geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دہلی الیکشن، کانگریس پارٹی کا مکمل صفایا کیسے ہوا؟

February 13, 2020 0 1 min read
Sonia Gandhi
Share this:

Sonia Gandhi

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) کانگریس پارٹی نے پندرہ سال بھارتی دارالحکومت پر حکمرانی کی۔ لیکن ایسا کیا ہوا کہ اس بار اس کے بیشتر امیدواروں کی ضمانت تک ضبط ہو گئیں؟

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال تیسری بار دہلی کے وزیر اعلی بننے کے لیے تیار ہیں۔ پارٹی نے حلف برداری کی تقریب اتوار سولہ فروری کو رام لیلا میدان میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس الیکشن میں پہلے کے مقابلے میں بی جے پی کا ووٹ بینک بڑھا اور اس کے نصیب میں آٹھ سیٹیں آئیں ۔

لیکن کانگریس پارٹی، جو 2013 تک دہلی میں برسراقتدار تھی، کسی بھی سیٹ پر اس کا امیدوار دوسرے نمبر پر بھی نہیں آسکا۔

63 نششتوں پر اس کے امیدواروں کی ضمانت تک ضبط ہوگئیں اور پارٹی کو پانچ فیصد سے بھی کم ووٹ حاصل ہوئے۔

اس بری کارکردگی کے بعد دہلی میں کانگریس پارٹی کے انچارج پی سی چاکو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی اس کارکردگی کے لیے ریاست کی سابق وزیر اعلی شیلا ڈکشٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا، جو پچھلے سال جولائی میں انتقال کر چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ” کانگریس پارٹی کا زوال 2013 میں اس وقت ہی شروع ہوگیا تھا جب وہ ریاست کی وزیراعلی تھیں۔ نئی عام آدمی پارٹی نے کانگریس کا تمام ووٹ لے لیا اور ہم اسے پھر کبھی واپس نہیں لا سکے۔ وہ ووٹ آج بھی عام آدمی پارٹی کے پاس ہی ہے۔”

لیکن کانگریس کے بعض رہنماؤں نے پی سی چاکو کے بیان پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری بار جب شیلا ڈکشٹ کے پاس پارٹی کی کمان تھی تو پارٹی کو بائیس فیصد تک ووٹ ملے تھے۔ پارٹی رہنماؤں نے دہلی میں شکست کے لیے قیادت کی کمی، پارٹی کیڈر میں کمی اور حکمت عملی نہ ہونے جیسی وجوہات کو قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا میں دہلی کے انتخابات کے مختلف پہلوؤں پر بحث اب بھی جاری ہے۔ اس کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ کیا اب بھارت میں سیاست ترقیاتی پروگراموں پر ہوگی اور نفرت کی سیاست کا دور ختم ہوگيا ہے؟

بی جے پی کے قریب سمجھے جانے والے ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر نتائج سے اس قدر برہم تھے کہ انہوں نے دہلی کی عوام کو ‘مطلب پرست’ قرار دے ڈالا اور کہا کہ، “اگر عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی بھی یہاں سے انتخاب لڑے اور وہ یہ وعدہ کرے کہ وہ ان کی ای ایم آئی (ماہانہ قسطیں) بھر دیں گے، حالانکہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن وہ کہیں سے بھی اس کا انتظام کرلیں گے، تو اس طرح پی ٹی آئی بھی انتخاب جیت لےگي۔

لیکن ملک کے معروف سیاسی مبصر یوگیندر یادو کا کہنا ہے کہ دہلی کے انتخابات میں نفرت کی شسکت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا، “سب سے بڑی راحت کی بات یہ ہے کہ دہلی میں بی جے پی کی شکست سے نفرت کی سیاست پر لگام لگےگی۔ اگر وہ کامیاب ہو جاتے تو دیگر سیاست داں بھی اسی نفرت کی سیات کو اپناتے، جہاں ہندو بمقابلہ مسلمان اور ذات پات کو اچھالا جاتا ہے۔”

Share this:
Hafiz Saeed
Previous Post دہشت گردی کی مالی معاونت، حافظ سعید کو ساڑھے پانچ سال قید
Next Post اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسکولوں میں بچوں پر تشدد پر پابندی لگا دی
Schools Children Violence - Ban

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.