geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دوستوں سے ریا کی بات نہ کر

December 14, 2021 0 1 min read
Friendship
Share this:

Friendship

تحریر : ایم سرور صدیقی

ایک شخص کے حالات خراب ہو گئے کاروبار جاتا رہا دیوالیہ ہواسو ہوا اس پر لاکھوں کا قرض چڑھ گیا وہ انتہائی پریشانی کے عالم میں سوچنے لگا ان برے حالات میں کون میری مددکرسکتاہے سوچتے سوچتے اسے اپنے ایک بچپن کے دوست کا خیال آیا جو اب ایک بڑا بزنس مین بن چکا تھا وہ بادل نخواستہ اس کے گھر چلاگیا بزنس مین بڑے تپاک سے ملا دونوںنے مل کر کھانا کھایا ایک دوسرے کے حالات دریافت کئے اس شخص نے سارا ماجرہ کہہ سنایا اس نے افسوس کا اظہارکیا پھربزنس مین اٹھ کر گھرکے اندرگیا اور پھولا ہوا لفافہ اپنے دوست کو پکڑا دیا اور زور زور سے رونا شروع کردیا اس شخص نے تعجب کااظہارکرتے ہوئے کہا یار اگر تم نے میری مدد کرہی دی ہے تو اب رو کیوں رہے ہو؟ اگرکوئی مسئلہ ہے تو یہ پیسے واپس لے لو۔بزنس مین نے آنسو رومال سے صاف کرتے ہوئے کہا میں تو رو اس لئے رہاہوں کہ میرا دوست اتنی مشکل میں تھا اور میں اس کی حالت سے بے خبررہا ۔

کبھی آپ نے سوچاہے مخلص کون ہوتاہے ذرا تنہائی میں اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کریں جو رشتے آپ کو بنے بنائے مل گئے ان کی اکثرکو قدرنہیں ہوتی زندگی کی دوڑ میں جہاں ماں، باپ، بہن اور بھائی جیسے خوبصورت رشتے آپ کی ہر مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوتے ہیں، وہیں پر ایک لطیف رشتہ ”دوست” کی صورت میں بھی موجود ہے جس سے ہم ہر بات شیئر کر سکتے ہیں حتی ٰ کہ دل کا حال بتاسکتے ہیں۔ جو آپ کے ہر اچھے اور برے کام میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں آپ کو مایوس نہیں ہونے دیتے اور قدم قدم پر ساتھ رہتے ہیں۔وہی دوست آپ کے نت نئے تفریحی پروگرام میں آپ کا ساتھ دیتے ہیں۔آپ کو اداس نہیں ہونے دیتے اور آپ کے ساتھ خوشیاں بانٹتے ہیں۔

آپ کی چھوٹی چھوٹی شرارتوں کے حصہ دار ہوتے ہیں اکثر دوست تو نبھا جاتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو زیادہ قریب ہونے سے ہمارا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ بہرحال یہی زندگی ہے لیکن یادرکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ رشتے ماں، باپ، بہن اور بھائی یا پھر دوست آپ کے لئے اللہ تعالیٰ کا خوب صورت انتخاب ہوتاہے ان کی قدرکرنی چاہیے اچھے دوست اکثر ہم کبھی بہت بڑی یا کبھی بہت چھوٹی وجوہات یا پھر غلط فہمی پر کھو دیتے ہیں۔اور اس کا پتہ تب چلتا ہے جب وقت گزر جاتا ہے۔اب سوال یہ ہے کہ دوستی قائم کیسے رہے؟ تو اس کا جواب سمجھا سب کے لیے آسان نہیں ہے سب سے پہلے تو جس سے دوستی کریں اس میں اپنی خوبیاں تلاش کرنے کی بجائے اسکی خوبیوں کو پہچانیں کیوں کہ دوستی وہیں سے خراب ہوتی ہے جہاں سے آپ اس کی خوبیوں کو نظر انداز کرتے ہیں کیونکہ دنیامیں کوئی شخص بھی غلطیوںسے مبرانہیں ہوتا بس کسی کو دوست بنانے سے بیشتراس بات کا خیال رکھیں کہ اس کی شہرت بری نہ ہو وہ حاسد،کینہ پرور،لالچی بھی نہ ہو دوستی وہاں چلتی ہے جہاں دونوںفریق ایک دوسرے کی غلطیوں،کوتاہیوں سے درگذرکریں اور مجبوریوں کااحساس دوستی کو ہمیشہ تروتازہ رکھتاہے اپنے سے اپرکلاس سے دوستی کے فائدے بھی ہیں لیکن یہ زیادہ تر مسائل پیداکرتی ہے کیونکہ سیانے کہتے ہیں دوستی اس سے اچھی نبھائی جاسکتی ہے جسے مل کر آپ کو احساس ِ کمتری کااحساس نہ ہو ۔

