geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈسکہ ضمنی انتخاب: سرویز میں (ن) لیگ عوام کی پہلی پسند

March 17, 2021 0 1 min read
Daska Election
Share this:

Daska Election

ڈسکہ (اصل میڈیا ڈیسک) ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب سے متعلق سرویز میں مسلم لیگ (ن) عوام کی پہلی پسند کے طور پر سامنے آئی ہے۔

ملک کی تین بڑی ریسرچ کمپنیز گیلپ پاکستان، ایپسوس اور پلس کنسلٹنٹ نے این اے 75 ڈسکہ کے مجموعی طور ہر 3 ہزار سے زائد ووٹرز کی رائے پر مبنی سروے جاری کر دیا۔

گیلپ پاکستان ، آئی پی ایس او ایس اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 میں شماریاتی طور پر منتخب مجموری طورپر 3 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز سے کروائے گئے۔

سروے میں پاکستان مسلم لیگ ن تمام جماعتوں کے مقابلے میں ووٹرز کی پسندیدگی میں سب سے آگے نظر آئی۔

گیلپ پاکستان کےسروے میں 36 فیصد ووٹرز نے دوبارہ ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کوووٹ دینے کےلیے اپنی پہلی پسند کہا تو 32 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کوو وٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا جب کہ 4 فیصد نے تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ ڈالنے کےلیے منتخب کیا، 18 فیصد نے کس جماعت کوووٹ دینا ہے اس بارے میں فی الحال فیصلہ نہ کرنے کا کہا، 3 فیصد نے ووٹ نہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔

آئی پی ایس او ایس کے سروے میں 45 فیصد ووٹرز ،پاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ ڈالنے کا ارادہ ظاہر کرتے نظر آئے ، 27 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا کہا جب کہ 5 فیصد نے تحریک لبیک پاکستان کوووٹ دینےکےلیے اپنی پسند کہا، سروے میں 18 فیصد نے فی الحال کس کو ووٹ دینا ہے اس بارے میں فیصلہ نہ کرنے کا کہا جب کہ 4 فیصد نے ووٹ نہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ۔

ادھر پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں ڈسکہ سے 52 فیصد ووٹرز نے ن لیگ کو ضمنی انتخاب میں دوبارہ ووٹ دینے کےلیے پسند کیا، 40 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا جب کہ 2 فیصد نے تحریک لبیک پاکستان اور 1 فیصد نے پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کے حق میں بات کی ۔

پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 4 فیصد نے فی الحال کس جماعت کو ووٹ دینا ہے اس بارے میں فیصلہ نہ کرنے کا کہا جب کہ 1 فیصد نے ضمنی انتخاب میں ووٹ نہ دینے کا ارادہ ہونے کاکہا۔

سروے کرنے والی تینوں بڑی ریسرچ کمپنیز این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کی پیش گوئی کررہی ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ن لیگ کو حلقے کےکئی علاقوں میں ٹف ٹائم دینے کا بتایا جارہا ہے ۔

سروے کے مطابق پی ٹی آئی ن لیگ کا ووٹ بینک کم کرنے میں بھی کامیاب ہوئی۔

تینوں سرویز میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہنے والوں کے درمیان فرق دیکھا جائے تو گیلپ پاکستان کے سروے میں میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان صرف 4 فیصد کا فرق نظر آیا لیکن آئی پی ایس او ایس میں 18 فیصد جب کہ پلس کنسلٹنٹ میں یہ فرق 12 فیصد کا ہے۔

گیلپ پاکستان اور آئی پی ایس او ایس کے سرویز میں یہ نوٹ کیا گیا کے گزشتہ دو انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک میں کمی آئی اور پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے ۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں 2018 میں 49 فیصد نے ن لیگ، 34 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف تو 4 فیصد نے تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دینے کاکہا جب کہ 19فروری کے ضمنی انتخاب میں 42 فیصد نے پاکستان مسلم لیگ ن تو 42 فیصد نے ہی پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا کہا۔

اس کے علاوہ 7 فیصد نے ضمنی انتخاب میں تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دینے کا بتایا۔

آئی پی ایس او ایس کے سروے میں 2018 کے انتخابات میں 55 فیصد نے پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا بتایا جب کہ 32 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کوووٹ دینے کا کہا، 5 فیصد نے ٹی ایل پی، 2 فیصد نے آزاد امیدواروں جب کہ 1 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کو 2018 کے انتخابات میں ووٹ دینے کا کہا ۔

مگر فروری 2021 کے ضمنی انتخاب میں 51 فیصد نے پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا کہا جب کہ 39 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا بتایا، ان کے علاوہ 6 فیصد نے تحریک لبیک پاکستان جب کہ 6 فیصد نے آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے کا کہا۔

البتہ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ دیکھا گیا ۔ 2018 کے الیکشن میں 52 فیصد نے پاکستان مسلم لیگ ن کوووٹ دینے کا کہا تو 44 فیصد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا بتایا جب کہ 3فیصد نے ٹی ایل پی کو 2018 کے عام انتخابات میں ووٹ دینے کاکہا۔

لیکن 19 فروری کے ضمنی انتخاب میں 54 فیصد نے پاکستان مسلم لیگ ن کوووٹ دینے کا کہا جب کہ 41 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا بتایا، 3 فیصد نے ٹی ایل پی جب کہ 1 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کوووٹ دینے کا کہا۔

تینوں سرویز میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کے 19 فروری کے ضمنی انتخاب میں ووٹرز کی بڑی شرح نےحق رائے دہی استعمال کیا ۔ گیلپ پاکستان میں 82 فیصد ، آئی پی ایس او ایس میں 84 فیصد جب کہ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 96فیصدنےضمنی انتخاب میں ووٹ دینے کا کہا ۔

حلقے میں دوبارہ ضمنی انتخابات میں ووٹ دینے کے سوال پر پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 88 فیصد افراد نے ایک بار پھر ووٹ ڈالنے کا ارادہ ظاہر کیا، 8 فیصد نے اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہ کرنے کا کہا جب کہ 4 فیصد کا کہنا تھا کے وہ دوبارہ ضمنی انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

Share this:
Vaccination Center
Previous Post اسلام آباد اور کراچی سمیت 15 شہروں میں ماس ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کے احکامات
Next Post اینٹی باڈیز کی ’کاک ٹیل‘ کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی مفید
Covid Anti Body Therapy

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.