geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک بھر میں بارشوں سے حادثات اور لینڈ سلائیڈنگ، پنجاب اور کے پی میں 29 افراد جاں بحق

September 2, 2020 2 1 min read
Rains Water
Share this:

Rains Water

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کے دوران حادثات سے بچوں سمیت 29 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پنجاب میں بارشوں سے تین خواتین اور دو بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ خیبرپختونخوا میں ریلے میں بہہ کر بچی اور نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں، 9 افراد لاپتا بھی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے، سیلابی ریلوں سے کئی رابطہ پل بھی بہہ گئےاور درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں لینڈ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور تحصیل پھنڈر کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جب کہ ضلع غذر میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سےکئی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

نوکوٹ میں سیلابی پانی شہر میں داخل ہوگیا جس کے بعد پاک آرمی اور نیوی کے اہل کاروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے، بالاکوٹ کےدریا میں میاں بیوی سمیت 9 افراد بہہ گئے جب کہ مدین کا رابطہ پل بھی ٹوٹ گیا جس سے ریلے میں پھنسے 13 افراد کو نکال لیا گیا جب کہ بچی اور نوجوان کی لاش بھی برآمد ہوئی۔

دریائے کنہار، دریائے سندھ اور سرن کی قریبی آبادی کو نقل مکانی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ دیربالا میں سیلابی ریلے میں لکڑی کے چار پل اور دو پن چکیاں بہہ گئیں۔

داموڑئی پاور ہاؤس کا حفاظتی بند بھی ریلے کی نذر ہوگیا، باٹکوٹ میرہ بشام میں گھر کی دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ چترال میں سیلاب سے ریشن کے مقام پرگاؤں کا بڑا حصہ دریا برد ہوگیا،

آزاد کشمیرکے بیشتر اضلاع میں شدیدبارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی سڑکیں بند ہیں۔

پنجاب میں بھی موسلادھار بارشیں جاری ہیں جہاں خوشاب کے پہاڑی علاقوں سے آنے والے برساتی ریلوں سے 15 سے زائد دیہات متاثر ہوئے اور باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سرگودھا میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے، مری، جھنگ، فیصل آباد، ملتان، لودھراں، اور راجن پور میں بھی وقفہ وقفہ سے بارشیں جاری ہیں۔

راجن پور میں کچی کینال اور رحیم یار خان میں کنڈیر نہر میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ جھنگ میں دریائے چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب سے ضلع بھرکے 145 دیہات زیرآب آگئے۔

سندھ میں نوکوٹ کے سیم نالے کا پانی 20 دیہات کو ڈبونے کے بعد نوکوٹ شہر میں داخل ہوگیا، صوبے میں بارشیں تو تھم گئیں تاہم میرپورخاص کندھ کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سجاول اور ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈو الہ یار سے پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post عالمی وبا: اموات کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی
Next Post جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی ضمانت منظور
Anwar Majeed

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.