geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دلوں کے مسیحا

January 27, 2022 1 1 min read
Shrine of Hazrat baba Fariduddin masood Ganjshakar
Share this:

Shrine of Hazrat baba Fariduddin masood Ganjshakar

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

شدید سردی میں بارش کی بو ندا باندی مسلسل جاری تھی میں کرہ ارضی کی عظیم ترین روحانی خانقاہ سلسلہ چشتیہ کے عظیم ترین بزرگ حضرت فرید الدین گنج شکر کے مزار پرانوار کے ایسے گوشے میں کھڑا تھا جہاں پر میری نظر وں کے عین سامنے بزم تصوف کے ایک بلند پایہ جذب و سکر جلال کے پتلے مخدوم علی احمد صابر کا حجرہ خاص تھا حجرہ مبارک کے ساتھ قوال اپنی پر سوز آواز سے فضائوں کو روحانی کیف سرور مستی سرشاری بخش رہا تھا قوال کی پر سوز آواز ہمنوائوں کا ساتھ اور طبلے کی آواز آسمان پر گہرے سیاہ بادلوں کا رقص اور چاندی کی بوندا باندی میں اپنی پسندیدہ ترین جگہ پرتھا پورا ماحول بنا ہوا تھا میر ا جسم قلب و روح کیف انگیز لہروں میں غوطے زن تھا۔

جب ایک جوان بیٹی نے آکر میرے گھٹنوں کو احترام سے چھوا عقیدت سے سر شار میٹھے لہجے میں بولی ” بابا جی سلام ” پھر آگے بڑھ گئی ‘جوان بیٹی کا جذبہ عقیدت احترام دیکھ کر میری پلکیں بھیگ گئیں میں نے بابا جی کے مزار کی طرف دیکھا اور میرے لبوں پر عقیدت کے پھول جھڑنے لگے اے مسیحا عظیم تو کیسا میزبان ہے کیسا دلوں کا مسیحا ہے کہ میرے جیسے سیاہ کاروں گناہوں میں لتھڑے ہوئے برائی کے پتلوں کو کیا عزت بخشتا ہے اپنی چوکھٹ پر بلا کر ہمارے گلوں میں پھولوں کے ہار ریشمی چادریں پہنا کر ہمیں بھی معزز انسانوں میں شامل کر دیا کہ عقیدت مند بیٹی ہمیں کوئی نیک بزرگ سمجھ کر سلام عقیدت پیش کر گئی یہ مہمان نوازی صرف بڑے لوگ ہی کر سکتے ہیں ہم واقعی سلطانوں کے سلطان بابا فرید کے در پر بھکاری بن کر آئے تھے لیکن آپ کی لجپالی بندہ نوازی کہ لوگوں کے دلوں میں ہمارے لیے عقیدت کے چراغ روشن کر کے ہمیں قابل عزت بنا دیا میں دلوں کے حقیقی تاجدار کی بندہ پروری پر سر شار شاداں کہ دنیا جہاں سے آئے ہوئے دیوانوں پر وانوں کو کس عزت سے شان بخش رہا ہے صدیوں پر صدیاں گزرتی چلی گئیں لیکن آپ کی شہرت دلنوازی محبوبیت میں کوئی فرق نہ آیا نہ ہی آپ کی شان شہرت کا آفتاب غروب ہوا۔

شدید ٹھنڈ مسلسل بر سات میں بھی بابا فرید کا دامن ماں کی آغوش کی طرح آنے والوں کو اپنی پناہ میں لے رہا تھا دیوانے موسم کی شدت بارش سے بے پروا ہ نذرانہ عقیدت پیش کر نے اپنے باباجی کے در پر آئے ہوئے تھے ایسا دلوں کا حکمران جو صدیوں سے دلوں پر حقیقی حکمرانی کر رہا تھا دنیا جہاں سے آئے ہوئے پروانے یہاں طواف کر نے آئے ہوئے تھے میرے ساتھ آنے والے بھی عقیدت سے سرشار جھوم رہے تھے میرے ساتھیوں میں کوہ مری کی سنگلاخ چٹانوں سے جلیل اختر عباسی اور حافظ محسن پچھلے کئی مہینوں سے باباجی کے عشق میں گیلی لکڑی کی طرح سلگ سلگ کر یہاں آئے تھے پچھلے کئی دنوں سے موسم خراب تھا لیکن یہ دونوں دیوانے شدید برف باری تیز بارش آندھی طوفان کی پروا نہ کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کا سفر کرنے کے بعد لاہور مُجھ فقیر کے ساتھ شہنشاہ پاک پتن سلطانوں کے سلطان کی چوکھٹ پر نذرانہ عقیدت و محبت پیش کرنے آئے تھے جس طرح اِن دو دیوانوں کو شدید برف باری مسلسل بارش نہ روک سکی۔

