geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیٹی کی سالگرہ کے بہانے 23 بچوں کو یرغمال بنانے والا پولیس فائرنگ سے ہلاک

January 31, 2020 0 1 min read
Indian Police
Share this:

Indian Police

اتر پردیش (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی پولیس نے 23 بچوں کو یرغمال بنانے والے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ اس شخص نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کے بہانے بچوں کو اپنے گھر مدعو کیا اور بعد میں انہيں یرغمال بنا لیا۔

یہ واقعہ بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس ترجمان آنند شرما کے مطابق یرغمال بنائے گئے تمام 23 بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچوں کو یرغمال بنانے والے اس شخص کا نام سبھاش باتھم تھا اور وہ قتل کے ایک مقدمے میں ضمانت پر رہا تھا۔ بچوں کو یرغمال بنانے کے بعد یہ شخص حکام سے مطالبہ کر رہا تھا کہ اس کے خلاف قتل کا مقدمہ ختم کیا جائے۔

مقامی افراد نے بعد ازاں پولیس کارروائی میں ہلاک ہونے والے سبھاش کی اہلیہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس ترجمان آنند شرما نے تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی کہ اس خاتون کو پتھر برسا کر قتل کر دیا گیا ہے۔

بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق گاؤں کے لوگوں نے جب سبھاش باتھم کی بیوی کو موقع واردات سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے اس پر پتھر اور اینٹیں برسائیں۔ یہ خاتون بعد ازاں زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے آج جمعے کو انتقال کر گئی۔

آنند شرما کے مطابق سبھاش نے جمعرات 30 دسمبر کی شام بچوں کو اپنے ہاں یہ کہہ کر مدعو کیا کہ وہ اپنی ایک سالہ بیٹی کی سالگرہ منا رہا ہے اور جب تمام بچے وہاں پہنچ گئے تو اس نے گھر کو بند کر لیا اور بچوں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، ”ہم نے اس سے بات چیت کی کوشش کی مگر وہ مشتعل تھا اور اس نے گھر کے اندر سے فائرنگ کی جبکہ خود سے تیار کردہ بم بھی دکھایا۔ رات بھر جاری رہنے والے اس سلسلے کے بعد بالآخر یہ شخص پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔‘‘ شرما کے مطابق اس دوران دو پولیس والے زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق یرغمال بنائے گئے تمام بچے محفوظ ہیں جن کی عمریں چھ ماہ سے لے کر 15 برس تک کے درمیان ہے۔

بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سبھاش کا کہنا تھا کہ وہ بے قصور ہے اور یہ کہ گاؤں کے لوگوں نے اسے اس مقدمے میں غلط طور پر پھنسایا۔ اس لیے وہ گاؤں والوں سے بدلہ لینا چاہتا تھا۔

Share this:
Tedros Adhanom
Previous Post کورونا وائرس: ڈبلیو ایچ اونے عالمی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا
Next Post اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملتان کے لاپتہ وکیل کو 3 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم
Yafis Naveed

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.