geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک میں کورونا سے مزید 6 ہلاکتیں، 452 نئے کیسز رپورٹ

August 3, 2020August 3, 2020 1 1 min read
Corona Test - Pakistan
Share this:

Corona Test - Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5979 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 279951 تک جا پہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2144 ، سندھ میں 2224 اور خیبر پختونخوا میں 1202 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 54، 54 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

اتوار کو ملک بھر سے کورونا کے 452 کیسز اور 6 اموات سامنے آئیں جن میں پنجاب سے 116 کیسز 2 ہلاکتیں، خیبرپختونخوا سے 2 ہلاکتیں اور 63 کیسز جب کہ سندھ سے ایک ہلاکت اور 177 کیسز ، گلگت سے 52 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد 19 کیسز ، بلوچستان سے 12 اور آزاد کشمیر سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 116 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 93173 اور ہلاکتیں 2144 ہو چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 82552 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 19 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15052 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 165 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 52 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2157 اور اموات کی تعداد 54 ہے۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2086 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 54 ہے۔

سندھ
اتوار کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد2224 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 177 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 121486 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک 111006 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان
بلوچستان میں اتوارکو کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 11774 ہوگئی جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10189 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں اتوار کو کورونا کے باعث مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1202 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 34223 جا پہنچی ہے۔

کے پی میں اب تک 29015 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

Share this:
Balochistan Lockdown
Previous Post بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع
Next Post ظفر یا بی
Asif Ali Zardari

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.