geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دمشق کے قریب اسرائیل کا میزائل حملہ

November 3, 2021 0 1 min read
Israel Missile Attack
Share this:

 Israel Missile Attack

دمشق (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک نواحی علاقے پر بدھ کو نصف شب کے بعد فضائی حملہ کرتے ہوئے متعدد میزائل داغے۔ اس حملے کی وجہ سے بعض بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی اتلاف کی فی الحال اطلاعات نہیں ہیں۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویزن نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بدھ کی صبح بتایا کہ اسرائیل نے شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں ایک علاقے پر متعدد میزائل داغے۔ اس حملے کی وجہ سے بعض عمارتوں وغیرہ کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس حملے کے بارے میں فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

پچھلے چار دنوں کے دوران دارالحکومت دمشق کے نزدیک علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیل کا یہ دوسرا حملہ تھا۔ اس سے قبل اسرائیل نے ہفتے کے روز میزائل داغے تھے لیکن شامی فوج نے انہیں فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔ اس حملے میں تاہم دو فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

شام کی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو علی الصبح کو ہونے والا فضائی حملہ شمالی اسرائیل سے کیا گیا تھا اور دمشق کے مغربی نواحی علاقے ذکیہ میں ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔ سرکاری میڈیا سے نشر اس بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

اسرائیل بیشتر فضائی حملے بالعموم رات کی تاریکیوں میں کرتا ہے۔ شامی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز ہونے والایہ حملہ نصف شب کے ذرا بعد کیا گیا تھا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران مبینہ اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیل نے 14 اکتوبر کو وسطی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے اور شامی حکومت کے حلیف نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

یہ حملے شام کی جانب سے اسرائیل پر ملک کے جنوبی حصے میں حملہ کرنے کے الزامات کے چند دنوں بعد کیے گئے تھے۔

اسرائیل گزشتہ کئی برسوں کے دوران شام میں ایرانی فوج سے وابستہ اہداف پر سینکڑوں حملے کرچکا ہے۔ حالانکہ وہ حملوں کااعتراف یا ان کے حوالے سے بات چیت شاذ و نادر ہی کرتا ہے۔

اسرائیل نے تاہم اعتراف کیا ہے کہ وہ حزب اللہ جیسے ایران نواز طاقت ور ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ حزب اللہ ملک میں جاری خانہ جنگی میں شامی صدر بشار الاسد کی فورسز کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے۔

اسرائیل نے ہتھیار لے جانے والے ان جہازوں کو بھی نشانہ بنارہا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ حزب اللہ کو بھیجے جارہے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے شمالی سرحدوں پر ایرانیوں کی موجودگی ایک ‘سرخ لکیر‘ کے مانند ہے۔ اسی لیے وہ ایران سے وابستہ ان تنصیبات اور ہتھیاروں کی کھیپ کو نشانہ بناتا ہے جو حزب اللہ گروپ کو بھیجے جا رہے ہوتے ہیں۔

Share this:
Muqtada al-Sadr
Previous Post مقتدیٰ الصدر کی دیالی میں فرقہ وارانہ فسادات کی تنبیہ
Next Post ایتھوپیا میں ملک گیر ایمرجنسی نافذ
Ethiopia Emergency

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.