geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس’ عالمی معیشت خطرے میں

March 18, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ نے دنیا کو ایک نئی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جس کے مطابق اگر آئندہ جان لیوا کورونا وائرس پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے بڑھنے سے عالمی معشیت کے دیوالیہ ہونے کاخدشہ بدستور موجود ہے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ رواں برس عالمی معیشت کو 10 کھرب سے 20 کھرب ڈالر کے درمیان نقصان پہنچ سکتا ہے۔۔ خیال رہے کہ یورپی یونین 2019 ء کے آخر سے معاشی طور پر پریشانی سے دوچار ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کرونا کے عالمی وباء میں تبدیل ہو گئی ہے۔ تاہم یہ تاریخ کی پہلی وبائی بیماری ہوگی جس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

صوبہ سند ھ کے شہر کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔ کراچی میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 14 ہوچکی ہے جن میں سے 2 مریض صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق پہلا کیس حیدرآباد میں سامنے آیا ہے، متاثرہ شخص شام کے راستہ دوحا سے پاکستان آیا جب کہ متاثرہ دوسرا شخص دبئی کے راستے ایران سے کراچی آیا ہے۔ دوسری جانب کرونا نے 115 ممالک میں اپنے خونی پنجے گاڑھ لئے ہیں دنیا بھر میں چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیںجبکہ فرانسیسی وزیر ثقافت اور پیرس ائیرپورٹ چیف میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ ایران میں 237 اموات جبکہ سعودی عرب میں مزید چار کیسز سامنے آئے۔ امریکی صدر سے قریبی رابطہ رکھنے والے دو کانگریس ارکان میں کرونا کا شبہ ہے۔ چین میں سترہ ہلاکتوں کے بعد تین ہزار ایک سو چھتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کرونا سے ایران میں 237 افراد ہلاک، فرانس اور اسپین میں تیس تیس، جاپان میں 16، امریکہ میں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کرونا وائرس سے خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی اور ایک روز میں وائرس نے 136 افراد کی جان لے لی ہے۔ اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 366 سے تجاوزکرچکی ہے پورا ملک لاک ڈائون ہوگیا۔ اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کوئٹے نے ملک کرونا وائرس کے پھیلائو کو اٹلی کی تاریخ کی سیاہ ترین گھڑی قرار دیا ہے۔ ملک کے تمام 6 کروڑ عوام کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی چھوٹی یا بڑی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کرونا وائرس سے امریکہ میں 22 اموات ہوئیں 546 افراد بیمار ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن میں چیف آف ہیلتھ ایمرجنسیز مائیکل ریان کا کہنا ہے کہ شاید وہ اس پر قابو پا سکتے ہیں، یا شاید یہ پھیل جائے۔ڈر اس بات کا ہے کہ کئی دوسرے ممالک میں بھی چین جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ کسی کو بھی علم نہیں کہ یہ کتنا برا ہو سکتا ہے۔ یہ وائرس وبائی شکل اختیار کر سکتا ہے، ایک موسمی وباء میں ڈھل سکتا ہے یا پھر ایک عالمی وباء کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ ابھی یہ کہنا ممکن نہیں کہ ان میں سے کیا ہو گا؟۔کرونا وائرس کی حالیہ وباء نے 2008ء کے بعد اب تک مارکیٹس کو سب سے بڑا نقصان پہنچایا ہے اور پوری دنیا میں شیئرز کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 5کھرب ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ منڈیوں میں یہ خدشات موجود ہیں کہ یہ وائرس پہلے سے کمزور عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔ یہ خدشات بے بنیاد نہیں ہیں۔دنیا بھر کی معیشت کرونا وائرس کے باعث متاثر ہو گئی ہے اور ائرلائنز’ سیاحت سمیت کئی شعبوں کو اربوں ڈالرز کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

