geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک بھر میں تعلیمی ادارے 7 ماہ بعد دوبارہ کھل گئے

September 15, 2020 0 1 min read
School
Share this:

School

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا لاک ڈاون کے باعث بند تعلیمی ادارے 7 ماہ بعد مرحلہ وار کھلنے لگے جس کے بعد ملک بھر میں جامعات اور کالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اور دسویں جماعت کی کلاسوں کا آغاز ہوگیا۔

سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے کالجز ، جامعات اور اسکولوں میں نویں، دسویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے تمام اسکولز پبلک ہیلتھ سیکیورٹی رولزکے مطابق کھولنے کی ہدایت کی ہے۔

تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کے فیصلے کے تحت اب 23 ستمبر کو چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں کلاسز جب کہ 30 ستمبر سے پرائمری کلاسز بھی شروع ہو جائیں گی۔

تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیاجارہا ہے، داخلے کے مقام پر طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے نشان بنائےگئے ہیں جب کہ واک تھرو جراثیم کش گیٹ نصب کیے گئے ہیں، اس موقع پر اسپرے اور سینی ٹائز بھی کیاگیا۔

اسکولوں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس افیکیٹ کیا جائے گا، لاک ڈاؤن کے دوران بعض اداروں نے آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھا اور امتحانات بھی لیے جس میں کامیاب امیدوار نئے سمسٹرز میں تعلیم جاری رکھیں گے۔

پنجاب کے تعلیمی ادارے کورونا کیسز بڑھنے کے بعد 13 مارچ کو بند کردیے گئے گئے تھے، اس دوران تین بار تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز زیر غور آئی لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

کورونا کے دنوں کو گرمی کی چھٹیاں شمار کرکے جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ کورونا کیسز بڑھنے پر فیصلہ 15 اگست تک مؤخرکیا گیا جو 15 ستمبر تک چلا گیا۔

اب ایس او پیز کے تحت مرحلہ وار کلاسزشروع رہی ہیں، اساتذہ اور طلبہ ماسک پہن کر آئیں گے، کلاس رومز میں سماجی فاصلہ رکھا جائے گا اور اس حوالےسےاساتذہ کو تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

پنجاب میں کالجز اور یونیورسٹیز میں ڈگری پروگرامز کے طلبہ کو مرحلہ وار بلایا جائے گا اور زیادہ تر طلبہ آن لائن ہی کلاسز لیں گے، خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے صبح 8 سے 11 بجےتک کھلیں گے۔

وفاقی حکومت کے فیصلے کے پیش نظربلوچستان میں بھی آج سے مرحلہ وار تعلیمی ادارےکھول دیے گئے ہیں، حکام نے کورونا اوپیز پرسختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور تعلیمی اداروں میں طلبا وطالبات کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاہے۔

سندھ میں تعلیمی ادارے 200 دن بند رہنے کے بعد کھل گئے ہیں، صوبے میں کورونا وبا کے باعث تعلیمی ادارے27 فروری کو بند کیے گئے تھے۔

نجی اسکول پرنسپل نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایس او پیز سے متعلق تمام انتظامات مکمل ہیں، اسکول کےگیٹ کے اندر واک تھرو جراثیم کش گیٹ نصب کیا گیا ہے جب کہ بچوں میں سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے نشان بنائے گئے ہیں، کوئی بچہ ماسک بھول جائے توگیٹ پر ہی ماسک اور سینیٹائزررکھا گیا ہے۔

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبرکے دوران کھول دیےجائیں گے۔

وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ہائی اسکول سے جامعات تک کھولی گئی ہیں اور 22 ستمبر سےچھٹی سے آٹھویں جماعت تک کھولی جائیں گی جب کہ 30 ستمبرکو پری پرائمری اورپرائمری کلاسزبھی بحال ہوجائیں گی۔

خیبرپختونخوا میں جماعت نہم اور اس سے اوپر جماعت کے طلباء کے لیے تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھول دیے گئے ہیں۔

طلبا اور اسٹاف کو ماسک کے بغیر تعلیمی اداروں میں اندر جانے کی اجازت نہیں ہے جب کہ طلبا کا ٹمپریچر اور دیگر کورونا ایس او پیز کو چیک کیا جارہا ہے، تعلیمی اداروں میں جگہ جگہ سینی ٹائزر بھی رکھے گئے ہیں۔

Share this:
President Trump
Previous Post امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
Next Post موٹر وے زیادتی کیس: مرکزی ملزمان کا مبینہ ساتھی بالا مستری بھی گرفتار
Bala Mistri

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.