geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کر گئی

March 18, 2020 2 1 min read
Coronavirus Patient
Share this:

Coronavirus Patient

اٹلی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس 162 ملکوں تک پھیل گیا ہے اور دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 735 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے اب تک 7 ہزار 896 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹلی، اسپین، فرانس اور ملائیشیا میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جب کہ برطانیہ میں بھی حکام اس حوالے سے غور کر رہے ہیں۔

سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات میں باجماعت نماز پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ ایران اور عراق میں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔

دنیا بھر کے سائنسدان مہلک کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث تیل کی قیمتیں گذشتہ چند برسوں کے دوران کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

مبینہ طور پر چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے وائرس سے سب سے زیادہ نقصان بھی چین کا ہوا ہے تاہم اب چین میں نئے کیسز کی کمی ہوئی ہے۔

چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے ایک کورونا وائرس کے مرکز صوبہ ہوبے میں جب کہ دیگر کیسز کی تصدیق بیرون ملک سے آنے والوں میں ہوئی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق 24 گھنٹوں میں چین میں 13 نئی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 226 ہوگئی۔

چین بھر میں مریضوں کی تعداد 80 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہیں ،جس میں سے اب تک 68 ہزار 679 مریض صحت یاب ہو گئے اور 8 ہزار 976 افراد کا چین کے اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

چین کے بعد اٹلی کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے، اٹلی میں اب تک 27 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 2 ہزار 503 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد چین سے بھی کئی گنا بڑھ چکی ہے اور اس وقت 26 ہزار سے زائد افراد زیر علاج ہیں جب کہ چین میں اِس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 8 ہزار 940 ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی میں اِس وقت لاک ڈاؤن جاری ہے اور ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہے جس کے باعث کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تجہیز و تدفین میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ایران میں کورنا سے مزید 135 اموات
ایران میں کورونا وائرس سے مزید 135 افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد ایران میں اموات کی تعداد 988 ہوگئی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت صحت کیانوش جہانپور کے مطابق ایران میں آج کورونا کے ایک ہزار 178 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بعد ایران میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 16ہزار 169ہوگئی ہے۔

چین اور پاکستان نے امریکا اور عالمی برادری سے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر مسلسل عائد یکطرفہ امریکی پابندیاں انسانیت کے خلاف ہیں۔

چین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں ایران کے کورونا وائرس سے نمٹنے اور اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کی جانب سے پہنچنے والی امداد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایران پر سے بھی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملےگی لہٰذا مشرق وسطیٰ میں کورونا وائرس سے بدترین متاثر ایران پر سے پابندیاں ہٹائی جائیں۔

کورونا سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے شہری سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیٕں،فوٹو:سی این این
اسپین میں کورونا وائرس سے مزید 168 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 510 ہوچکی ہے۔

ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق اسپین میں کورونا سے متاثرہ تقریباً 1500 نئے کیسز ریکارڈ ہونے کے بعد اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کورونا سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے شہری سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

جرمنی میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور 1300 نئے کیسز کے بعد کل تعداد 8 ہزار 588 ہوچکی ہے۔

جرمنی میں مزید 6 افراد کی اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جس کے بعد حکام نے فرانس، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ سرحدیں بند کردی ہیں۔

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے مزید 6 مریض ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 81 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 320 ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 15 دن کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے،فوٹو:اے ایف پی
فرانس میں اب تک کورونا وائرس سے 148 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی کل تعداد 6 ہزار 633 ہوچکی ہے۔

حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 15 دن کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جس کے تحت شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے منع کردیا گیا ہے۔

امریکا میں بھی کورونا وائرس سے مزید 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں کل ہلاکتوں کی تعداد 94 ہوچکی ہے۔

امریکا میں 600 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔

امریکی ہیلتھ کیئر حکام نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے امریکا کے پاس طبی سامان ناکافی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے تیسری ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ وہاں متاثرہ افراد کی کل تعداد 142 ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت نے نئی سفری پابندیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت یورپی یونین کے ممالک، ترکی اور برطانیہ سے آنے والے تمام افراد پر بھارت میں داخلے پر کل سے مکمل پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ افغانستان، فلپائن اور ملائشیا سے آنے والوں پر بھی 31 مارچ تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات، قطر، اومان، کویت سے بھارت آنے والے افراد کو 14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

کورونا کے پیش نظر تاج محل سمیت دیگر یادگار اور میوزیم 31 مارچ تک بند کردیے گئے ہیں۔

Share this:
MM Alam
Previous Post قومی ہیرو ایم ایم عالم کو بچھڑے 7 برس بیت گئے
Next Post سعودی عرب: حرمین شریفین کے علاوہ تمام مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد
Mosque

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.