geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کوئی ملک کرپٹ لیڈرشپ کیساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا: وزیراعظم

March 6, 2021 2 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی ملک کرپٹ لیڈر شپ کے ساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا۔ عمران خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا آپ سب لوگوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جس پر آپ سب لوگوں کا شکر گزار ہوں، کچھ اراکین کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر بھی وہ آئے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے بہت دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا، پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ یہاں شریف اور زرداری ارب پتی بن جائیں۔

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا مجھے شرمندگی ہوتی ہے کہ یہاں بکرا منڈی لگی ہوئی ہے اور ہم ایک ماہ سے اس کی نشاندہی کر رہے تھے، مجھے حیرت ہوئی کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ بڑا اچھا الیکشن کروایا، اگر یہ الیکشن اچھا تو پتہ نہیں برا الیکشن کیا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا پہلے اخلاقی طور پر قوم کو تباہ کیا جاتا ہے پھر معاشی تباہی آتی ہے، یہاں بھی یہی کچھ ہوا، دنیا میں کوئی ایک قوم بتا دیں جو اخلاقی طور پر اچھی ہو اور تباہ حال ہو اور کوئی قوم اخلاقی طور پر گری ہوئی ہو اور اس کی معاشی حالت اچھی ہو، جب مدینہ کی ریاست اوپر گئی تو کیا ان کے پاس دولت آ گئی تھی؟

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ایک مہربانی کرے کہ پاکستانی ایجنسیز سے ایک سیکرٹ بریفنگ لے تاکہ انہیں پتہ چلے کہ سینیٹ الیکشن میں کتنا پیسہ چلا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں ثابت شدہ کرپٹ آدمی آصف زرداری صرف اس لیے سینیٹ الیکشن میں بھاری ہو گیا کہ وہ رشوت دیتا ہے، دوسری طرف نواز شریف ایک ڈاکو جو 30 سال ملک کو لوٹ کر بھاگا ہوا ہے، آج وہ باہر بیٹھ کر تقریریں کر رہا ہے اور اسکیمیں بنا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا نواز شریف کی حالت اتنی خراب بتائی گئی جیسے وہ مر جائے گا، ان کی حالت دیکھ کر تو شیریں مزاری کی آنکھ میں آنسو آ گئے اور شیریں کے آنسو آنا آسان کام نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا ان سب کی کوشش ہے کہ جس طرح مشرف نے انہیں این آر او دے دیا تھا عمران خان بھی این آر او دیدے، مشرف نے دونوں کو این آر او دیکر اتنا بڑا جرم کیا کہ ان دونوں نے ملک کو اربوں روپے مقروض کر دیا اور ان لوگوں نے فضل الرحمان کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا جو ہمیشہ سے دو نمبر آدمی رہا ہے۔

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی فتح کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا آصف زرداری کے 60 ملین ڈالر سوئس بینکوں میں ہیں اور عدالت نے کہا کہ آپ سوئس بینکوں سے پیسہ واپس لانے کے لیے خط لکھیں تو یوسف رضا گیلانی نے خط لکھنے سے انکار کر دیا، آپ کے باپ کا پیسہ تھا یا پاکستانی قوم کا پیسہ تھا، وہ خط نہ لکھنے پر نااہل ہو گئے، آج ایسے پھر رہے ہیں جیسے نیلسن منڈیلا ہیں، یوسف رضا گیلانی جب وزیراعظم بنے تو ان کے پہلے اور بعد کے اثاثے دیکھ لیں آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ انہوں نے کتنی دولت بنائی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہماری وجہ سے تو نہیں گئے تھے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ن لیگ کی حکومت میں گیا تھا، جب ہم نے فیٹف کی قانون سازی کی بات کی تو اپوزیشن نیب سے متعلق 34شقیں لےآئے، فیٹف اور نیب کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ ان کا صرف ایک خوف ہے کہ یہ این آر او نہیں دے گا، کیا اپوزیشن کو نہیں پتا تھا کہ فیٹف کی بلیک لسٹ میں جانے سے کیا ہو گا، اس لیے ان لوگوں نے سوچا کہ اسے فیٹف پر بلیک میل کر کے ریلیف حاصل کر لیا جائے، پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ چاہے ساری پارٹی بھی ان کا ساتھ چھوڑ دے پھر بھی ان کرپٹ لوگوں کے خلاف آخری دم تک لڑوں گا۔

اپنی تقریر کے آخر میں وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ ہمارے ملک کو اللہ نے ہر قسم کی نعمت دی ہے، اس ملک کے لوگوں میں بہت صلاحیت ہے، یہاں 12 موسم ہیں، سب سے بڑی چیز نوجوان آبادی ہے اور ٹیکنالوجی کے انقلاب کے لیے ہم نوجوان آبادی پر پورا زور لگائیں گے، اگر ہم انہیں تیار کر لیں تو نوجوان قیادت اس ملک کو اوپر لے جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ہم اس ملک میں الیکٹرانک مشینز لیکر آئیں گے، اور پوری کوشش ہے کہ اوور سیز پاکستانیز بھی ووٹ ڈال سکیں، ہم اس طرح کا سسٹم لیکر آ رہے ہیں جس طرح امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو سارا الیکشن کھولا گیا لیکن وہ دھاندلی ثابت نہیں کر سکے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایسا الیکشن سسٹم ہو جس میں جو ہارے اور جو جیتے دونوں اسے تسلیم کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کر کے ممبران کا اعتماد حاصل کیا۔

Share this:
Maryam Nawaz
Previous Post آج پاکستان نے بیٹا بچاؤ اور اولاد بچاؤ مہم دیکھی: مریم نواز
Next Post شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگی ہو رہی ہے، والد کا دعویٰ
Shaheen Shah Afridi and Shahid Afridi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.