geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترقیاتی کاموں میں حکومت کی عدم دلچسپی، 6 ماہ میں صرف 23 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال ہو سکا

January 8, 2020 1 1 min read
Development Projects
Share this:

Development Projects

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 162 ارب روپے استعمال ہوئے جب کہ یہ رقم پورے مالی سال کے لیے مختص کردہ ترقیاتی بجٹ کا تقریباً ایک چوتھائی ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل منعقدہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے سامنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو نظرانداز کیے جانے کا ایشو اٹھایا تھا۔

وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے اجلاس میں اراکین پارلیمان کو ترقیاتی فنڈ دینے کی تجویزکی مخالفت کی۔ اجلاس کے بعد انھوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ترقیاتی فنڈز اراکین پارلیمان کے بجائے ضلع اور تحصیل سطح پر دیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر فنڈز جاری نہ کرنے کی بنیادی وجہ صوبائی مالیاتی ایوارڈز کی عدم دستیابی ہے۔

رواں مالی سال کے لیے پی ٹی آئی کی حکومت نے اراکین پارلیمان کا صوابدیدی بجٹ 24 سے بڑھاکر 28 ارب روپے کردیا ہے۔ وزیربرائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے گذشتہ روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور دسمبر کے مہینے میں 75ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کیے گئے جب کہ اس سے پہلے کے پانچ مہینوں میں اس مد میں مجموعی طور پر 87 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے گئے تھے۔

وزارت خزانہ کی مالیاتی آپریشن کی سمری کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ ( جولائی تا دسمبر) کے دوران مجموعی ترقیاتی اخراجات 162 روپے رہے جو 701 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کا صرف 23 فیصد ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترقیاتی اخراجات 11.6 فیصدکی زیادتی سے 183.2ارب روپے تھے۔

6 ماہ میں ترقیاتی اخراجات کی صورتحال کے پیش نظر کہا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مسلسل دوسرے سال پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کا بجٹ استعمال کرنے میں ناکام رہے گی۔ تاہم اسد عمر کا کہنا ہے کہ وہ پورے ترقیاتی بجٹ کا استعمال یقینی بنانے کے لیے مالی سال کے باقی عرصے میں ترقیاتی اخراجات کی رفتار بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ معاشی نمو کی رفتار بڑھانے کے لیے حال ہی میں وفاقی کابینہ نے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی حکمت عملی تبدیل کی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی منظورکردہ حکمت عملی کے تحت ہر منصوبے کے لیے ترقیاتی اخراجات پہلی سہ ماہی کے لیے 20 فیصد، دوسری اور تیسری سہ ماہی کے لیے 30 فیصد اور چوتھی سہ ماہی کے لیے 20 فیصد کے تناسب سے جاری کیے جائیں گے۔ ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں سست رفتاری کے حوالے سے وزارت خزانہ پر بھی تنقید کی جارہی ہے کہ اس سست رفتاری کی وجہ آئی ایم ایف کے مالیاتی خسارے کے تخفیف شدہ اہداف حاصل کرنا بھی ہے۔

Share this:
Najam Sethi
Previous Post نجم سیٹھی اور پی سی بی کے تنازع میں پراسرار خاموشی
Next Post ثنا جاوید اور عمیر جسوال شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار
Umair Jaswal - Sana Javed

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.