کبھی آپ نے سوچاہے مخلص کون ہوتاہے مخلص دوست ہمیشہ آپ کی خیرخواہی چاہتاہے زندگی کی دوڑمیں آگے بڑھنے میں مدد دیتاہے کبھی اچھے مشوروںسے ، کبھی برے حالات میں بھرپورساتھ دے کر اور کبھی بری سوسائٹی سے بچاکر۔یہ بات یاددرکھنے کی ہے کہ کبھی دوست کاامتحان نہ لیں ہوسکتاہے جب آپ اس کا امتحان لے رہے ہوں وہ خود مجبورہو۔دوست کو پرکھنے کے اور بھی کئی انداز ہوتے ہیں یعنی کہ اگر آپ ہر ایک کو اچھا سمجھتے ہیں تو آپ کے پاس اچھے دوستوں کی کمی نہیں ہوگی۔اس بات کو بھی سمجھنا ہوگا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان میں تبدیلیاں آتی جاتی ہیں۔اس لئے لوگوں کو ان کے ماضی کی بنیاد پر پرکھنا بھی اچھی بات نہیں۔

انھیں ہمیشہ ایک موقع اور دیجئے اس طرح ہر بار دوستی کا ایک نیا رشتہ قائم ہوگا۔اور اس کا دارومدار آپ پر ہوگا کہ آپ اس نئے رشتے کو کیسے نبھاتے ہیں۔ کسی کے بارے میں پہلے سے رائے نہ قائم کریں جو رشتے اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کئے ہیں ان میں سے کمی نہیں کی جاسکتی لیکن دوستوںکے انتخاب میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے یہ آپ کی شخصیت کی پہچان ہے اسی سے سوسائٹی آپ کے کردار کا اندازہ لگاتی ہے ایک اچھا دوست اللہ تبارک تعالیٰ کا بہت بڑااتعام سمجھا جاتاہے برصغیر میں تو دوستی کو بہت اہمیت دی جاتی ہے دوست اپنے دوست کیلئے جان قربان کرنے ے بھی دریغ نہیں کرتے کیونکہ دوستی کے بھی کچھ تقاضے ہوتے ہیں دوستوں کاایک دوسرے پرحق مسلمہ ہے ۔۔اپنی دوستی کے معیار کا اندازہ اس سلسلے میں ہونے والے تجربات سے کریں۔

دوستی کا رشتہ چاہے بہت سچا، پکا یا عام سا ہو جہاں دونوں دوست ہم خیال ہوں اگر آپ اس کے بارے میں مستقل اچھی رائے ہی قائم نہیں رکھیں گے تویہ رشتہ خوب پھلے پھولے گا۔کسی بھی رشتے میں خاص طور پر دوستی میں ضروری ہے کہ ہر بات صاف صاف کی جائے۔جو کچھ آپ محسوس کرتے ہیں اسے بیان کردیں۔اس سے آپ کا دوست آپ کے بارے میں صحیح رائے قائم کر سکے گا۔اس طرح ایک بھروسے کا رشتہ قائم ہو جائے گا۔ جتنا کسی کو دل سے قبول کریں گے اتنی ہی اعتماد کی فضا قائم ہوگی۔اور رشتے کی مضبوطی اعتماد سے ہی بڑھتی ہے۔جس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی ہر بات سچائی پر مبنی ہو۔ شاید اسی لئے عبدالحمیدعدم نے کہا تھا

اے عدم سب گناہ کر لیکن
دوستوں سے ریا کی بات نہ کر
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Previous Post او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کا مقصد افغان صورتحال پر غور کرنا ہے، وزیر خارجہ
Next Post بھارت: ‘خالصتان کے حوالے سے انتباہی مکتوب جعلی ہے’
Sikh Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.