geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عدالت نے ٹرمپ کے وکیل کا لائسنس منسوخ کر دیا

June 25, 2021 0 1 min read
Rudy Giuliani
Share this:

Rudy Giuliani

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ روڈی جولیانی نے گزشتہ برس کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو بدلنے کی کوشش میں غلط بیانی سے کام لیا تھا۔ لائسنس کی منسوخی کا مطلب یہ ہوا کہ اب وہ اپنے موکل کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

نیویارک کی ایک عدالت نے 24 جون جمعرات کے روز اپنے ایک اہم فیصلے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی کا وکالت کا لائسنس یہ کہتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ انہوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی شکست کو فتح میں بدلنے کی کوشش کے دوران غلط بیانی سے کام لیا تھا۔

وکلا کی ایک تادیبی کمیٹی نے عدالت سے سفارش کی تھی کہ چونکہ جولیانی نے عدالت، عوام اور قانون سازوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ انتخابات دھاندلی اور فراڈ کے ذریعہ چوری کر لیے گئے اور ایسا کرنے کی کوشش میں انہوں نے جعلی اور جھوٹے بیانات پیش کیے اس لیے ان کا وکالت کا لائسنس منسوخ کر دیا جانا چاہیے۔ عدالت نے اسی سفارش پر عمل کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ 2020 کے صدارتی، “انتخابات اور ہمارے موجودہ صدر، جوزف بائیڈن کے جواز پر مسلسل حملوں کی وجہ سے اس ملک کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ ہماری جمہوریت کی پہچان تو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے ہوتی ہے۔”

عدالت نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا، “جھوٹے بیانات سے ہمارے انتخابات پر اعتماد کے ضیاع کو مزید فروغ ملتا ہے۔ اس کی وجہ سے حکومت پر عوام کا اعتماد ختم ہو تا ہے اور نتیجتا آزاد معاشرے میں مناسب کام کاج کو بھی کافی نقصان پہنچتا ہے۔”

عدالتی فیصلے کا اثر یہ ہوگا کہ روڈی جولیانی بطور وکیل اپنے موکل کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے اور جب تک لائسنس بحال نہیں ہو جاتا اس وقت وہ وکالت کا پیشہ نہیں اختیار کر سکتے۔

روڈی جولیانی کے وکیل بیری کمنس اور جان لیونتھیل نے عدالت کے اس فیصلے پر یہ کہہ کر نکتہ چینی کی ہے کہ ماضی میں اس طرح کے فیصلے کی کوئی مثالی نہیں ملتی کہ جو الزامات عائد کیے گئے ہوں اس پر فریق کا موقف سنے بغیر ہی فیصلہ صادر کر دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا، “ہمارا ماننا یہ ہے کہ ایک بار جب سماعت کے دوران اس کا اچھی طرح مکمل جائزہ لیا جائے گا تو مسٹر جولیانی قانونی پیشے کے قابل قدر رکن کی حیثیت سے دوبارہ بحال ہو جائیں گے کیونکہ انہوں نے اتنے برسوں سے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اس شعبے میں عمدہ خدمات انجام دی ہیں۔”

نیویارک کے معروف وکیل اور شہر کے سابق میئر روڈی جولیانی اپنے خلاف عدالت کے اس فیصلے کو اعلی عدالت میں چیلنج کرنے کے مجاز ہیں، تاہم فیصلے میں کہا گيا ہے کہ بالآخر وہ پابندیوں سے بچ نہیں سکتے اور ان پر کچھ نہ کچھ مستقل پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

روڈی جولیانی ایک دور میں جنوبی نیویارک ڈسٹرکٹ کی عدالت میں امریکا کے اٹارنی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جو ایک بڑا عہدہ ہے اور اس فیصلے سے ان کی ساکھ کو کافی دھچکا لگا ہے۔

سن 2001 میں جب نیویارک کے ٹوئن ٹاور پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تو اس وقت جولیانی ہی نیویارک شہر کے میئر تھے اور اس دوران وہ کافی فعال طور سرگرم رہے تھے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر انہیں پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

Share this:
Blending
Previous Post ملاوٹ
Next Post چین: مارشل آرٹ سینٹر میں آگ لگنے سے 18افراد ہلاک
China Police

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.