geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا وائرس! اللہ تعالی کا عذاب

February 6, 2020 0 1 min read
Coronavirus in China
Share this:

Coronavirus in China

تحریر : بشریٰ نسیم

چینی صوبہ ووہان میں پھیلنے والا کرونا نامی وائرس تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے ایک ماہ سے کم عرصے میں جو وبا پھیلی اس نے چین سمیت دنیا بھر کے افراد 56 کا شکار کیا ہے اور تشویشناک حالات کی بناپر پاکستان میں ہائی الرٹ کی کیفیت ہے کرونا وائرس کی اب تک نصف درجن سے زائد اقسام دریافت ہوچکی ہیں اس وائرس کو خوردبین کے ذریعے دیکھ کر معلوم ہوا کہ وائرس کے گرد کناروں پر نیم گول ابھار نظر آتے ہیں جو عموماً تاج جیسی شکل بناتے ہیں اسی بناپر اسے کورونا وائرس کا نام دیا گیا کیونکہ لاطینی زبان میں تاج کو کراون کہا جاتا ہے 1990 ء میںکرونا نامی وائرس کا نام دنیا کے سامنے آیا یہ وائرس مختلف شکلوں میں دیکھا جاتا رہا ہے پھر 2003 ء میں بھی اسکے آثار دیکھے جا چکے ہیں یہ وائرس ریسپائریٹری سسٹم کو متاثر کر کے جان لیوا نمونیا اور فلو کی وجہ بن سکتا ہے۔

چین میں لوگوں نے بد ہضمی، سردی لگنے، بخاراور کھانسی کی شکایت کی ہے۔ جن پر حملہ شدید ہوا انہوں نے سانس لینے میں دقت بیان کی ہے۔ پاکستان میں بھی اسکے اثرات دیکھے جا چکے ہیں وزیرِ مملکت برائے صحت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس کرونا وائرس کی شناخت اور اسکریننگ کے مناسب انتظامات موجود نہیں۔اس وائرس سے بچنے کیلئے عالمی ادارہ صحت نے مختلف ہدایات جاری کی ہیں کہ بار بار اچھے صابن سے ہاتھ دھویا جائے۔ سردی اور زکام کے مریضوں سے دور رہیں۔ کھانستے اور چھینکتے وقت منہ اور ناک ڈھانپیں۔ پالتو جانوروں سے دور رہیں۔ کھانا پکانے سے قبل اور بعد میں ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔عالمی ادارے نے جس طرح کی ہدایات پیش کی ہیں وضو سے پوری ہوجاتی ہے۔ اس طرح دن میں پانچ مرتبہ وضو کرنا ہر طرح کی انفیکشن سے بچاو میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

چین میں وائرس سے مجموعی طور پر 213 افرادہلاک ہوچکے ہیں، 9692 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ چین کے قومی صحت کمیشن نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ 1527مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چین کیلئے براہ راست پروازیں معطل کر دیں۔ اب تک مرنے والے 43 افراد میں سے 42 کا تعلق ہوبے صوبہ سے ہے جبکہ ایک تعلق ہیلوجیانگ صوبہ سے ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارہ صحت) نے غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر عالمی طور پر ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے چین سے باہر لوگوں میں وائرس پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ہنگامی حالت نافذ کرنے کی اصل وجہ یہ نہیں کہ دیگر ممالک میں کیا ہورہا ہے، ہمیں تشویش ہے کہ یہ وائرس ہمارے کمزور نظام صحت کے ساتھ دیگر ممالک میں بھی پھیل سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کے غیر معمولی اقدامات کو سراہا اور چین پر تجارتی اور سفری پابندیوں کے امکان کو خارج کردیا۔ دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین نے عالمی ادارہ صحت کو اس نئے وائرس کے کیسز کے حوالے سے پہلی بار دسمبر کے آخر میں آگاہ کیا تھا۔ دنیا کے 18 ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں امریکہ، فرانس، جاپان، جرمنی، کینیڈا، جنوبی کوریا، ویت نام، آسٹریلیا، فلپائن، بھارت اور دیگر ممالک شامل ہیں۔اس وائرس کے تیزی سے پھیلاو نے چین کی معیشت اور عالمی ترقی پر اس کے اثرات کے حوالے سے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری طرف خیبر پی کے میں بھی وائرس کا مشتبہ مریض ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔۔ کرونا وائرس کا مشتبہ مریض سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات منتقل کردیا گیا۔ مشتبہ مریض سے متعلق سینئر ڈاکٹرز کا اجلاس ہوا۔ ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی کٹ فراہم کردی گئیں جبکہ کراچی میں چین سے واپس آنے والے طالب علم ارسلان کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

