geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

February 4, 2021 2 1 min read
Justice Qazi Faiz Isa
Share this:

 Justice Qazi Faiz Isa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ملک کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ مردم شماری 2017 میں ہوئی لیکن ابھی تک حتمی نوٹی فیکشن جاری نہ ہو سکا جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا2017 کے بعد سب سو گئے تھے؟

اٹارنی جنرل نے کہا کہ مردم شماری پر سندھ اور دیگر کے اعتراضات ہیں، مردم شماری پر اعتراضات پر وفاقی حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے، سندھ میں 5 فیصد بلاکس پر دوبارہ مردم شماری کرائی جائے گی، مردم شماری کے نتائج پر ایم کیو ایم کے بھی اعتراضات تھے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کا نام نہ لیں، یہ آئینی معاملہ ہے، کیا سندھ کا اعتراض آبادی کم ہونے کا تھا؟ 2017 سے 2021 تک مردم شماری پر فیصلہ نا ہو سکا، کیا پاکستان کو اس طرح سے چلایا جا رہا ہے؟ یہ تو روزانہ کے معاملات ہیں۔

جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ آرڈیننس تو 2 سے6 روز میں آجاتا ہے مردم شماری پر اب تک فیصلہ نہ ہو سکا، یہ ترجیحات کا ایشو نہیں بلکہ جان بوجھ کر کیا جاتا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا چیئرمین کون ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا چیئرمین وزیراعظم ہوتا ہے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے پوچھا کہ کیا وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا؟ جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس بلایا تھا لیکن کسی وجہ سے نہیں ہو سکا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آئینی تقاضہ ہیں، بلدیاتی انتخابات کی بات ہو تو صوبے اپنے مسائل گنوانا شروع کر دیتے ہیں، پنجاب حکومت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کرکے جمہوریت کا قتل کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کی کوئی وجہ تو ہو گی، مارشل لاء دور میں مقامی حکومتیں تحلیل ہوتی تھیں لیکن جمہوریت میں ایسانہیں سنا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا پنجاب لوکل گورنمنٹ ختم کرنے کا موڈ بن گیا تھا؟ جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون بنا دیا گیا ہے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ مجھے یہ کہنے میں عار نہیں کہ ملک میں میڈیا آزاد نہیں ہے، ملک میں میڈیا کو کیسے کنٹرول کیا جا رہا ہے، ملک میں کیسے اصل صحافیوں کو باہر پھینکا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے کیونکہ جب میڈیا تباہ ہوتا ہے تو ملک تباہ ہوتا ہے، صبح لگائے گئے پودےکو کیا شام کو اکھاڑ کر دیکھا جاتا ہے کہ اس کی جڑ کتنی مضبوط ہوئی؟

جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ ججز کو ایسی گفتگو سے احتراز کرنا چاہیے لیکن کیا کریں ملک میں آئیڈیل صورتحال نہیں ہے، کب تک خاموش رہیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہر مخالف غدار اور حکومتی حمایت کرنے والا محب وطن بتایا جا رہا ہے، بلدیاتی حکومت کو ختم کر کے پنجاب حکومت نے آئین کی واضح خلاف ورزی کی، ایسے تو اپنی مرضی کی حکومت آنے تک آپ حکومتوں کو ختم کرتے رہیں گے، جمہوریت کھوئی تو آدھا ملک بھی گیا، میڈیا والے پٹ رہے ہیں، ڈیفنس میں رہنے والوں کے ایشو نہیں، کچی آبادی والوں کے مسائل ہوتے ہیں۔

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ خود کو نہ سدھارا تو وقت نکل جائے گا، لوگ بددعائیں دے رہے ہیں۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ کیا پنجاب کا حال مشرقی پاکستان والا کرنا ہے، پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے اخراجات سے ڈراتا ہے، کہتا ہے الیکشن پر 18 ارب خرچہ آئے گا، میں نے حساب لگایا تو یہ خرچ 36 اراکان اسمبلی کو دیے جانے والے ترقیاتی فنڈز کے برابر ہے، یہ عوام کا پیسہ ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مردم شماری کا ایشو ہے تو دوبارہ کروا لیں، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ نئی مردم شماری پر فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہو گا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا پاکستان میں میڈیا آزاد ہے؟ اٹارنی جنرل صاحب ہاں یا ناں میں جواب دیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ جسٹس صاحب، ہاں یا ناں کے علاوہ کوئی آپشن دیں جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کمرہ عدالت میں موجود میڈیا والوں سے ریفرنڈم کروالیں، میڈیا والے ہاتھ کھڑا کریں کہ کیا میڈیا آزاد ہے؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سوال پر کسی صحافی ہاتھ کھڑا نہیں کیا، جس پر جسٹس قاضی فائز نے سوال کیا کہ وہ صحافی ہاتھ کھڑا کریں جو سمجھتے ہیں کہ ملک میں آزادی صحافت موجود ہے، اس پر بھی کسی صحافی نے ہاتھ کھڑا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندی لگانے والے مجرم ہیں، ان کو جیل میں ہونا چاہیے، ہمارا آئین میڈیا کی آزادی کا ضامن ہے، میڈیا کو کنٹرول کرکے اپنی تعریف سن کر خوش ہوتے رہتے ہیں، اپنی تعریفیں سن کر خوش ہونے والوں کو ماہرنفسیات کے پاس جانا چاہیے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان ے کہا کہ ملک حلات جنگ میں ہے، جس پر جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ ملک میں واقعی ہی ایک جنگ جاری ہے لیکن عوام کے خلاف۔

Share this:
PSL Stadium Match
Previous Post پی ایس ایل: 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی
Next Post ‘ایم این ایز اور ایم پی ایز کا ساتھ چھوڑنے پر حکمرانوں کو شو آف ہینڈ یاد آ گیا’
Maryam Nawaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.