geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اگر کرپشن کی ہوتی تو این سی اے ہمیں بخش دیتی؟ شہباز شریف

September 29, 2021 7 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے تحقیقات کیلئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کو درخواست دی۔

شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹوں سے عوام کو گمرا ہ کیا جارہا ہے، 9 دسمبر 2019 کو شہزاد سلیم این سی اے حکام سے ملے، کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کا پس منظر بتایا، ممکنہ تحقیقات کے لیے انہیں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اب لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں کہ این سی اے کو درخواست نہیں دی انہوں نے ہم سے رابطہ کیا۔

صدر مسلم لیگ ن نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان کا بس چلے تو پریس کانفرنس ختم ہونے سے پہلے جیل بھیج دیں، گزشتہ سال آج ہی کے دن انہیں گرفتارکیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ میرے آف شور اکاؤنٹس میں پیسے جاتے رہے، کہا جارہا ہے بیٹا بری ہوگیا اور میں بری نہیں ہوا، عمران خان کے ہاں میرا ذکر نہ ہو تو ان کی بات مکمل نہیں ہوتی، میں عمران خان کو دن اور رات میں خواب میں نظر آتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگرکرپشن کی ہوتی تو این سی اے ہمیں بخش دیتی؟ نیب نیازی گٹھ جوڑ تو فکسڈ میچ ہے، ایف آئی اے بھی ان کا گھر کا ادارہ ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیٹ اسائیڈ کرنے کا حکم کلین چٹ ہے، صادق امین بننے والوں نے مجھے بدنام کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کردیے، کیا نیب اور ایسٹ ریکوری یونٹ (اے آر یو) نے علیمہ خان کی سلائی مشینوں کے معاملے پر تحقیقات کی؟

اگر کسی کو فیصلے سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ حکیم سے علاج کروائے
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر مرنے کے بعد کرپشن ثابت ہوگئی تو کھمبے سے لٹکا دینا، سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے آتے رہے لندن سے بھی فیصلہ آگیا، اگر کسی کو فیصلے سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ حکیم سے علاج کروائے۔

انہوں نے کہا کہ جادو ٹونا بند ہوجائے گا تو احتساب کا سلسلہ بند ہوجائےگا، لندن میں پاکستانی سے قرض لے کر فلیٹ خریدا تھا،جو میں نے فلیٹ بیچا تھا اس کی رقم سلیمان کے اکاؤنٹ میں ڈالی جو منجمند ہوا تھا، انیل مسرت میرے لندن کے دوست تھے انہوں نے پیسے دیے جو واپس کر دیے، اگر حرام کا پیسہ ہوتا تو کیوں پیسے مانگتا ادھار پیسے لے کر لندن کے بینک سے قرضہ لے کرفلیٹ خریدا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ کی ویسٹ منسٹر عدالت کے جج نکولس ریمر نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور انکے بیٹے سلیمان شہباز کیخلاف مشہور زمانہ منی لانڈرنگ کیس میں ان کے کھاتے منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم کرکے کھاتے بحال کر دیئے ہیں۔

برطانیہ کی کرائم ایجنسی (این سی اے) نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان نے این سی اے سے کہا تھا کہ وہ ریاست پاکستان کو مجرمانہ اثاثوں کی بازیابی میں مدد کرے،تاہم تحقیقات کے نتیجے میں پاکستان کیلئے کوئی ’قابل وصولی جائیداد‘ نہیں ملی۔ یہ کیس دسمبر 2017ء میں حکومت پاکستان کی درخواست پر این سی اے نے دائر کیا تھا۔ کرائم ایجنسی نے بینک اکائونٹس سخت اسکروٹنی سے مشروط کرکے منجمد کئے، پاکستان کے تعاون سے برطانیہ اور امارات میں بھی تحقیقات کی گئیں۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہےکہ شہباز شریف اور سلیمان شہباز کی مبینہ بریت کی خبر درست نہیں اور اس حوالے سے تفتیش نہ کرنے کا فیصلہ این سی اے کا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف اور سلیمان شہباز کی کوئی بریت نہیں ہوئی اور نہ کوئی ٹرائل تھا، نیشنل کرائم ایجنسی نے فنڈز منجمد کیے تھے اور این سی اے نے ان فنڈز کی مزید کوئی تفتیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share this:
Maryam Nawaz and Muhammad Zubair
Previous Post سابق گورنر سندھ کی مبینہ ویڈیو کا معاملہ، مریم نواز کا بیان بھی سامنے آ گیا
Next Post وزیراعظم کا وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ
Shaukat Tareen

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.