geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 20 ہلاکتیں، 713 نئے کیسز رپورٹ

July 15, 2020 0 1 min read
Corona - Pakistan
Share this:

Corona - Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5386 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 255769 تک جاپہنچی ہیں۔

اب تک پنجاب میں 2043، سندھ میں 1863 اور خیبر پختونخوا میں 1114 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 38 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

آج کے کیسز کی صورت حال
ملک بھر سے آج بروز بدھ اب تک کورونا کے مزید 713 کیسز اور 20 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 553 کیسز 17 ہلاکتیں، اسلام آباد 113 کیسز، گلگت 14 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 33 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 553 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 88045 اور ہلاکتیں 2043 ہوچکی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا کے 64148 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 113کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14315 اور ہلاکتیں 155 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11332 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 14 نئے کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1708 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 38 ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1376 ہے۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 33 کیسز اور ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1688 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1049افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان
منگل کو بلوچستان سے کورونا کے مزید 47 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔

صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11239 اور ہلاکتیں 127 ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 7883 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ
منگل کو سندھ میں کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1863 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1151 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 107773 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 65420 ہوگئی ہے جو کہ مجموعی کیسز کا تقریباً 60 فیصد ہے۔

خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1114 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 254 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 31001 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 21607 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Share this:
Hajj
Previous Post ذی الحج کے افضل ایام العشر
Next Post جسٹس قاضی دھمکی کیس: مولوی افتخار پر فرد جرم عائد
Justice Qazi Faez Isa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.