۔ وہ آج واپس لوٹیں گے۔‘‘

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 21 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، لیکن ان میں سے کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ بائیس کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل ملک میں ہیلتھ کیئر کی سہولیات بھی انتہائی ناقص سمجھی جاتی ہیں۔

متعدد ممالک نے وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ہنگامی صور تحال کے پیش نظر بڑے عوامی اجتماعات کے انعقاد اور ان میں شرکت سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ بعض ممالک جیسے فرانس اور اٹلی نے بھی ان پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
پاکستان میں وفاقی حکومت نے ابھی تک ممکنہ وباء پر قابو پانے کے لیے ملک گیر اقدامات نافذ نہیں کیے۔ ملک کی تمام صوبائی حکومتیں اپنے طور پر کام کر رہی ہیں۔ لہٰذا تبلیغی اجتماع کے منتظمین اس تقریب کو ملتوی کرنے کی حکومتی ہدایت کو نظرانداز کرسکتے تھے۔ احسان اللہ کے بقول، ’’حکومت نے ہم سے کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماع منسوخ کرنے کو کہا تھا لیکن ہمارے بزرگوں اور منتظمین نے یہ فیصلہ کیا کہ جلسہ منصوبے کے مطابق جاری رہے گا۔‘‘

رائیونڈ کے اس سالانہ اجتماع کا سلسلہ پانچ عشروں سے جاری ہے۔ اسے مذہبی اسکالرز نے شروع کیا تھا اور اس اجتماع کے دوران اسلامی تعلیمات کی تبلیغ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اجتماع کے دوران ملک بھر سے آنے والے لاکھوں حاضرین کیمپوں میں رہتے ہیں۔
یاد رہے پاکستان کے چار میں سے تین صوبوں میں اسکول مارچ کے آخر تک بند ہیں اور حکام کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔

Share this:
Farooq Abdullah
Previous Post جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ رہا
Next Post ووہان میں کورونا وائرس ممکنہ طور پر امریکی فوج ساتھ لائی، چین
Chinese Foreign Ministry

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.