geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا دنیا کو پھر جکڑنے لگا

July 25, 2020July 25, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : قادر خان یوسف زئی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس وبا کی صورتحال بہتر ہونے سے پہلے مزید خراب ہو سکتی ہے۔امریکی صدر نے تمام امریکی شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس سے اثر پڑے گا۔‘کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر کے معاونین نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس بارے میں ایک نیا لہجہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ اگر تصور کیا جائے کہ کوویڈ19کی نئی لہر دنیا پرغالب آنے کے لئے بھرپور قوت کے ساتھ دوبارہ حملہ آور ہوگئی تو اس کا اجمالی تصور ہی کتنا خوفناک ہے۔ غیر ملکی تجارت اور سفر کم بلکہ ختم بھی ہو سکتا ہے۔ مقامی طور پر نقل و حمل میں بھی نمایاں کمی آجائے گی۔ دنیا میں مصنوعات کی تیز تر تقسیم پر انحصار بڑھ جائے گا، جیسے کھانے کی اشیاء اور سامان کے متبادل کے حصے۔ عالمی، علاقائی اور قومی معیشت منجمد ہوجائے گی۔

وبا کے ممکنہ عالمی رد عمل کے بارے میں انسانوں کے لئے ایک اہم سبق ہے۔ متعدی بیماریوں کے مقابلے میں نسبتا کم اموات کے باعث بہت سارے ممالک کی آبادی پر وباکا زبردست منفی نفسیاتی اثر ہوگا۔وباکے عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات سے چھٹکارا حاصل کرنے سے قبل کرونا کی نئی شکل کا حملہ سب کچھ دوبارہ برباد کرسکتا ہے، اس وبا کو چاہیں کوئی بھی نام دیں لیں لیکن اس کی تباہ کاری ہولناک ہوگی۔

کوریا یونیورسٹی کے جونگ واہ لی، اور آسٹریلیائی نیشنل یونیورسٹی کے واروک میککبن نے، ایشیا بحر الکاہل کے خطے پر چھ ماہ کی وبا کے معاشی اثرات کے بارے میں بھیانک تخمینہ لگایا کہ بڑے پیمانے پر انفیکشن اور معاشی تباہی حکومتوں کو غیر مستحکم کررہی ہے۔ وباسے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام حکومتوں کو معذور کرسکتا ہے۔ بحران کے دوران دیکھا جانے والا خوف و ہراس کی سطح قابو سے باہر ہوسکتی ہے کیونکہ کئی مہینوں یہاں تک کہ برسوں تک بیماریاں اور اموات بڑھ سکتی ہیں۔ بدقسمتی سے، لوگ اکثر متعدی بیماریوں کے بحران کے بارے میں ابتدائی انتباہات سے لاتعلق رہتے ہیں۔اگلی وبا سے مقابلے کی تیاری کے لئے دنیا کو کیا کرنا چاہئے؟ آسان جواب تو یہ دے دیا جاتا ہے کہ ”کہیں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے“، لیکن عملی طور پر دنیا شاید ایک بڑے سانحے کا انتظار میں ہے۔

سائنس دان ابھی تک اس وبا کو کلی طور پر سمجھ ہی نہیں سکے کہ اس وبائی امراض کا مقابلہ کس طرح کریں کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ جب بھی وبائی مراض آتے ہیں سائنس دان اس کی ویکسین بنانے میں جت تو جاتے ہیں، لیکن کامیابی فوری نہیں مل پاتی، کیونکہ اب بھی کئی ایسی لاعلاج بیماریاں ہیں جو دنیا کو وبائی امراض سے نجات دلانے میں ناکام ہیں۔شائد کچھ ادویہ اثرات کو کم تو کردیتی ہیں لیکن معاشرے کے بہت ساری سطحوں کے اداروں کو ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔اس اِمر کو کامل طور پر سمجھا جاچکا ہے کہ انسانی جسم کو متاثر کرنے والاوائرس جب ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہونا شروع ہوتا ہے تو اس کا یہ سلسلہ تھمتا نہیں بلکہ ہر گذرتے برس کے ساتھ ایک نئے خطرے کو لے کر سامنے آتا ہے۔ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک وائرس نکلنے کا عمل دوبارہ شروع نہ ہو۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 12 سے 36 ماہ تک جاری وبائی بیماری میں، معاملات اور اموات کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہوجاتا ہے۔

