geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس اور ہم

March 26, 2020 1 1 min read
Coronavirus Patient
Share this:

Coronavirus Patient

تحریر : اے آر طارق

پریشان کن ”کارونا وائرس”جس نے پوری دنیا کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے ۔اب ڈرونا وائرس کا روپ دھار چکا ہے۔پوری دنیا میں اِس کے ڈر سے نظام زندگی مفلوج ہواپڑاہے۔کہیں سکول ،کالجز،یونیورسٹیاں ،ہوٹل ،ریستوران ،پبلک وتفریحی مقامات بند ہیں تو کہیں مکمل لاک ڈائون ہواپڑاہے۔ہر شخص اِس ”کارونا وائرس ” سے گھبرایا ہواہے۔ہرطرف ”کاروناوائرس ”کاہی ذکر اور اِس کی ہی صدائیں ہیں۔”کارونا وائرس” سے یہ ہوگیا ،وہ ہوگیاکی خبریں مسلسل گردش کرتی رہتی ہیں۔ہر آن اتنے بیمار پڑے ،اتنے ہلاک ہوگئے کا پتا چلتاہے۔”

کارونا وائرس”سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔”کارونا وائرس”سے کیسے بچا جائے بھی بتایاجارہاہے۔”کروناوائرس”کے اثرات بارے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔”کاروناوائرس”آگاہی مہم پوسٹر بھی آویزاں کیے جارہے ہیں۔دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی اِس ”کرونا وائرس ”سے نمٹنے کے لیے انتہائی اچھے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ہسپتالوں میں کارونا وارڈاور قرنطینہ سنٹرجیسے یونٹ بنانے کے ساتھ ساتھ ا سپیشل ہسپتال بنانے کی باتیںبھی کی جارہی ہیں۔الغرض یہ کہ ”کروناوائرس ”سے بچنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔”کاروناوائرس”کے پھیلائو کے ڈر سے ہاتھ نہ ملائو ،ایک دوسرے کو چھوئو نہ ،دومیٹر کے فاصلے سے رہیئے،چار سے زیادہ افراد اکٹھے نہ ہوں،شادی تقریبات پر مکمل پابندی ہے۔دفعہ 144 نافذہے۔بہت سے ممالک میں باجماعت نماز اور جمعتہ المبارک پر ماسوائے حرم و مسجد نبوی پابندی لگادی گئی ہے۔پاکستان میں بھی اجتماعی عبادات پر پابندیاں لگانے کی جانب سُوچاجارہاہے۔ نماز باجماعت کے لیے دومیٹر کا فاصلہ رکھا جائے کہاجارہاہے۔”کرونا وائرس ”سے بچنے کے لیے ہر حربہ ،طریقہ اپنایا جارہاہے۔

اِس بارے مختلف ہدایات بھی دی جارہی ہیں۔”کرونا وائرس ”نے سب کچھ تلپٹ کر کے رکھ دیاہے۔انسانی سوچ وخیال کے مطابق جوبھی تدبیر یں ذہن میں آرہی ،اختیار کی جارہی ہیں۔اِس سے بچنے کے لیے ہرسائنسی طریقہ اورفارمولہ پر غور کیا جارہاہے۔مختلف زاویوں اور طریقوں سے اِسے جانچا جارہاہے۔ خطہ ارضی پر آفت بنی اِس وبائی مرض ”کاروناوائرس”کے مکمل تدارک کے لیے بہت زیادہ مغزماری کی جارہی ہے۔

