geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: تازہ ہوا میں ورزش صحت کے لیے اچھی یا خطرناک؟

April 2, 2020 2 1 min read
Exercise
Share this:

Exercise

دریا کے کنارے جوگنگ، جنگل میں سائیکل سواری یا پھر پارک میں ورزش: اگر ورزش تازہ ہوا میں کی جائے تو صحت بخش ہوتی ہے۔ لیکن کیا آج کل کورونا کے دور میں بھی اس اصول پر عمل کیا جا سکتا ہے؟

بون کی ایک سنہری دوپہر، دریائے رائن کے پانی میں ہوا کے دوش پر لہریں بن رہی ہیں اور یہی پانی سورج کی کرنوں کو منعکس کرتے ہوئے بکھیر بھی رہا ہے۔ دریائے رائن کا شمار دنیا کی مصروف ترین آبی گزرگاہوں میں ہوتا ہے لیکن آج کل یہاں سے بہت ہی کم بحری جہاز گزرتے ہیں۔ دوسری جانب رائن کے کنارے پر ہلچل زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔ کنارے پر جگہ مختصر ہونے کے باوجود یہاں سائیکل سواروں، پیدل چلنے والوں، جوگرز اور چہل قدمی کرنے والوں کی بڑی تعداد دکھائی دے رہی ہے۔ اس صورتحال میں ‘سوشل ڈسٹنسنگ‘ یا سماجی دوری کے اصول پر عمل کرتے ہوئے کم از کم لازمی فاصلہ کیسے رکھا جائے؟ رائن کے کنارے کچھ جگہیں ایسی ہیں، جہاں ان ضوابط پر عمل درآمد ناممکن ہے۔

جرمنی میں اچھا موسم یعنی اگر سورج چمک رہا ہو، تو بہت سے پارکوں اور سبزہ زاروں کا یہی حال ہوتا ہے اور ایسے لگتا ہے کہ دنیا بھر میں جیسے کہیں کووڈ انیس کی کوئی وبا موجود ہی نہیں۔ پارکوں میں لوگ ایک دوسرے سے فاصلہ تو رکھ رہے ہں لیکن جزوی لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ گھروں سے باہر بھی نکل رہے ہیں۔ ان حالات میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا کورونا وائرس کے اس دور میں کھلی فضا میں ورزش صحت کے لیے بہتر بھی ہے یا نہیں؟

تازہ تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم کئی جگہوں کی سطح پر خود بخود ختم نہیں ہوتی۔ اِن میں خاص طور پر دروازوں کے ہینڈل اہم ہیں۔ دروازے کے ہینڈل پر یہ وائرس لگ جائے تو چار سے پانچ دِن تک زندہ رہتا ہے۔ اِن ہینڈلز کا صاف رکھنا از حد ضروری ہے۔

بالکل کرنا چاہیے: باقاعدگی سے جسمانی ورزش انسان کی صحت اور اس کے مدافعتی نظام کے لیے بہت ضروری ہے۔ جسمانی مدافعتی نظام جتنا مضبوط ہو گا، انفیکشن یا بیمار ہونے کے امکانات اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔ کووڈ انیس کی ابھی تک کوئی ویکسین تیار نہیں ہو سکی۔ چونکہ کہتے ہیں کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے، اس لیے کھیلوں اور ورزش سے کورونا وائرس سے ممکنہ تحفظ میں فیصلہ کن مدد مل سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی بالغ افراد کو ہر ہفتے ڈھائی گھنٹے سے پانچ گھنٹے تک ورزش کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ فشار خون اور دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ذیابیطس، سرطان اور ذہنی دباؤ جیسی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

پروفیسر یوناس شمٹ نے اس تناظر میں ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ یہ مشورے کورونا کے اس دور میں بھی کار آمد ہیں، ”ورزش صحت کے لیے ضروری ہے اور آج کل بھی۔‘‘ ان کے بقول گھر پر بیٹھے افراد اگر سپورٹس نہیں کریں گے، تو اعصابی دباؤ کی وجہ سےانہیں دل کا دورہ پڑ سکتا ہے یا فالج کا حملہ بھی ہو سکتا ہے۔

پروفیسر یوناس شمٹ مزید کہتے ہیں، ”اگر کوئی تنہا کسی پارک میں جوگنگ یا چہل قدمی کر رہا ہوتو اس کے لیے کوئی خطرہ نہیں۔ ہاں اگر بہت زیادہ لوگ ایک ہی جگہ بہت دیر تک جمع ہوں، تو یہ خطرے کی بات ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ایک خاص فاصلہ رکھ کر برابر سے گزرنے میں بھی کوئی پریشانی نہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ منہ پر ماسک پہن کر ورزش نہ کی جائے۔

Share this:
Doctor
Previous Post ’جب ڈاکٹر بھی بیمار پڑ جائیں، تو مریض کون دیکھے گا؟‘
Next Post یونانی مہاجر کیمپوں میں کورونا وبا کے پھیلا کے خدشات
Greek Refugee Camps

Related Posts

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی انویسٹی گیشن، ٹرمپ کے خلاف خفیہ دھمکی کا شبہ

June 12, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، ٹرمپ کو خطرہ یا محض حزب اختلاف؟

June 12, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.