وبائی امراض سے ایسا ردعمل پیدا ہوجاتا ہے جو راتوں رات دنیا کو بدل دیتا ہے۔ وبائی بیماری شروع ہونے کے بعد کئی مہینوں تک ویکسین دستیاب نہیں ہوتی جبکہ اینٹی ویرل دوائیوں کا بہت محدود ذخیرے کی موجود گی ہمیشہ کے لئے ناگزیر ہے۔ اس کے علاوہ، دنیا کے صرف چند مراعات یافتہ علاقوں میں ویکسین تیار کرنے کی سہولیات تک رسائی حاصل ہوتی ہے اس وباء کے تجزیے میں، نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ”نسبتا علیٰ اموات کی شرح اموات وبا کے پھیلاؤ کی نشاندہی، بیماری کا نیا پن، اس کے عالمی پھیلاؤ کی رفتار، اور عوامی غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے کی قابلیت کے بارے میں عوام کے لئے خطرے کا الارم ہے۔ اس خطرے کی گھنٹی بدلے میں، منفی طرز عمل کی وجہ بن سکتی ہے جس نے سب سے زیادہ ممالک کے سفری اور سیاحت کی صنعتوں کو معاشی دھچکا پہنچایا۔ ”

موجودہ صورتحال عالمی معیشت کی بحالی کیلئے کوئی ماڈل نہیں ہے اگر یہ تباہ ہو جاتی تو اصل میں عالمی انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچے گا۔صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے اور منظم نگہداشت کی تنظیمیں بھی کسی نئے وبائی امراض کے پھیلنے کے لئے تیار نہیں۔ ہنر مند صحت پیشہ ور افراد کی ضرورت بڑھ جائے گی۔ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اور عام لوگوں بھی وبا سے متاثر ہوتے رہیں گے — شاید اس سے بھی زیادہ شرح پر، خاص کر اگر ان کے پاس حفاظتی سامان تک رسائی نہ ہو۔ اگر ان کے پاس اس طرح کی بنیادی فراہمی کی کمی ہے تو یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے پیشہ ور طبی عملہ خود کو زیادہ خطرے میں ڈالتے رہیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ طبی رضاکاروں کو استعمال کرنے کے لئے سخت مزاحمت،کا سامنا ہوگا جسے و دور کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کیا تباہی سے بچا جاسکتا ہے؟ جواب ”ہاں“ہے۔ اگرچہ آنے والے وبائی امراض سے بچا نہیں جاسکتا، لیکن اس کے اثرات کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ جی -8 کے سربراہوں سے لے کر مقامی عہدیداروں تک، دنیا کے قائدین اس کا جواب دینے کا فیصلہ کس طرح کرتے ہیں۔ انہیں معاشی، سلامتی اور صحت کے خطرے کو تسلیم کرنا چاہئے دنیا بھر میں وبا سے معاشی اثر ہر ایک کو کافی تکلیف پہنچاچکا ہے۔ مناسب طریقے سے تیار کرنے کے لئے درکار وسائل وسیع ہوں گے۔ لیکن انھیں سرمایہ کاری میں ناکامی کی لاگت کی روشنی میں غور کرنا چاہئے۔یہ تاریخ کا ایک اہم نکتہ ہے۔ خدشہ ہے کہ کرونا دنیا کو ایک پھر جکڑ سکتا ہے۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Rawalpindi Firing Murder
Previous Post راولپنڈی: دیرینہ خاندانی دشمنی نے بچوں سمیت نو افراد کی جان لے لی
Next Post ایم کیو ایم پاکستان کے فضل الرحمان کے بھائی کی ڈی سی سینٹرل تعیناتی پر تحفظات
Zia-ur-Rehman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.