اِس کے خاتمہ کے لیے دنیا بھر کے ماہرین سے اصلاح مشورہ اور تجاویز بھی مانگی جارہی ہیںمگر اِس کائنات کے خالق و مالک رب العزت اللہ عزوجل کا اِس وبائی مرض بارے کیاکہنا ،اِس متعلق نہیں سُوچاجارہا۔یہ وبائی مراض کیوں آتی ،پرغور نہیں کیاجارہا۔قرآن پاک کے اِس طر ح کے وبائی مرض بارے کیاکہنے ،اِس قسم کے امراض پیدا ہونے اور پھیلنے کی وجوھات کیا ،جاننے بارے نہیں سوچاجارہا۔اِس وبائی مرض کا سدباب کیسے ممکن ،قرآن وسنت سے رہنمائی نہیں لی جارہی۔اِس وبائی مرض سے کیسے بچا جاسکتا ،پر اللہ کا حکم کیا،سمجھانہیں جارہا۔ایسے وبائی امراض کیوں پیداہوتے ،پھیلتے،اسباب نہیں جاناجارہا۔قرآن پاک کی تعلیمات کی روشنی میں اِس وبائی امراض کی بڑھوتری کی وجہ کیا ،پر قدغنیں نہیں لگائی جارہی۔اِس وبائی مرض کا کنٹرول کیسے ممکن،پرکام نہیں کیاجارہا۔خالق کائنات کے حکموں پر عمل پیرا نہیں ہواجارہا۔اللہ کیاکہتا ،اُسے سمجھا نہیں جارہا۔قرآن پاک کے احکامات کے مطابق اِس مرض کی روک تھام کیسے ممکن ،وہ نسخہ استعمال میں نہیں لایا جارہا۔ہونا تویہ چاہیئے تھاکہ ہم مسلمان اِس پریشان کن ،تکلیف دہ صورتحال میں رب کائنات کے احکامات سے رہنمائی لیتے ،قرآن پاک کی روشن اور واضح تعلیمات سے استفادہ کرتے،اسلام کے سنہری اصولوں کو اپناتے،نماز سے مدد لیتے،صبر اختیار کرتے،سار ی اُلجھنوںاور پریشانی دور کرنے والے رب سے رجوع کرتے۔ہم نے مغرب کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بس سب کچھ بھول کر اپنی ہی تدابیر یں شروع کردیں۔

رب کیا کہتا ،سے مکمل کنارا کش ہوگئے ۔انسانوں کے کہے کے آگے جھک گئے اور مسلسل جھکے ہوئے ہیں اور رب رحمان کا حکم کیا ،دیکھنا ،سمجھنا اور جاننا گوارہ ہی نہ کیا۔ذراسابھی غور نہ کیا کہ وہ کیا کہہ رہا ،کیا چاہتا اور اُس کے حکم کیا ہیں۔یہ کیسے ممکن ہے کہ پروردگار کے واضح احکامات کو پس پشت ڈال کر ہم امن ،چین اور سکون سے رہ سکیں۔اچھائی انسان کے حکم ماننے میں نہیںہے بلکہ رب کریم کے حکموں آگے جھک جانے میں ہے جو رب کہے ،اُسے اختیار کرنے میں ہے۔جس سے روک دے ،اُس سے رک جانے میں ہے مگر کیاہے کہ ہمارے ہاں اُلٹی ہی گنگا بہہ رہی ہے کہ رب کا حکم سامنے ہے مگر اُس پر نظر نہیں۔وبائی مرض کنٹرول سے باہر ہے مگر اُس پر نہ جانتے ہوئے بھی پورافوکس ہے۔وبائی مرض کے اضافے کا سارا سامان خود سے ہی بنائے اور پھیلائے ہوئے ہیں اورروک تھام ذراسی بھی نہیں اور وبائی مرض کے خاتمے کی ہر دوااور دعاکا گلہ گھونٹے ہوئے ہیں۔اللہ عزوجل اور رسول ۖ کے حکموں سے روگردانی کا نتیجہ ایساہی نکلتاہے۔اسلام اور قرآن کے احکامات کو رد کردینے کی سزائیں ایسی ہی ہوتی ہیں۔ انسان لاکھ جتن کرلے،ہوتاوہی ہے جو منظور خداہوتاہے۔اُس کا حکم ہی ہر جگہ چلتا اور اُس کا فیصلہ ہی ا ٹل ہوتاہے۔اُس کے سامنے کسی بھی نہ کوئی تدبیر چلتی ہے اور نہ مرضی،ہاں اُس کے حکموں کے آگے جھک جانے میں ہی سب کچھ ہے۔

