geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترقی اور آنسو

November 22, 2020 0 1 min read
Development
Share this:

Development

تحریر : ایم سرور صدیقی

ہمارے ایک دوست ہیں ضیاء الدین ۔۔ ہم انہیں بابا ضیاء بھی کہہ دیتے ۔۔۔عمر کے تفاوت کے باوجود ان سے گہرا تعلق رہا وہ بڑے نستعلیق قسم کے انسان تھے ،بڑے ہمدرد، مخلص اور سچے پکے پاکستانی۔۔۔جوانوں سے زیادہ متحرک ،فعال اور سوشل۔۔۔ سال پہلے کی بات ہے ایک دن معلوم ہوا کہ وہ کافی غلیل ہیں۔ ملاقات ہوئی تو خاصے کرب میں تھے ہمیں دیکھ کر بسترسے اٹھ بیٹھے ۔۔شاید

ان کے دیکھے جو آجاتی ہے منہ پررونق
وہ سمجھتے ہیں بیمارکا حال اچھا ہے

ہم نے انہیں کریدا۔۔پھر پاکستانی معاشرے، ترقی و تنزلی کی بات ہوئی جو کچھ انہوں نے کہا دل میں ترازو ہوگیا آپ بھی بابا ضیاء الدین کے خیالات سنئے اختلاف آپ کا حق ہے وہ کہتے ہیں سیاست دھرنے ،احتجاج،لاقانونیت سب کچھ برداشت کرلیا اربوں خرچ ہوگئے کھربوں کا نقصان ہوگیا۔۔پاکستان کا ۔۔عوام کا اس سے اپریشن ضرب ِ عضب کو بھی دھچکا لگا اگر یہی اربوں روپے بچ جاتے تو یقینا ملکی معیشت مضبوط ہوتی غیروں کو تو ایسے بہا نے چاہییں ہوتے ہیں کہ پاکستان ترقی نہ کرے ۔۔یہ ملک مضبوط نہ ہو ایک اسلامی ملک ترقی کیوں کرے؟اسے ایٹم بم بنانے کی جرأت کیونکر ہوئی؟ ہمارے ازلی دشمن بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ میں ایسی پالیسیاں بنائی گئی ہیں یہ عمل مسلسل جاری ہے کیسے کیسے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔۔۔عوام ہیں کہ کبھی خوش ہوتے ہیں اور کبھی ناراض،نوجوانوں،عورتوں اور مردوں کوومحض تفریح بنائے رکھا سوچا جائے تو لگتاہے گویا انہیں زہریلا انجکشن لگا دیا گیا ہو جس کااثر دیرپا ہو۔۔۔

کاش ایسا نہ ہوتا میری رائے میں ایک شیخ نے اس دوران مزاحیہ اندازمیں منافقانہ رویہ روا رکھا ضرور اس میں عوام کیلئے شکوک و شبہات پنہاں ہیں۔۔۔ بہرحال ابھی اللہ تعالیٰ کو پاکستان کی بہتری منظور ہے یہ قائم دائم رہے گا خوب ترقی بھی کرے گا۔۔۔ سیاسی بیانات میں بعض خود ساختہ لیڈر اپنی شعلہ بیانی کا حصہ بناتے ہیں کہ” 65برسوںتک پاکستان کو ہر حکومت نے لوٹا اور غریب ۔۔غریب ہی رہا”۔۔ جناب یہ بالکل ہی غلط ہے پاکستان بنتے وقت کتنے لوگوںکے پاس موٹر سائیکل تھے کتنے مسلمان کاریں لئے پھرتے تھے ان کی تعداد انگلیوںپر گنی جا سکتی تھی اور آج لاکھوں لوگ اپنا معیار ِز ندگی اوپر لا چکے ہیں۔۔

