geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرپشن کا خاتمہ کیوں نہیں ہو رہا

November 15, 2021 2 1 min read
Corruption
Share this:

Corruption

تحریر : الیاس محمد حسین

وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا کافی حد تک درست ہے کہ نیب 23 سال سے کرپشن کیخلاف کام کررہا ہے، لیکن ابھی تک کرپشن پر قابو نہیں پایا جا سکا کیونکہ یہ ادارہ صرف چھوٹے لوگوں کو ہی پکڑتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم کرپشن کیخلاف بھی جہاد لڑرہے ہیں، کرپشن کا خاتمہ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، جب تک طاقتور قانون کے نیچے نہیں آئے گا ترقی ممکن نہیں، چین نے کئی لوگوں کوکرپشن پر سخت سزائیں دی ہیں، نیب 23 سال سے کرپشن کیخلاف کام کررہا ہے، لیکن ہم اس لئے کرپشن پر قابو نہیں پا سکے کیونکہ ہم صرف چھوٹے لوگوں کو پکڑتے ہیں، جب کہ چین میں دیکھا گیا کہ طاقتور لوگوں کی کرپشن پر ہاتھ ڈالا گیا تب ملک میں کرپشن کم ہوتی ہے ان کو عبرت ناک سزائیں دی گئیں جواب آں عزل کے طورپر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہاہے کہ جعلی بینک اکائونٹس سکینڈل میں اب تک 23 ارب 852کروڑ روپے ریکور کئے جا چکے ہیں۔

نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں بدعنوانی کے 14ریفرنسز اسلام آباد کی معزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں جبکہ جعلی بینک اکائونٹس سکینڈل میں اب تک 23.852ارب روپے ریکور کئے گئے ہیں۔ جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، لیاقت علی قائم خانی، خورشید انور جمالی، اعجاز ہارون، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی و دیگر توشہ خانہ ریفرنس، بحریہ ٹائون، محمد بلال شیخ، خواجہ انور مجید، سابق صدر آصف علی زرداری و دیگر پارک لین کیس، اعجاز احمد خان، خواجہ عبدالغنی مجید، پنک ریذیڈنسی کیس، محمد حسین سید اور حسین لوائی کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کئے گئے میاںنوازشریف،شہبازشریف،حمزہ شہباز ،سلمان شہباز ان کے بہنوئی علی عمران حسن نواز،حسین نواز ،عبدالعلیم خان،مولانا فضل الرحمن،سید خوشید شاہ سمیت سینکڑوں شخصیات کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ میں مبینہ کرپشن پر ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

ملزم احسن اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے منصوبہ کی لاگت 34.75ملین روپے سے بڑھا کر 2994ملین روپے تک بڑھائی۔ احسن اقبال کی ہدایت پر 1999 ء میں بغیر کسی فزیبلٹی سٹڈی اور قواعد و ضوابط کو پورا کئے بغیر شروع کیا گیا تھا۔ احسن اقبال کی سربراہی میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ابتدائی طور پر اس منصوبہ کی لاگت 34.74ملین روپے منظور کی بعد ازاں منصوبہ کی لاگت 97.52ملین روپے تک پہنچ گئی۔ ملزم احسن اقبال نے نہ صرف اس منصوبے کا دائرہ کار بڑھایا بلکہ اس منصوبہ کیلئے مخصوص خسرہ نمبر کے ذریعے اراضی حاصل کرنے کی نشاندہی کی۔ یہ منصوبہ 2009 ء میں دوبارہ شروع کیا گیا اور تقریباً 732ملین روپے لاگت منظور کی گئی تاہم 2011 ء میں 18ویں آئینی ترمیم کے بعد اس منصوبہ کو حکومت پنجاب کے حوالہ کر دیا گیا۔ احسن اقبال نے 2013 میں وزیر منصوبہ بندی کا عہدہ سنبھالا، انہوں نے غیر قانونی طور پر اس منصوبہ کو پی ایس ڈی پی 2013ـ14 میں اکھٹا کیا۔ حکومت پنجاب نے14ـ2013 ء کے ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبہ کو شامل کیا۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب”احتساب سب کیلئے”کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پاکستا ن کو کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے شاندار نتائج آئے ہیں۔ امید ظاہر کی کہ نیب راولپنڈی کے افسران شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریز اور انویسٹی گیشنز کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق نمٹانے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنی زیر صدارت اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے کرپٹ عناصرکی جانب سے نیب کیخلاف منظم پراپیگنڈا جاری ہے۔ نیب پر تنقید کرنے والے آئین اور قانون نہیں جانتے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نیب قانون کا اسفندر یار ولی کیس میں جائزہ لے چکی ہے۔

سپریم کورٹ نے نیب قانون کو غیرآئینی قرار نہیں دیا۔ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی کارکردگی ہمیشہ شاندار رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید وہی کرتے ہیں جنہیں آئین و قانون کا نہیں پتا، یہ لوگ جب روسٹرم پر آتے ہیں تو کہتے ہیں نیب کا قانون بڑا ڈریکونین ہے۔ روسٹرم پر آنے والا بندہ سمجھتا ہے کہ اس کو ڈریکونین والا جملہ ضرور کہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصرنیب سے خوف زدہ ہیں تنقید کرنے والا بھول جاتا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب قوانین کا مکمل جائزہ لیا ہے، سپریم کورٹ نے بھی یہ قرار نہیں دیا کہ نیب قوانین ڈریکونین ہیں، سپریم کورٹ نے نیب قوانین میں بہتری کیلئے تجاویز دی ہیں۔

یہ ساری باتیں اپنی جگہ پر بجاہوںگی لیکن کچھ لوگوںکا کہناہے کہ نیب نے قومی لٹیروں کو قانون کی گرفت میں لاکرزرداری اور نواز شریف جیسے طاقتور خاندانوں کو یہ بتایا کہ قانون طاقتورکے تحفظ کیلئے نہیں ہوتا جبکہ حکومت مخالفین کا الزام ہے کہ موجودہ حکومت نیب کے ذریعے اپنے سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے کیونکہ یہ بھی کہا جاتاہے کہ اس ادارہ کومیاںنوازشریف نے اپنے سیاسی مخالفین بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کو نکیل ڈالنے کے لئے استعمال کیا تھا حالات جو بھی ہوںپاکستان کا مفاد ہرلحاظ سے مقدم ہونا چاہیے اور اپنی کارکردگی کی بنیادپرچیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو اس تاثرکوزائل کرنا ہو گا کہ نیب کے ذریعے حکومت اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لے رہی ہے یہ ا س لئے بھی ضروری ہے کہ قومی اداروں کو متنازعہ بناکر بہتری نہیں لائی جاسکتی نیب تو پھرایک ایسا ادارہ ہے جس پر قوم کو فخر ہونا چاہیے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Sharjeel Memon
Previous Post عدالت نے شرجیل میمن کو دبئی جانے کی اجازت دے دی
Next Post غوثِ اعظم
Hazrat Sheikh Abdul Qadir Jilani Ghous Pak

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.