geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دہلی فسادات: مودی اور امیت شاہ سے استعفے کا مطالبہ

March 3, 2020 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی حکومت کو مؤرد الزام ٹھہراتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمان میں بجٹ اجلاس کے دوسرے دور کی کارروائی آج پیر دو مارچ کو شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے دہلی فسادات کے خلاف زبردست احتجاج کیا، جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔

اس دوران ایک نالے سے تین لاشیں برآمد ہونے کے ساتھ ہی فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 46 ہوگئی ہے جب کہ 350 سے زیادہ زخمی زیر علاج ہیں۔ پولیس نے فسادات کے سلسلے میں 250 سے زیادہ ایف آئی آر درج کیے ہیں اور تقریباً ایک ہزار افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے دہلی فسادات میں بڑے پیمانے پر جان و مال کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ’غیر معمولی تشدد‘ کی وجہ سے ملک کی سیکولر ساکھ کو زبردست نقصان پہنچا ہے اور پوری دنیا میں بھارت کا امیج خراب ہوا ہے۔ اپوزیشن نے فسادات کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے انکوائری کرانے اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے استعفی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ خیال رہے کہ دہلی میں پولیس اور قانونی انتظام کی ذمہ داری وفاقی وزارت داخلہ کے پاس ہے۔

پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت دہلی میں تشددکو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا، ”ہم نے وزیر داخلہ سے استعفٰی کا مطالبہ کیا ہے۔ ملک کی راجدھانی میں تشدد ان کی نگرانی میں ہوا ہے۔ یہی مغربی بنگال میں بھی ہو رہا ہے۔ وہاں بھی گولی مارو سالوں کو جیسے اشتعال انگیز نعرے لگائے جارہے ہیں۔ بی جے پی ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پورا ملک ہی دھیرے دھیرے فرقہ وارانہ تشدد کی زد میں آ رہا ہے۔“

دوسری طرف حکومت نے اپوزیشن پارٹیوں کو دہلی فسادات پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ بی جے پی کے رہنما اور مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کا کہنا تھا، ”حکومت یہ نہیں کہہ رہی ہے کہ آپ اس معاملے کو نہ اٹھائیں۔ اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے لیکن اس پر اگر کوئی سیاست کرے گا تو یہ درست نہیں ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ دہلی جیسا واقعہ ملک میں دوبارہ نہ ہونے پائے۔“

مرکزی وزیر میگھوال کا کہنا تھا کہ دہلی فسادات کی انکوائری ہو رہی ہے اور تفتیش سے سب کچھ سامنے آجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا، ”یہ بات اپوزیشن کے لیے اہم ہوسکتی ہے کہ کون انکوائری کر رہا ہے لیکن اس پر سب کوبھروسہ ہونا چاہیے کہ انکوائری غیر جانبدارانہ ہوگی۔“

اپوزیشن نے فسادات کی انکوائری کے لیے تشکیل شدہ ٹیم کے سربراہ کے انتخاب پر اعتراضات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر نے شاہین باغ میں فائرنگ میں ملوث شخص کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیا تھا اور دہلی ہائی کورٹ نے پولیس افسر کے رویے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔

اس دوران آج ایک اہم پیش رفت میں سپریم کورٹ نے بی جے پی لیڈر کپل مشرا، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، بی جے پی ممبر پارلیمان پرویش ورما اور دوسرے بی جے پی لیڈروں کی اشتعال انگیز تقریروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے ایک عرضی کی سماعت پر رضامندی ظاہر کر دی۔ عدالت اس معاملے پر آئندہ بدھ کو سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت فسادات نہیں روک سکتی لیکن ماحول ایسا بنادیا جاتا ہے گویا فساد ہونے میں عدالت کی ہی کوئی غلطی ہے۔

ایک غیر حکومتی تنظیم نے بی جے پی کے لیڈروں کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی لیکن ہائی کورٹ نے اس معاملے کی سماعت 13اپریل تک ملتوی کردی جس کے بعد عرضی گزار نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

فسادات کی وجہ سے جان و مال کی زبردست تباہی کے بعد دارالحکومت دہلی میں حالات دھیرے دھیرے معمول پر آرہے ہیں لیکن کوئی بھی افواہ صورت حال کو خراب کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔

کل اتوار یکم مارچ کی شام کو کچھ ایسا ہی ہوا جب دہلی کے مختلف علاقوں میں فساد کی افواہ پھیل گئی۔ اتوار کو چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی بازاروں میں کافی بھیڑ ہوتی ہے۔ ایسے میں افواہ پھیلنے سے افراتفری مچ گئی۔ مسلم اکثریتی علاقے بٹلہ ہاؤس میں بھگدڑ میں ایک شخص گر کر بے ہوش ہوگیا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی32 سالہ حبیب اللہ، بہار کے بھاگلپور کا رہنے والا تھا۔

دہلی پولیس نے بعد میں بتایا کہ دراصل پولیس راجوری گارڈن علاقے میں جوئے کے ایک اڈے پر چھاپہ مارنے پہنچی تھی جس کی وجہ سے لوگ وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے اور جب لوگوں نے انہیں بھاگتے دیکھا تو سمجھا کہ فساد ہوگیا ہے۔ اس کے بعد آس پاس کے علاقوں میں بھی افواہ پھیلتی چلی گئی۔ پولیس نے افواہیں پھیلانے کے الزام میں کئی لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

دریں اثنا دہلی کے لفٹننٹ گورنر انیل بیجل نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور دہلی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

Share this:
Ballistic Missile Experience
Previous Post شمالی کوریا کا نیا تجربہ، 2 بیلیسٹک میزائل داغ دیئے
Next Post کورونا وائرس کا خطرہ: پاک افغان سرحد بند
Pak-Afghan border

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.