geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سائبر کرائم، ایف آئی اے کو ایک لاکھ شکایت موصول

January 4, 2022 0 1 min read
Internet
Share this:

Internet

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں جہاں سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، وہیں سائبر کرائمز خصوصاﹰ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں بھی تیزی آئی ہے۔ پچھلے سال سائبر کرائمز کے ایک لاکھ سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

پاکستان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے یا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو سال 2021 میں ایک لاکھ سے زائد شکایات سائبر کرائمز کے حوالے سے موصول ہوئی ہیں جس سے کئی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال کی وجہ سے اس طرح کے جرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انگریزی روزنامہ ڈان کو ڈی جی ایف آئی اے ثناءاللہ عباسی نے بتایا کہ ان کے ادارے کو پہلی جنوری 2021 سے لے کر 31 دسمبر 2021 تک ایک لاکھ دو ہزار 356 شکایات موصول ہوئیں۔ ان میں سے تئیس فیصد شکایات میں فیس بک کو بحثیت میڈیم استعمال کیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ ان شکایات میں سے 80 ہزار 641 کو تصدیق کے لیے بھیجا گیا اور ان میں سے 15 ہزار 932 کو اس قابل سمجھا گیا کہ ان پر تحقیقات کی جائے۔ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر بارہ سو دو مقدمات درج کیے گئے اور تیرہ سو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان شکایات میں 32 فیصد شکایات طالب علموں کی طرف سے درج کرائی گئی جبکہ 25 فیصد شکایات کا تعلق مالی جرائم سے تھا۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ 2018 میں اوسطاً ہر ماہ 4031 شکایات ایف آئی اے کو موصول ہوتی تھی جبکہ 2021 میں ایسی موصول شدہ شکایات کی تعداد ماہانہ آٹھ ہزار چھ سو اٹھاسی تھی۔

خواتین کے لیے مشکلات
ناقدین کا خیال ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستانی خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور بہت سارے سماج دشمن عناصر اس جدید ٹیکنالوجی کو خواتین کو ہراساں یا ان کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’ہمارے ادارے کو کچھ ہی دنوں پہلے ایک لڑکی کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ دو لڑکے جو اس کے جاننے والے تھے، انہوں نے دوستی کا جھانسا دے کر اس لڑکی کی نازیبا تصویریں انسٹاگرام پر اپلوڈ کر دیں۔ متاثرہ لڑکی نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا اور ایف آئی اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان کی عمر کچھ زیادہ نہیں ہے اور ایف آئی اے معاملے کی بھرپور جانچ پڑتال کر رہی ہے اور اس کیس میں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے جائے گا۔‘‘

اس اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے سب سے زیادہ شکایات خواتین کی طرف سے موصول ہو رہی ہیں اور یہ خواتین کے لیے بہت بڑا عذاب بن گیا ہے، جس میں خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ ’’کچھ خواتین ہمت کر کے آگے بڑھتی ہیں اور شکایت درج کرا دیتی ہیں لیکن آپ کو معلوم ہے کہ ہمارا مشرقی معاشرہ ہے جہاں عورت کو بہت زیادہ دبا کے رکھا جاتا ہے اور ایسے واقعات کو عزت کا مسئلہ بنا دیا جاتا ہے۔ لوگ اپنی عزت کو بچانے کے لیے مذاکرات یا صلح صفائی پر آ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی نہیں ہو پاتی۔‘‘

سائبر حملوں کو روکنے کی کوشش
اس عہدیدار نے اس تاثر کو زائل کیا کہ ملزمان کو سزا دینے کی شرح بہت کم ہے۔ ’’جو مقدمات درج ہوتے ہیں ان کو تفتیش سے گزرنا ہوتا ہے اس کے بعد چالان جمع ہوتا ہے اور عدالتوں میں مقدمات کی بھرمار ہے۔ اس میں دو تین اور یہاں تک کہ چار سال بھی لگ جاتے ہیں۔‘‘

اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ادارے کے پاس بہت ساری ایسی شکایات ہیں جہاں سابق شوہر نے اپنی بیوی کی نجی تصاویر یا ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا اور اس کو بد نام کرنے کی کوشش کی۔ ’’ایسے بھی واقعات ہیں جہاں کسی مرد یا لڑکے نے کسی لڑکی یا عورت سے دوستی یا محبت کی اور بعد میں جب ان کے تعلقات خراب ہوگئے تو انہوں نے ان کی نجی تصاویر یا ویڈیوز کو اپلوڈ کرنے کی دھمکی دی یا ان کو بلیک میل کرنے کی دھمکی دی۔‘‘

Share this:
Muslims Graves Germany
Previous Post جرمن علاقے زاؤرلینڈ میں مسلمانوں کی درجنوں قبروں کی بے حرمتی
Next Post مالی، سیاسی اتحاد نے پانچ سالہ فوجی منصوبہ مسترد کر دیا
Mali

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.