geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: دنیا میرکل کی طرف کیوں دیکھ رہی ہے؟

April 26, 2020April 26, 2020 2 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے بارے میں کئی مرتبہ کہا جا چکا ہے کہ ان کا سیاسی سفر اختتام پذیر ہے۔ لیکن کورونا بحران کے دوران جرمنی سمیت دنیا بھر میں ان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

چانسلر میرکل آئندہ اس عہدے کے لیے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔ عام طور پر جب سیاست دان کنارہ کشی کا اعلان کر دیتے ہیں تو سیاسی مبصرین انہیں کمزور اور غیر موثر قرار دے دیتے ہیں۔

چانسلر میرکل کے بارے میں بھی ایسی ہی رائے بن رہی تھی۔ خیال تھا کہ سن 2019 میں ہی وہ چانسلر کے عہدے سے علحیدہ ہو جائیں گی۔ لیکن اس کے برعکس میرکل اب بھی موجود ہیں۔ ان کی قیادت پر جرمنی میں بھی اعتماد بڑھا ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی میرکل کی تعریف کی جا رہی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے بحران نے دنیا بھر کے حکمرانوں کے لیے مشکلات پیدا کر رکھی ہے۔ کئی سربراہان حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ تاہم چانسلر میرکل کے انداز قیادت اور بحران سے نمٹنے کی صلاحیتوں کی تعریف ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی تعریفیں سمیٹنے والے عالمی رہنماؤں میں میرکل سرفہرست ہیں۔پاکستان ہو امریکا، لاطینی امریکا یا مشرق وسطیٰ، آخر دنیا بھر کے میڈیا میں میرکل کی تعریفیں کیوں کی جا رہی ہیں؟

اسرائیلی پبلک ٹی وی سے وابستہ صحافی امیخائی سٹائن کا کہنا ہے، ”میرکل ایک ایسی رہنما ہیں جو لوگوں کو حالات کی سنجیدگی سے باخبر کرتی ہیں اور صاف انداز میں عوام کے لیے وضاحت کرتی ہیں۔‘‘

ارجنٹائن کے بڑے اخبار کلارین سے وابستہ مبصر ریکارڈو روا کا کہنا ہے، ”میرکل پینسٹھ برس عمر، فزکس میں پی ایچ ڈی، اور پندرہ برس سے اقتدار میں ہونے کے باوجود ‘عام شہریوں جیسا رویہ‘ رکھتی ہیں۔ وہ جذباتی نہیں بلکہ سائنسی انداز میں گفتگو کرتی ہیں اور اپنی تعریف کرنے کے بجائے ‘قیادت‘ کرتی ہیں۔‘‘

چانسلر میرکل جیسی شخصیت اور طرز قیادت والے حکمران اب دنیا میں ناپید دکھائی دیتے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بحران سے نمٹنے کے لیے ان کا یہ انداز کامیاب نظر آیا۔ سیاسی بیان بازی کی بجائے سنجیدگی سے بحران سے نمٹنے کی میرکل کی صلاحیت نے دنیا کے کئی مقبولیت پسند سیاست دانوں کے لیے بھی مسئلہ پیدا کیا ہے۔

امریکی میڈیا بھی صدر ٹرمپ کے بیانات کے مقابلے میں میرکل کی مثال پیش کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ لندن میں کورونا وائرس سے متعلق روزمرہ کی پریس بریفنگ میں کئی مرتبہ صحافیوں نے پوچھا کہ برطانوی حکومت جرمنی سے کیوں سبق نہیں سیکھتی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے لیے فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تو چانسلر میرکل عالمی ادارے کی مدد کو آئیں۔

جرمنی میں سولہ وفاقی ریاستیں اپنے معاملات میں تقریبا خود مختار ہیں۔ تاہم چانسلر میرکل نے سب کو یکجا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسی طرح وہ عالمی سطح پر بھی موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں کی حامی ہیں۔ امریکی صدر کے برعکس چانسلر میرکل بحران کا اجتماعی حل تلاش کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔

چانسلر میرکل دائیں بازو کی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو سے تعلق رکھتی ہیں۔ لیکن ان کے حالیہ اقدامات کی وجہ سے بائیں بازو کے نظریات رکھنے والے مخالفین بھی ان کے معترف دکھائی دیتے ہیں۔

بائیں بازو کی سوشلسٹ پارٹی کے رہنما باڈو رامیلو وفاقی جرمن ریاست تھورنگیا کے وزیر اعلیٰ بھی ہیں۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چانسلر میرکل پرسکون انداز میں اور فیصلہ کن انداز میں قیادت کر رہی ہیں جس کی وجہ سے ‘بہت پیچیدہ مسائل بھی آسانی سے حل‘ ہو جاتے ہیں۔

فی الوقت میرکل کے لیے یورپی اور عالمی سطح پر کورونا بحران سے نمٹنے کی کوششوں کا چیلنج ہے۔ یکم جولائی سے میرکل کو یورپی کونسل کی ششماہی قیادت بھی سنبھالنا ہے، یہ ذمہ داری ممکنہ طور پر ان کے لیے موجودہ صورت حال سے زیادہ مشکل ثابت ہو گی۔ کورونا وائرس کی وبا نہ شروع ہوتی تو اس وقت تک سی ڈی یو پارٹی چانسلر میرکل کے جانشین کا انتخاب کر چکی ہوتی۔ لیکن اب یہ انتخاب اس برس کے آخر تک ہی ممکن ہو سکے گا۔

Share this:
Saudi Arabia Flogged
Previous Post سعودی عرب ميں اب کسی کو کوڑے نہيں مارے جائيں گے
Next Post حکومتی ابہام کی وجہ سے صورتحال بگڑ رہی ہے
Coronavirus Pakistan

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.