geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مظاہروں میں پیرا میڈیکل عملے کو بھی حراست میں لیا گیا : عراقی انسانی حقوق کمیشن

December 2, 2019 0 1 min read
Iraq Demonstrations
Share this:

 Iraq Demonstrations

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراق میں انسانی حقوق کے کمیشن نے بتایا ہے کہ کمیشن کی ٹیم کی جانب سے بغداد میں سرکاری انٹیلی جنس کے زیر انتظام ایک ٹھکانے کے دورے کے دوران طبی معاونین، یونیورسٹی طلبہ اور سرکاری ملازمین کو زیر حراست دیکھا گیا۔ کمیشن نے واضح کیا کہ ان افراد کو مظاہروں کے پس منظر میں حراست میں لیا گیا ہے۔ کمیشن نے سپریم جوڈیشل کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام زیر حراست افراد کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔

عراق میں یکم اکتوبر سے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز اور ملیشیاؤں نے عوامی احتجاج کے ساتھ بھرپور طاقت سے نمٹنے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 400 مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہو گئے۔ اس دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔

عراقی مظاہرین نے ابتدا میں روزگار کے مواقع اور بنیادی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں یہ صورت حال غیر معمولی شکل اختیار کر گئی اور عوامی مطالبات میں بدعنوانی کے مورد الزام ٹھہرائی گئی حکومت اور سیاسی اشرافیہ کی رخصتی کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا۔ سیکورٹی فورسز نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے واسطے براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اس کے نتیجے میں جانی نقصان سامنے آیا۔

دوسری جانب جنوبی صوبے ذی قار میں کئی روز کی کشیدگی اور خون ریز پرتشدد کارروائیوں کے بعد عراقی فوج میں “الرافدین آپریشنز” کے کمانڈر میجر جنرل جبار الطائی نے صوبے کی سیکورٹی کی ذمے داری سنبھال لی ہے۔ صوبے کے مرکز ناصریہ شہر میں صرف جمعرات اور جمعے کے دوران 47 مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے۔ قبائل سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے “بیرونی عناصر” کی دراندازی کے اندیشے کے سبب شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکورٹی کو یقینی بنا لیا۔

حالیہ شورش زدہ حالات 2014 میں عراق اور شام کی وسیع اراضی پر داعش تنظیم کے جنگجوؤں کے کنٹرول کے بعد سے عراق میں سب سے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔

عراقی مظاہرین کو جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے ایران نواز حکومت کا سامنا ہے جس پر عراق کی تیل کی دولت لٹانے کا الزام ہے۔

Share this:
Iran Demonstrators
Previous Post ایران میں احتجاج کے دوران ایک شہر میں 40 مظاہرین ہلاک،330 زخمی ہوئے
Next Post امریکا : فائرنگ کے حالیہ تازہ واقعہ میں 10 افراد زخمی
America Firing

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.