اللہ کے حکموں کی اطاعت و فرمانبرداری میں ہی ہر اُخروی کامیابی ہے اور ہر وبائی امراض سے نجات۔یہ وبائی امراض کیوں پھیلتے ہیں ۔حدیث مبارکہ ہے کہ ”جس قوم میںفحاشی آتی ہے اُس قوم میں وبائی امراض پھیل جاتے ہیں”اور یہ وبائی امراض ختم کیسے ہوتے ہیں”اللہ اور اُس کے رسول کے حکموں پر چلتے ہوئے اپنے گناہوں کی معافی مانگناسے”۔قرآنی آیت بھی ہے کہ ”جب میں بیمار ہوتاہوںتو شفاء وہی دیتاہے۔”پس ثابت ہوا کہ ہر مرض کی شفاء اللہ کے پاس ہے اور اُس کے آگے جھک جانے میں ہی نجات ہے مگر افسوس کہ ہم وہ در بھی جہاں اللہ کی رحمتیں ہوتی ہیں بھی بند کرچکے ہیں۔۔۔کتنی حیرت کی بات ہے کہ ہم رجوع الی اللہ کی بجائے اغیار کے حکموں اور کہے بولے پر اعتبار کیے چل رہے ہیں۔ ہمیںدوا کے ساتھ ساتھ دعا کی زیادہ ضرورت ہے۔نماز ہم بھول چکے۔باجماعت نمازیں ہماری عجیب دومیٹر کی دوری کا نظارہ لیے ہوئے ہے۔قرآن ہماری زندگیوں سے دور ہے۔اللہ اور رسول کے حکم ہم نہیں مان رہے اور رُو رہے ہیں کہ عذاب ہے کہ جان کھائے ہوئے ہے چھوڑتا ہی نہیںہے۔کیسے چھوڑے عذاب ہمارا پیچھا کہ کوئی کام عمل تو ہمارا رب کی جی حضوری والا نہیں رہا،سارے عمل تو طاغوتی طاقتوں والے ہوگئے،رحم اور کرم پھر آئے کہاں سے۔رحمتوں ،برکتوں ،شفائوں کے سارے دروازے توہم خود ہی بند کرکے بیٹھ گئے۔

رحمتوں ،برکتوں، شفائوں کا نزول ہوتوکہاں سے اور کیسے؟تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میںبڑے بڑے عذاب آئے۔کارواں کے کارواں ڈھے گئے مگر رجوع الی اللہ سے سب ٹھیک ہوگیا۔افسوس ہمارا تو کچھ بھی ٹھیک نہیں۔نمازیں ہمارے پاس نہیں۔قرآن سے ہم دور ہیں۔اخلاقیات کی رتی پاس نہیں رکھتے۔ہمسائیوں سے حسن سلوک روا نہیں رکھتے ۔غیبت و چغلی ہماری رگوںمیں رچی بسی۔قتل وخون ریزی سے ہمارے ہاتھ اٹے ہوئے۔خیر وبھلائی ہم سے رخصت ہوچکی۔زیادتیوں،ناانصافیوں کا گراف ہمارے ہاں بڑھا ہوا۔سود کی یہاںفراوانی۔بددیانتی،بے ایمانی،ہیراپھیری ،دھوکا دہی ،کم ناپ تول ،ذخیرہ اندوزی ،ملاوٹ کاہمارے ہاں عروج۔منافقت ہماری گھٹی میں بھری ہوئی۔ایک دوسرے کے بارے میں محبت وچاہت کے مقدس جذبے ہمارے ہاں سے غائب۔غیر تو غیر ،اپنے بھی خفاء ۔ایک دوسرے کی عزت وآبرو کاتحفظ ہمارے ہاں ناپید۔عذاب وآفات نہیں آئیںگے تو اور کیا آئے گا۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم پر رحم ہو اور ہم عذاب سے چھٹکارہ پا جائیں تو ہمیں اللہ کے حکموں پر چلتے ہوئے شعائراسلام کواپنانا ہوگا۔عذاب الہیٰ سے بچنے کے لیے اور رحمت الہی ٰپانے کے لیے یہی ایک ایک راستہ ہے دوسرا کوئی نہیں۔
A R Tariq

تحریر : اے آر طارق

Share this:
Coronavirus Patient
Previous Post خدمت کا نادر موقعہ
Next Post کورونا وائرس قوم متحد ہو کر مقابلہ کرے حکومتی ایڈوائزری پر عمل کیا جائے۔ اقبال قاسم
POA

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.