geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 10 ہزار سے تجاوز کر گئیں

March 20, 2020 2 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

اٹلی (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جب کہ اموات کے اعتبار سے اٹلی چین سے بھی آگے نکل گیا ہے۔

اٹلی میں گزشتہ دو روز کے دوران 900 کے قریب افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں اموات کی تعداد 3 ہزار 405 ہو گئی ہے جب کہ چین میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 248 ہو گئی ہے۔

امریکا میں بھی 9 مزید افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے جس کے بعدوہاں اموات کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی کوریا میں 3 اور پیرو میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایران اور اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد 18، 18 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ جرمنی میں 15 ہزار سے زائد اور امریکا میں 14 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔

شمالی کوریا نے اب تک سرکاری سطح پر کورونا وائرس کے ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں کی لیکن وہاں کے سرکاری میڈیا کے مطابق 4 ہزار سے زائد افراد کو ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد قرنطینہ سے نکال دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر شمالی کورین میڈیا کے اعدادو شمار کو دیکھا جائے تو وہاں اب تک 8 ہزار سے زائد افراد کو قرنطینہ سے نکالا جا چکا ہے۔

اس کے علاوہ 4 کروڑ نفوس پر مشتمل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر نے تمام شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ واشنگٹن کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یا تو وہ اپنے گھروں کو آ جائیں یا پھر باہر ہی رہیں۔

گورنر کیلی فورنیا گیون نیوسم نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ آنے والے چند ہفتوں میں ریاست کے 56 فی صد لوگ کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں جس کے لیے اسپتالوں کو 20 ہزار بستروں کی ضرورت ہو گی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 10 ہزار 49 افراد ہلاک اور 2 لاکھ 49 ہزار 660 لوگ متاثرہ ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وبا کو روکا نہ گیا تو اس سے لاکھوں افراد ہلاک ہو سکتے ہیں جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایک معجزے کی طرح ختم ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے کورونا وائرس کا پہلا کیس منظر عام پر آیا تھا اور اس سے اب تک دنیا کے 180 ممالک متاثرہ ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک اور 454 متاثر ہو چکے ہیں۔

Share this:
Coronavirus Checking
Previous Post پنجاب حکومت کو کورونا کے ’’مفرور‘‘ مشتبہ مریضوں کی تلاش
Next Post بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلیے کورونا ٹیسٹ ختم کرنے کی سفارش
Corona Test

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.