geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کے خلاف جنگ، جھوٹ کا کوئی فائدہ نہیں

April 1, 2020April 1, 2020 1 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) وبائی مرض کی شدت اور اس کے پھیلا کی وسعت بھی جھوٹی سیاست کا نتیجہ ہے۔ ڈوئچے ویلے کے ایڈیٹر روڈییون ایبنگ ہازن کہتے ہیں کہ کورونا کے خلاف جنگ تب ہی کامیاب ہو سکتی ہے، جب تمام سائنسی حقائق میز پر رکھے جائیں۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے اہم ہتھیار حقیقت ہے۔ چین کے معاملے میں واضح دیکھایا گیا ہے، جہاں کورونا وائرس سب سے پہلے ظاہر ہوا تھا۔ وبا کی شروعات ہی میں، جب اس پر قابو پانے کے امکانات زیادہ تھے، چینی کمیونسٹ پارٹی کے کارکنوں اور سکیورٹی فورسز نے طبی پیشہ ور افراد کو ڈرایا۔ ثبوت ضائع کر دیے گئے، حقائق سے انکار کیا گیا۔ نتیجہ پہلے قومی وبا، پھر عالمی وبا کی صورت میں سامنے آیا۔

ایسا ہی ایران کے کیس سے بھی ثابت ہوتا ہے۔ حکومت برسوں سے اپنے لوگوں سے جھوٹ بول رہی ہے۔ جب حکومت نے طویل ہچکچاہٹ کے بعد اور کچھ ملاں کی مزاحمت کے خلاف وائرس کیسدباب کے طور پر کارروائی کی تو عوام نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ “جو ایک بار جھوٹ بولتاہے ، اس کا کوئی یقین نہیں کرتا ، یہاں تک کہ اگر وہ سچ بھی بول رہا ہو۔” نتیجہ: سرکاری طور پراب تک 2500 سے زیادہ افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے لیکن کوئی بھی ان اعداد وشمار پراعتبار نہیں کر رہا ہے۔

امریکا میں، جہاں حکومت “متبادل حقائق” کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، وائرس کے خطرات کوپہلے تو جھٹلایا گیا، پھر اتنے بڑے مسئلے کو بہت چھوٹا بنا کر پیش کیا گیا۔ جب اس وبا کے اثرات واضح طور پر سامنے آنے لگے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بادل نخواستہ کچھ کارروائی کی لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ بالآخر معیشت کو اپنے شہریوں کی صحت سے بالاتر یا اہم تر سمجھتے ہیں۔ نتیجہ: امریکا میں اب دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ کورونا انفیکشن پایا جاتا ہے۔

ایک وائرس سیاست کی پرواہ نہیں کرتا۔ بیان بازی اور جملے اسے متاثر نہیں کرتے ہیں۔ صرف ایک چیز جو اہم ہے وہ ہیں حقائق۔ وائرس کو صرف سائنسی مہارت اور احساس تناسب سے شکست دی جا سکتی ہے۔

دائیں بازو کے عوامیت پسندوں کے پاس معاشرے کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ یورپ اور جرمنی میں سیاست دان بحران کے ماہرین سے مشورہ لیتے ہیں اور اپنے فیصلوں میں ان کے جائزوں کو بھی شامل کرتے ہیں۔ پچھلے مہینوں اور سالوں میں گرچہ دائیں بازو کے عوامیت پسند سیاست دانوں نے سیاست کا دھارا موڑنے کی کوشش کی۔ چند کا ذکر کرتا چلوں، یعنی جرمنی میں اے ایف ڈی، ہنگری میں وکٹر اوربان، اٹلی میں سالوینی۔

موجودہ صورتحال یہ واضح کرتی ہے کہ اگر معاملات سنگین ہو جاتے ہیں تو دائیں بازو کے عوامیت پسند سیاست دانوں کے پاس تعاون کرنے کے لیے کچھ نہیں ہوتا ہے۔

وبائی امراض سے پتہ چلتا ہے کہ ایسی سیاست جو حقائق کو نظر انداز کرے اور صرف عوامی رائے کو اپنے لیے بروئے کار لاتی ہے اس کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ نہ صرف یورپ میں بلکہ پوری دنیا میں ایسی سیاست کی قیمت بہت سے انسان اپنی جان دے کر چکاتے ہیں۔

اگر کچھ مہینوں میں اور سائنس کی مدد سے وائرس کو شکست دے دی گئی ہے تو امید ہے کہ اس حقیقت کا ادراک باقی رہے گا کہ اصل اہمیت سچائی کی ہے خاص طور سے سیاست میں۔

Share this:
Coronavirus Lockdown
Previous Post کورونا کے مریض اب آٹھ لاکھ سے زائد، ‘سنجیدگی دکھانا پڑے گی‘
Next Post انسانی جانوں کو بچانے کے لیے لاک ڈاؤن ضروری ہے: شاہ محمود قریشی
Shah Mahmood Qureshi

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.