اِسی طرح باباجی کے دربار کے اطراف میں دیوانے باباجی کا طواف کرتے نظر آرہے تھے آنے والے پروانے موسموں کی شدت سردی گرمی آندھیوں سے آزاد ہو کر یہاں آکر اپنی عقیدت کا اظہار اور روحانی پیاس بجھاتے ہیں جلیل اختر عباسی پچھلے کئی دنوں سے کال کر رہا تھا سر مجھے بابا جی کے در پر لے جائیں ورنہ مجھے کچھ ہو جائے گا یہ عقیدت عشق محبت اللہ تعالی نے انسانوں کے دلوں میں ڈالی ہے آنے والے دیوانے دربار کے طواف اور احاطے میں اپنی عقیدتوں کے لازوال مظاہرے کر رہے تھے میں اِس جگہ اور مٹی کے ٹیلے کی قسمت پر رشک کر رہا تھا جب صدیوں پہلے بابا فرید جی دہلی کی روحانی گدی چھوڑ کر اِس جنگل بیابان میں آتے ہیں صدیوں پہلے جب آپ کے مرشد حضرت خواجہ قطب الدین کاکی کاوصال ہو تا ہے تو مرشد کریم کی وصیت کے مطابق مرشد کا خرقہ مبارک عصا جائے نماز اور باقی نوادرات آپ کے حوالے کر کے آپ کی تاج پا شی کر کے آپ کو مرشد کی گدی پر بٹھا دیا جاتا ہے تو چند دن گذارنے کے بعد باباجی نے اعلان کیا کہ میں دہلی شہر کی رونقیں چھوڑ کر پاک پتن جانا چاہتا ہو ں۔تاج شاہی کی سج دھج چھوڑ کر یہاں مٹی کے ٹیلے پر گھانس پھونس کی کٹیا میں فقیر کی دنیا آباد کر لی یہ بابا فرید کی شان تھی کہ دنیاجہاں کے دانشور اہل علم ہنر مند صوفیا تخت دہلی کی رونقیں سمیٹ رہے تھے کہ یہ بوریا نشین خدمت خلق کے جذبے سے سر شار جہالت میں ڈوبے لوگوں کی اصلاح کے لیے وہاں سے اپنا بوریا لپیٹ رہا تھا۔

دنیا بھر کے لوگ تہذیب و تمدن کے گہوارے شہر دہلی کی طرف آرہے تھے جبکہ یہ درویش بے مثال پاک پتن کے اجاڑ کی طرف جا رہا تھا ایک طرف دہلی شہر کی رونقیں تھیں زندگی کے آرام آسائشیں تھیں جبکہ دوسری طرف اجو دھن جہاں ویرانی تھی غربت تھی درندوں کے غول تھے چوروں کے جتھے تھے فاقے غربت پریشانیاں تھیں یہ اعزاز صرف اولیاء اللہ کو ہی حاصل ہو تا ہے کہ وہ آباد شہروں کی بجائے ویران علاقوں کا رخ کرتے ہیں یہ ہجوم بازاروں کی بجائے اجڑے دیار کو اپنا مسکن بناتے ہیں یہ بے نیاز نفوس قدسیہ باادب با ملاحظہ کی صدائوں سے لطف نہیں اٹھاتے نہ ہی جہان ِ مرغ و ماہی سے رغبت ہو تی ہے بلکہ یہ تو بھوکوں بھکاریوں کی مداوت کر کے خوش ہوتے ہیں کیونکہ یہ باباجی جیسے ہی لوگ ہوتے ہیں جو مٹی کھا کر کافروں کو مسلمان بناتے ہیں پروفیسر آرنلڈ نے اپنی مشہور کتاب The Preaching of Islam میں کیا خوب کہاہے کہ پنجاب کے سولہ اکھڑ مزاج قوموں نے بابا صاحب کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا باباجی کے آنے سے پہلے یہاں درندوں اور چوروں کی حکمرانی تھی لیکن باباجی کے آنے سے یہ گوشہ امن بھائی چارہ بن گیا کیا ہندو کیا مسلمان مخلوق اِس درویش کے گرد پروانوں کی طرح امڈ آئی پھر اہل دنیا نے وہ منظر بھی دیکھا۔

دربار فریدی کے سامنے پاک پتن کے سامنے دہلی کی رونقیں ماند پڑ گئیں باباصاحب کی خانقا ہ میں دنیا جہاں کے پروانے قافلوں کی شکل میں آتے اور جاتے یہ جنگل بیابان آباد ہو گیا باباجی نے اُس گلی میں بستر لگایا کہ جس کے غلاموں میں امر ا وزرا بادشاہ حاضر ہونا سعادت سمجھتے سلطان ہندوستان غیاث الدین بلبن آپ کے قدموں کو چومنا اپنے لیے سعادت عظیم سمجھتا تھا مشہور فاتح امیر تیمور جب ہندوستان وارد ہوا پاک پتن سے گذرا تو عقیدت و احترام سے حاضر ہوا سلام کیا سو نے کی اشرفیاں پیش کیں اور اقرار کیا کسی بہت بڑے بزرگ کا دربار ہے اِس قدر شان کے باوجود باباجی اپنی زندگی میں پیلواور ڈھیلے کھا کر گذارہ کرتے تھے دن رات تذکیہ نفس اور عبادت میں اِس قدر مشغول رہتے کہ کس طرح خالق کی خشنودی حاصل ہو جائے قرب الٰہی حاصل ہو جائے ۔ رات کو خواب عبادت نوافل کے بعد سر زمین پرحق تعالیٰ سے عرض گذار ہوتے میں تیرے لیے زندہ ہوں اور تیرے لیے ہی مرتا ہوں خدا کے ہاں قبولیت کا یہ عالم کہ ایک دن کہا چالیس برس تک میں نے وہ کیا جو رب نے چاہا اب میں جو چاہتا ہوں رب وہ کرتا ہے۔

نہ تخت و تاج میں نہ لشکر و سپا میں ہے
جو بات مرد قلند کی بارگاہ میں ہے
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tweets
Previous Post ٹویٹس اور اکاؤنٹ ڈیلیٹ کروانے میں بھارت پانچ بڑے ممالک میں شامل
Next Post جرمنی سمیت متعدد یورپی ممالک میں ہولوکاسٹ کا یادگاری دن
Holocaust

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.