کتنی بڑی بڑی فیکٹریاں بن چکی ہیں لاہورمیں1963ء میں پہلی بارالفلاح بلڈنگ اور واپڈاہائوس بنایا گیا آج کتنی بڑی بڑی بلڈنگیں موجودہیں تعدادشمار نہیں کی جا سکتی اب جھونپڑی میں رہنے والے کے پاس،گدھا گاڑی والے کے پاس بھی موبائل فون ہے۔۔۔ جھونپڑیوں میںTVموجودہیں۔۔کسی بھی سڑک کو لے لیں آپ بآسانی پارنہیں کر سکتے آج کتنے انڈرپاس۔۔ اوورہیڈبرجزہیں،موٹروے ہے رنگ روڈزہیںہرشہرمیں بائی پاس ہیں ناقدین کو چاہیے وہ ایک بار بادامی باغ میں آزادی چوک کا نظارہ کرلیں۔۔چونگی امرسدھو۔والٹن کی سڑکوں کا چکر لگا لیں ۔۔۔ایک بار صرف ایک بار شاہدرہ سے گجو متہ تک میٹرو بس(جسے چوہدری برادران جنگلہ بس کہتے ہیں) میں سفر کرکے دیکھیں آج ملک میں میڈیکل کالجز،یونیورسٹیوں، پمزہسپتال،PICہسپتال، جلو پارک، لاہور وائلڈ لائف پارک، سفاری پارک ہی جائیں پھر اپنے سینے پرہاتھ رکھ کر ۔۔۔اپنے خدا کو یاد کرکے دومنٹ سوچیں آپکو سب معلوم ہو جائے گا یہ سب کچھ ہم کو پاکستان نے دیاہے اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا؟۔۔۔

پاکستان نے تو اپنی قوم کو ایٹم بم دیا قوم نے پاکستان کو کیا دیا؟۔۔ سبھی حکومتوں نے ۔۔۔ہر برسراقتدار پارٹی نے اپنے دور ِ حکومت میں بہت سے کام کئے۔۔۔ غورکریں مسلم لیگی ادوار ان میں سب سے آگے ۔۔۔سب سے بہتر نظرآئے گابخل،انتقام،حسد سے کام نہ لیا جائے ایک خالص پاکستانی بن کر سوچئے اہو دعا کیجئے اللہ ہمارے پیارے وطن کو تا قیامت شاد و آبادرکھے موجودہ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ رشوت،اقرباپروری،مہنگائی پر قابو پائے،نچلی سطح پر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بھی دھیان دیا جائے وزیر،مشیر اور ارکانِ اسمبلی کوئی پراگرس نہیں دے رہے آخرمیں پشاورآرمی پبلک سکول میں ہونے والے اندوہناک سانحہ پردعا کریں شہید ہونے والے بچوں کے و الدین کو اللہ پاک صبرِ جمیل عطافرمائے یہ سانحہ بھلائے نہیں بھولتا میں تو کئی دن رویا،ڈیپریشن کا شکار ہوگیا طبیعت اتنی ناسازہوئی کو ڈاکٹرنےTVدیکھنے پر پابندی لگادی بہرحال ایسے واقعات ہی قوموںکو جگا دینے کا سبب بن جاتے ہیں ان شہیدوںکی یاد میں ایک نظم میری کیفیت کااظہارکرتی ہے

بہت دیرہو چکی،اب تک نہیں لوٹے
کہاںگئے ،ہمارے بچے کوئی توبتلائے
کہیں ٹھنڈ نہ لگ جائے میرے لال کو
گرم جرسی کی بجائے اس کو کفن پہنائے
ظالموں،دہشت گردو تمہیں خدا پوچھے
معصوم بچوںکو چن چن کے گولیاں ماریں
ترس نہ آیا تمہیں ہائے ہائے ہائے ہائے
گھرسے نکلے تھے چہچہاتے سکول کو
میرے بچے ،میرے پوتے،میرے نواسے
کہاں ہو آبھی جائو۔دوڑتے ہوئے
لگ جائو سینے سے نانا ابوجان کے
ماں تک رہی ہے راہ، بہن کو ہے انتظار
بلا ہاتھ میں لئے دوست ہیں بے قرار
چھوڑو ناراضگی یار تم تو مستقبل ہو ہمارے
تمہی سے بننا تھا کوئی کیپٹن،کوئی میجر،کوئی سپہ سالار
بہت دیر ہو چکی کیوں نہیں آئے ابھی تک
ارے کہاں گئے ہمارے بچے کوئی تو بتلائے؟
یہ کہتے ہوئے وہ ایک بارپھر پھوٹ پھوٹ کررونے لگ گئے۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Women Teachers Rally
Previous Post اسکولوں کی بندش کیخلاف خواتین اساتذہ کی ریلی
Next Post ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیوں لٹک گئی
Dr. Aafia Siddiqui

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.