geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈینگی اور سموگ کا راج

November 15, 2021 1 1 min read
Dengue Patients
Share this:

Dengue Patients

تحریر : روہیل اکبر

ڈینگی اس وقت کرونا کو مات دیکر پہلے نمبر پر آچکا ہے خاص کر لاہور میں تو اس نے اپنے پنجھے بہت مضبوطی سے گاڑ رکھے ہیں ڈینگی کے ساتھ ساتھ سموگ کا بھی لاہور میں راج ہے سب سے پہلے تو ہمیں ڈینگی کے متعلق معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ہے کیا چیز اسکے بعد ہم سموگ پر بات کرینگے ڈینگی ہے کیا؟ڈینگی ایک متعدی مرض ہے جو مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔طبی زبان میں اسے ریکٹر کہتے ہیں۔ ڈینگی ایک مچھر سے پھیلنے والی بیماری ہے جو کہ ہر سال تقریبا 100 سے 400 ملین افراد کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بخار مچھروں کی ایک قسم Aedes کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو خود ڈینگی وائرس سے متثر ہوتا ہے اور کاٹنے کے بعد خون میں وائرس کو منتقل کر دیتا ہے۔ ڈینگی مچھر کا لاروا صاف پانی میں پیدا ہوتا ہے جبکہ پانی کی ایک چمچ ہی لاروا کی نشونما کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈینگی وائرس ہمارے بلڈسسٹم پر اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے پلیٹ لیٹس انتہائی کم ہو جاتے ہیں جو کہ ایک خطرناک عمل ہے۔

اگر ایسا ہو تو شدید بخار کے ساتھ ناک، منہ اور یورین میں خون آنا شروع ہو جاتا ہے جس سے ہم ہیمریجک فیور کہتے ہیں۔ اس صورتحال میں مریض کو کسی اچھے اسپتال میں داخل نہ کرایا جائے تو اس کی موت واقع ہو سکتی ہے۔ ایسے مریضوں کو کسی قابل ڈاکٹر کی نگرانی میں پلیٹ لیٹس انفیوڑن لگایا جاتا ہے اور بخار کے لئے صرف پیراسیٹامول دیا جاتا ہے۔ ایسے مریضوں کو ڈسپرین دینا انتہائی خطرناک ہے جس کی وجہ سے مریض کا خون جاری ہو سکتا ہے۔ ڈینگی سے بچاؤ صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ابھی تک کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے اس موذی مرض سے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے مچھر مار سپرے اور لوشن کا استعمال کرتے رہنا چاہیے گھر سے باہر اور اندر ہاف بازو شرٹ نہیں پہننی چاہیے بلکہ پاؤں میں بھی جرابیں پہن کر رکھنی چاہیے اس مرض سے ہم تب ہی بچ سکیں گے جب تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرینگے۔

اس سلسلہ میں حکومتی اقدامات بھی قابل تعریف ہیں حکومت نے ڈینگی کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں صوبہ بھر میں سپرے اور فوگنگ کروائی جا رہی ہے انسداد ڈینگی مہم کے لیے فیلڈ ٹیمیں بھی متحرک ہیں حکومت کے ساتھ ساتھ ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھیں پانی کو کہیں اکٹھا نہ ہونے دیں اور ماحول کو خشک رکھیں کاٹھ کباڑ مچھروں کی Hiding place ہے ان کو اکٹھا کر ان کے نیچے مچھر مار سپرے کریں۔

جبکہ حکومت کی طرف سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے اشتہارات کے ذریعے عوام کی آگاہی مہم بھی چلائی جارہے ہے میں سمجھتا ہوں معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے الیکٹرانک، سوشل، اور پرنٹ میڈیا کا کردار بھی بہت اہم ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس سلسلہ میں تمام محکموں کو ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ وہ اس وبا سے چھٹکارے کے لیے دن رات ایک کردیں اور اسی مقصد کے لیے ہر سرکاری ہسپتال میں حکومت پنجاب نے ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے جدید انتظامات کیے گئے ہیں متاثرہ شخص کسی بھی سرکاری ہسپتال میں جا کر اپنا ڈینگی ٹیسٹ اور سی بی سی کروایا سکتا ہے جو کہ بالکل مفت ہے جس کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرتی ہے حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پرائیویٹ لیبارٹریز میں سی بی سی ڈینگی ٹیسٹ کی رعایتی قیمت 90 روپے رکھی گئی ہے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے لیے بستروں کا بھی انتظام کیا ہے تاکہ ایمریجنسی میں کسی بھی مریض کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس وقت تقریبا چالیس کروڑ پیراسیٹامول گولیاں سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب کی گئی ہیں۔اب ہم بات کرلیتے ہیں سموگ کی جس نے ڈینگی کے بعد ہمیں گھیرا ہوا ہے آج کل سموگ بہت پھیلا ہوا ہے پچھلے چند سالوں سے یہ دیکھا جا رہا ہے کہ جیسے ہی اکتوبر نومبر دسمبر کے مہینے آتے ہیں لاہور میں سموگ اہم مسئلہ بن جاتا ہے نہ صرف لاہور بلکہ پاکستان کے اور بھی بڑے شہر اس سے متاثر ہوتے ہیں اس وقت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے لاہور کی صحت افزا ہوا میں آج کل سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ہے سموگ کے زہر نے فضا آلودہ اور مطلع دھندلا کر دیا ہے۔

لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس تشویشناک حد تک بڑھ گیا گرد آلود فضا میں شہریوں کا سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے اگر یہ انڈیکس275 بھی عبور کر جائے تو یہ انسانی صحت کے لئے خطرناک ہوتا ہے ہمیں صرف اور صرف ضرورت کے وقت گھر سے نکلنا چاہیے تاکہ سموگ سے خود کو محفوظ رکھ سکیں اس سلسلہ میں حکومت نے بھی سموگ سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے اقدامات کررکھے ہیں فصلوں، کچروں کو جلانے اور گاڑیوں کے دھوئیں کے اخراج کے ذریعے فضائی اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائیگی صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جسکے تحت پورے صوبہ میں فصلوں کی باقیات، میونسپل سالڈ ویسٹ ٹائر،پلاسٹک،ربڑ اور چمڑے کی اشیاء وغیرہ کو جلانے کی پابندی ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بہت حد تک اضافہ ہوتا ہے صرف نئی ٹیکنالوجی کے اینٹوں کے بھٹوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی سٹیل ملز،کارخانوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال اور کچرا جلانے کی کسی صورت میں اجازت نہیں ہوگی گاڑیوں کے دھوئیں کے خلاف بھی مکمل کریک ڈاون ہونا چاہیے نہ صرف اس سے صحت متاثر ہوتی بلکہ بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں ہم سب کو سموگ کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے اور آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Hazrat Sheikh Abdul Qadir Jilani Ghous Pak
Previous Post غوثِ اعظم
Next Post جرمنی: فی ایک لاکھ افراد میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار اوسط 300 سے متجاوز
Germany Corona Cases

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.