تیل کے معاملے پر جاری سعودی عرب اور روس کے درمیان تنازعے نے عالمی معیشت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔اونیل انسٹیٹیوٹ فار نیشنل اینڈ گلوبل ہیلتھ لاء ، جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر لارنس گوسٹن نے وال سٹریٹ جرنل میں لکھا کہ: ”ہم حفاظتی اقدامات سے دہشت کی طرف آگئے ہیں اور ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو غیر ضروری اور کسی قسم کے شواہد کے بغیر ہیں، جن کے معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔”چین میں 20 کروڑ مہاجر محنت کش بیماری کے خوف اور سہولیات کے نہ ہونے کی وجہ سے نئے چینی سال کی چھٹیوں کے بعد اپنے آبائی علاقوں سے واپس ہی نہیں آ ر ہے۔ 14 دن تک فارغ رہنے کے لیے شہر کون آنا چاہے گا جہاں انہیں روز مرہ کے زیادہ اخراجات ادا کرنا پڑیں۔ حکومت اب نہیں واپس لانے کے لیے مختلف قسم کی لالچ دے رہی ہے، کیونکہ ان کی عدم موجودگی سے چین میں معیشت کو بحال کرنے کے اقدامات متاثر ہو رہیں۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا چینی صوبہ ہوبئے کاروں کی صنعت، الیکٹرونکس، ہوابازی، دفاع اور تعمیرات کے شعبوں میں ایک اہم کڑی کی حیثیت رکھتا ہے، وائرس پر قابو پانے کی کوششوں سے معیشت پر برے اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

جب 2003ء میں سارس کی وبائپھیلی تھی، جو اس سے پہلے پھیلنے والی قابل ذکر کرونا وائرس کی وبائتھی، تو چین عالمی معیشت کے لیے اتنا اہم نہیں تھا جتنا اب ہے۔ اس وقت چین کی معیشت عالمی معیشت کا 4 فیصد تھی اور 2015ء میں یہ 15 فیصد تھی۔ عالمی معیشت ایک اور زوال کے دہانے پر کھڑی ہے۔ یہ وائرس آخری دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔2008ء میں آنے والے عالمی معاشی بحران سے بھی زیادہ ہے اور دنیا سخت معاشی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے کیونکہ ایک طرف وائر س کے خوف سے عالمی تجارت رک گئی ہے جبکہ دوسری جانب پوری دنیا میں سیاحت متاثر ہوئی ہے جو کہ اربوں ڈالر سالانہ کی انڈسٹری ہے۔

دنیا کے کئی ماہرین اس سازشی تھیوری کو حقیقت قراردیتے ہیں کہ کورونا وائرس ایک حیاتیاتی ہتھیار ہے جو”غلطی”سے یا جان بوجھ کر انسانوں پر ٹیسٹ کرنے کے لیے پھیلایا گیا ہے رپورٹس کے مطابق امریکا’برطانیہ’اسرائیل’چین’روس ‘فرانس سمیت کئی ملکوں کے درمیان حیاتیاتی ہتھیاروں کی دوڑبھی کئی دہائیوں سے جاری ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ سمیت براعظم افریقہ میں تباہی مچانے والے ایبولا وائرس کو امریکی بائیولاجیکل وارفیئرکا حصہ قراردیدیا گیا تھا جس سے 11ہزار310اموات ریکارڈ کی گئیں مگر اس کا پھیلائو افریقہ تک محدود رہا اسی طرح ”پیلا بخار”نامی وائرس جس سے 2013ء میں 45ہزار اموات ہوئیں ڈینگی وائرس اور سارس وائرس کو بھی عالمی طاقتوں کی جانب سے حیاتیاتی ہتھیاروں کے ٹیسٹ قراردیا جاتا رہا ہے۔تاہم ماضی کے ان وائرس کے مقابلے میں کورونا انتہائی ہلاکت خیزواقع ہوا ہے جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے کورونا وائرس کے بارے میں اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ ایڈز’سمیت ماضی کے تمام وائرس کی خصوصیات لیے ہوئے ایک ایسا ہتھیار ہے جس کا کوئی توڑ ابھی تک سامنے نہیں آیا’یہ وائرس انسانوں اور جانوروں دونوں کو متاثر کر رہا ہے۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Mask
Previous Post کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چاروں صوبائی حکومتوں کے اقدامات
Next Post چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کا یوسی 28 کا دورہ
Visit

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.