geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف نئے ضوابط، جرمنی آنے والوں کے لیے ٹیسٹ دوبارہ لازمی

August 2, 2021 1 1 min read
Airport Corona Testing
Share this:

Airport Corona Testing

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں موسم گرما کی چھٹیوں کے اختتام پر کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئے ضابطے نافذ ہو گئے ہیں۔ ان ضوابط کے تحت جرمنی آنے یا واپس لوٹنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کو دوبارہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ان ضوابط کے تحت جرمنی آنے یا واپس لوٹنے والوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کو دوبارہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

نئے ضوابط کا اطلاق آج یکم اگست بروز اتوار سے کر دیا گیا ہے۔ ان سخت قوانین کا مقصد جرمنی میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کا پھیلاؤ روکنا ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران جرمنی سے دیگر ممالک کا سفر کرنے والے افراد کی واپسی پر ڈیلٹا ویریئنٹ کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔

جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے خبردار کیا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بارہ سال سے زائد عمر کے جرمنی میں داخلے کے خواہش مند تمام افراد کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ ثابت کریں کہ ان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ بہت ہی کم ہے۔

اس کے لیے ایسے ہر فرد کو ویکسینیشن کا ثبوت، کورونا کی بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکنے یا پھر کورونا کا منفی ٹیسٹ رزلٹ پیش کرنا ہو گا۔

ماضی میں ایسے ضوابط صرف فضائی مسافروں کے لیے نافذ تھے۔ اب ان کا اطلاق کسی بھی ذریعہ سفر کی مدد سے جرمنی آنے والے مسافروں پر ہو گا۔

پی سی آر ٹیسٹ کے بعد جرمنی آنے والے افراد کا ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پرانا ہو سکتا ہے جب کہ ‘ریپڈ ٹیسٹ‘ زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹےتک موثر سمجھا جائے گا۔

جن ممالک کو ‘وائرس ویریئنٹ‘ والے ممالک قرار دیا گیا ہے، وہاں سے واپس آنے والوں کا ‘ریپڈ ٹیسٹ‘ چوبیس گھنٹے سے پرانا نہیں ہو سکتا۔

جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہدیکھا جا رہا ہے۔ روبرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق ہفتے کے روز مزید دو ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

جرمنی میں اب تک نصف سے زائد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے جب کہ 61 فیصد سے زائد افراد کو کم از کم ایک انجکشن لگایا جا چکا ہے۔

اس وبا کے ب‍اعث جرمنی میں اب تک مجموعی طور پر اکانوے ہزار چھ سو انسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share this:
Afghanistan Floods
Previous Post افغانستان میں سیلاب سے 113 افراد ہلاک، درجنوں تاحال لاپتہ
Next Post دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث آئی ہے، ڈبلیو ایچ او
Tedros Adhanom

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.