geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 66 اموات، 2215 نئے کیسز رپورٹ

June 15, 2020June 15, 2020 0 1 min read
Pakistan Corona Cases
Share this:

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2729 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 144478 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1031 اور سندھ میں 831 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 675 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 78 ، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز پیر ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 2215 کیسز اور 66 اموات سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1537 کیسز 62 ہلاکتیں، اسلام آباد 635 کیسز 3 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 43 کیسز ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1537 کیسز اور 62 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 54138 اور اموت 1031 تک جا پہنچی ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17650 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 635 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 8569 ہوگئی ہے جب کہ انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 2037 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 43 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 647 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 13 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 254 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں اتوار کو 11197 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2287 نئے کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب تک سندھ میں کل 2 لاکھ 98 ہزار 332 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 53 ہزار 805 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اتوار کو سندھ میں کورونا کے مزید 15 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 831 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کےمزید 1219 مریض صحت یاب ہو گئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزار 606 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا
اتوار کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 675 تک جاپہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 5، نوشہرہ اور مالاکنڈ میں 2، 2 جب کہ اپر دیر، خیبر، بٹگرام، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 563 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 18013 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 4539 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان
اتوار کو بلوچستان میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 149 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8177 ہوگئی۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2859 ہے۔

گلگت بلتستان
اتوار کو گلگت بلتستان میں مزید 85 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1129 ہو گئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہے جب کہ اب تک 716 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Share this:
Government Hospitals
Previous Post سرکاری ہسپتالوں یا غریبوں کا قبرستاں ۔۔؟
Next Post دنیا کی پہلی مصنوعی تھری ڈی آنکھ
Robotic Eye

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.