geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس کے ٹیکے پر امریکا اور جرمنی میں رسہ کشی

March 16, 2020 0 1 min read
Cure Vac
Share this:

Cure Vac

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ایک جرمن کمپنی کو صرف امریکا کے لیے ٹیکہ تیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم کپمنی نے اپنی ٹیکنا لوجی فروخت کرنے کی تردید کی ہے۔

جرمنی کے ہفتہ وار اخبار ‘ویلٹ ام زونٹاگ‘ کے مطابق جرمنی کی دوا ساز کمپنی ‘کیور ویک، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ویکسین تیار کرنے کی کوشش میں ہے، اور اسی سلسلے میں جرمن حکومت اور امریکا کے درمیان رسہ کشی چل رہی ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ویکسین پر کام کرنے والے جرمن سائنسدانوں کو اس ویکسین کے حصول کے لیے بڑی رقومات دینے کی پیشکش کر رہے تھے اور اس کے بدلے میں وہ اس دوا کے خصوصی حقوق حاصل کرنا چاہتے تھے۔

لیکن کمپنی نے اس سے متعلق ایک پریس ریلیز میں ممکنہ طور پر کمپنی یا اس کی ٹیکنالوجی کی فروخت کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ اس نے اپنے ایک بیان میں کہا ”کیور ویک ایم آر این اے پر مبنی ایک ایسا ٹیکہ بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جو پوری دنیا کے لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھ سکے۔ ہم قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے اور ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں جس میں ہماری کپمنی یا ٹیکنا لوجی کو حاصل کرنے کی پیشکش کی بات کی گئی ہے۔‘‘

اخبار نے اس سلسلے میں جرمن حکومت کے ایک ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کے لیے ایک ٹیکہ حاصل کرنے کی اپنی تمام کوششیں کیں، ”لیکن صرف امریکا کے لیے۔‘‘ لیکن کمپنی کے سربراہ کرسٹوف ہیٹچ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں امریکا کے ساتھ خصوصی معاہدے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ انہوں نے اخبار من ہامرمورگین کو بتایا،”ہم پوری دنیا کے لیے ایک ویکسین تیار کرنا چاہتے ہیں کسی ایک ملک کے لیے نہیں۔‘‘

جرمن دوا ساز کمپنی کیورویک جرمن صوبے باڈن ووٹنبرگ میں قائم ہے۔

جرمن وزیر صحت نے بھی سرکاری ٹی وی پر ایک بیان میں کہا کہ کمپنی پر حاوی ہونے کی بات نہیں ہے اور اس مسئلے پر ان کے محکمے کی کمپنی کے ساتھ گزشتہ دو ہفتوں سے اچھے ماحول میں بات چیت ہوتی رہی ہے۔ ادھر جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پیر 16 مارچ کو بحران سے متعلق حکومت نے جو نئی کمیٹی تشکیل دی ہے وہ بات چیت کرے گی، جبکہ جرمن وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ”جرمنی بکنے کے لیے تیارنہیں ہے۔‘‘

یہ کمپنی جرمنی کے جنوبی شہر ٹیوبنگن میں واقع ہے اور وزارت صحت کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ جرمن شہر فرینکفرٹ اور امریکی شہر بوسٹن میں بھی اس کی شاخیں ہیں۔ کمپنی کو امید ہے کہ وہ آئندہ جون یا جولائی تک ایک تجرباتی ویکسین تیار کرلے گی اور پھر انسانوں پر تجربے کے لیے وہ منظوری حاصل کرے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے لیے ممکںہ طور پر کئی ٹیکے تیار کرنے کے لیے تحقیقاتی کام شروع ہوچکا ہے اور اس ضمن میں جو دو بہترین ٹیکے ہوں گے انہیں کلینیکل ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔

گزشتہ سنیچر کو کورونا وائرس کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی ٹیسٹ ہوا تھا لیکن وہ اس سے متاثر نہیں پائے گئے۔ اس ماہ کے اوائل میں جرمن کمپنی ”کیور ویک‘‘ کے سی ای او ڈانیئل مینیچیلا نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور کورونا وائس پر کام کرنے والی ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ اور گيارہ مارچ کو کمپنی نے ڈانیئل مینیچیلا کو سی ای او کے عہدے سے ہٹا نے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی اور ان کی جگہ انگمار ہوئر کو کمپنی کا نیا سی ای او مقرر کیا گيا تھا۔

Share this:
France Yellow Jackets Protest
Previous Post فرانس: کورونا وائرس کے باوجود ییلو جیکٹ مظاہرین سڑکوں پر
Next Post کرائسٹ چرچ ميں مساجد پر حملوں کو ايک سال بيت گيا
Christchurch Tragedy

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.