چین سے کرونا وائرس کو پاکستان آنے سے روکنے کے لیے پاکستانی حکام نے چین کے راستے کراچی بندر گاہ تک پہنچنے والے سامان کو ریلیز کرنے سے انکار کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک اس سامان پر جراثیم کش ادویات کا سپرے نہیں کیا جاتا یا اس کو اس مشین سے نہیں گزارا جاتا جو اس وائرس کی نشاندہی کرسکے اس وقت تک اس سامان کو بندرگاہ سے ریلیز نہیں کیا جائے گا۔اس وائرس کے پھیلائو کا مرکز’ چین کا وسطی شہر ووہان ہے۔ تو آغاز میں کہا گیا کہ وہان کی مچھلی مارکیٹ جہاں سی فوڈ بیچا جاتا ہے۔ وہاں سے یہ وائرس پھیلا۔ لیکن پھر جلد ہی اس کی نفی کر دی گئی۔ کیونکہ اس وائرس کے ابتدائی 41کیسوں میں سے 13کیس ایسے تھے جن کا مچھلی مارکیٹ سے کوئی ربط ثابت نہیں ہوا۔کچھ سائنس دان SARSکی مزید پیچیدہ شکل کرونا وائرس کو قرار دے رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ اسی وائرس ہی کا ایک تسلسل ہے۔

جسے اس صدی کی پہلی دہائی میں مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکا۔اور دوسری دہائی کے آغاز پر یہ مزید بگڑی ہوئی شکل میں حملہ آور ہوا ہے۔ابھی حتمی طور پر کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا کہ آخر یہ بھیانک وائرس کس ذریعے سے پھیلا۔ مختلف رائے دی جا رہی ہیں۔ ایک رائے یہ بھی ہے کہ اس وائرس کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد وہ ہیں جن کی غذا میں سانپ اور چمگادڑیں شامل ہیں۔اس سے پہلے SARSوائرس کے حوالے سے بھی یہ ثابت ہو چکا کہ یہ وائرس چمگادڑ سے پھیلا تھا۔ ان دونوں وائرسوں سے ہونے والی بیماری کی علامات بھی تقریباً ایک جیسی ہیں۔۔ کرونا وائرس سے جڑے ہوئے حقائق اور مناظر ایسے ہیں کہ انسان سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ اس دنیا کے خالق نے ہمارے کھانے پینے’ رہن سہن اور زندگی کے طور ‘ اطوار میں جو حلال و حرام’ جائز و ناجائز پاکی اور ناپاکی کی حدیں قائم کر رکھی ہیں اسی میں انسان کی بقا اور نجات کا سامان ہے۔ فطرت کی ان حدود کو توڑنے والا انسان خود اپنے اوپر عذاب الٰہی کو دعوت دیتا ہے۔

کرونا وائرس کو اللہ کا عذاب تو امریکہ کا ایک پادری بھی برملا کہہ رہا ہے۔ کسی مسلمان کی بات کو تو دنیا بنیاد پرستی کہہ کر جھٹلا دے گی۔ لیکن ایک غیر مسلم پادری وہی بات کر رہا ہے کہ فطرت کی قائم کردہ حدود کو توڑنا ہی انسان کی بربادی کا باعث ہے۔ وہان’ چین کا وہ شہر ہے جہاں کرونا وائرس نے تباہی پھیلا رکھی ہے۔ گنجان آباد شہر کی گلیوں’ شاہراہوں اور بازاروں میں موت کی ویرانی رقص کر رہی ہے۔ مگر ہسپتالوں کے باہر بلا خوف ابتدائی ٹیسٹوں کے لئے قطار میں کھڑے خوف زدہ لوگوں کا ہجوم ہے۔ ہزاروں افراد لپیٹ میں آ چکے ہیں۔بیجنگ میں دو بڑے ہسپتال 15دنوں میں تعمیر کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔وہان شہر میں بیسیوں پاکستانی طلبہ حکومت پاکستان کی طرف سے تعاون اور امداد کے منتظر ہیں کہ انہیں موت اور خوف کے اس شہر سے نکالا جائے۔امریکہ ‘ بھارت’ جاپان’ برطانیہ اپنے شہریوں کو وہان سے نکال چکے ہیں جبکہ پاکستان کی اپنے شہریوں کے لئے یہ بے حسی اور پراسرار خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ کرونا وائرس صرف چین تک محدود نہیں’ دوسرے کئی ملکوں تک بھی پھیل رہا ہے۔ حکومت پاکستان کو اس کی مکمل روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہیے۔
Bushra Naseem

تحریر : بشریٰ نسیم

Share this:
Aga Khan University Examination Board
Previous Post ملکی تاریخ میں پہلی بار تعلیمی بورڈز کی سربراہی آغا خان بورڈ کے سپرد
Next Post ریلوے خسارہ بنام شیخ رشید
Sheikh Rasheed

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.