geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرونا کے خطرات اور حفاظتی اقدامات

March 15, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

سال 2018 ء میں حیرت انگیز طور پر بل گیٹس نے کہا تھا کہ ایک بیماری آنے والی ہے جو چھ ماہ میں ساڑھے تین کروڑ لوگوں کی جان لے گی۔آج پوری دنیا کرونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے ، کہیں اس سے نبٹنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تو کہیں اس کے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ اور اس وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کے بزنس مین، تاجر،ایئرلائنز کے حصص ہولڈرز، اسٹاک مارکیٹ سے وابستہ افراد ،امپورٹرز و ایکسپورٹرز سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ اس وائرس کی وجہ سے کاروبار شدید نقصان سے دوچار ہیں اور اس وائرس نے عالمی معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔

دو ماہ قبل چینی شہر ووہان سے پھیلنے والی اس وبائی بیماری سے ابتک 18 ممالک کے شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میںچائنہ، آسٹریلیا، کمبوڈیا، کینیڈا،فرانس، جرمنی، جاپان، ملائشیاء ، نیپال،سنگاپور، ساؤتھ کوریا،سری لنکا، تھائی لینڈ، تائیوان، یونائیٹڈ اسٹیٹ، ویتنام شامل ہیں، اور یہ 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کرتے ہوئے تقریباً 4 ہزار7 سو افراد کو لقمہ اجل بنا چکی ہے ۔جبکہ ابتک اس وائرس کے پھیلنے کی اصل وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے ، اور نہ ہی اس کی کوئی حفاظتی ویکسین تیار ہو سکی ہے ۔ اس وائرس کی ابتدا بھی ابھی تک ایک مفروضہ ہے ، کہا جا رہا ہے کہ کورونا کی یہ قسم چمگادڑوں سے پھیلی ہے ، مگر حقیقت جو بھی ہو، جانوروں سے انسان اور پھر انسان سے انسان تک بہ آسانی پھیلنے والے کورونا وائرس کے خوف سے دنیا بھر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوچکی ہے ، تمام ممالک نے متاثرہ ممالک کے ساتھ آمدورفت اور تجارت معطل کر دی ہے ۔

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے، متاثرہ ممالک سے پروازیں معطل ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان کے دو ہمسایہ ممالک چین اور ایران اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، جس کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کے شدید خطرات موجود ہیں، کیونکہ پاکستان میں اس وقت قریب 50 ہزار چینی سی پیک اور مختلف پروجیکٹس پرکام کررہے ہیں، اور دونوں ممالک کے افراد کی ایک بڑی تعداد مختلف سرگرمیوں کی غرض سے ملتی جلتی ہے ۔ ہزاروں پاکستانی طلبہ چین میں زیرتعلیم ہیں، اسی طرح ایران کے ساتھ ہماری طویل سرحد ہے ، جہاں سے روزانہ ہزاروں افراد بلوچستان اور کراچی کا سفرکرتے ہیں اور ہزاروں زائرین ایران کے مذہبی مقامات پربھی جاتے ہیں۔ اس وجہ سے پاکستان میں اس وباء کے پھیلنے کے خطرات موجود ہیں جس پر پاکستان نے متاثرہ ممالک کے ساتھ روابط کو محدودکردیا ہے ، اور حفاظتی اقدامات کے طور پر ملک بھر کے تعلیمی ادارے ، شادی ہال بند کردیے کئے ہیں جبکہ عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہریوں کو حفاظتی تدابیراختیار کرنے کی تلقین کی ہے ۔

ماہرین صحت کے مطابق کرونا وائرس کی علامات عام فلو کی طرح ہیں،بخار، کھانسی، زکام، سردرد، سانس لینے میں دُشواری کرونا وائرس کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں۔لیکن ضروری نہیں کہ ایسی تمام علامات رکھنے والا مریض کرونا وائرس کا ہی شکار ہو۔ البتہ متاثرہ ممالک سے آنے والے مسافروں یا مشتبہ مریضوں سے میل جول رکھنے والے افراد میں اس وائرس کی منتقلی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔اگر بیماری شدت اختیار کر جائے تو مریض کو نمونیہ ہو سکتا ہے ۔ اور اگر نمونیہ بگڑ جائے تو مریض کی موت واقع ہو سکتی ہے ۔ماہرین صحت کے مطابق انفیکشن سے لے کر علامات ظاہر ہونے تک 14 روز لگ سکتے ہیں،لہٰذا ایسے مریضوں میں وائرس کی تصدیق کے لیے انہیں الگ تھلگ رکھا جاتا ہے ۔صحت مند افراد جب کرونا وائرس کے مریض سے ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں تو یہ وائرس ہاتھ اور سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہو جاتا ہے ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وائرس انتہائی سرعت کے ساتھ ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو جاتا ہے لہٰذا اس وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملے کو بھی انتہائی سخت حفاظی اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سب لوگ اپنے ہاتھ بار بار دھویں ، چھینکتے وقت منہ پر ہاتھ رکھیں، رومال یا ٹشو استعمال کریں ، جانوروں سے دور رہیں،غیرضروری سفر سے پرہیز کریں۔کورونا وائرس کسی بھی چیز کی سطح پر چند گھنٹے موجود رہ سکتا ہے اس لیے غیر ضروری چیزیں نہ چھوئیں۔ وبا کو عذاب سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے پرانے وقتوں میں طاعون ، ہیضہ ، گردن توڑ بخار، چیچک اور یرقان وغیرہ جان لیوا امراض تھے ۔ مگر اس دورجدید میں ایبولا، سارس ، مرس ، ڈینگی او ر کورونا وبائی امراض کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ان سے بچاؤ کے لیے ہم سب کو اجتماعی توبہ کرنی چاہیے ، حلال کھانے کو فروغ دینا چاہیے ، اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ احکامات الٰہی کے مطابق اور خاتم النبین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنتوں کے مطابق زندگی گزارنا چاہیے اور پاکی و طہارت کا اہتمام کرنا چاہیے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل : ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Women's Rights
Previous Post ٹرک کی بتی
Next Post ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز کی تصدیق، مریضوں کی تعداد 53 ہو گئی
Coronavirus

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.