geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا ’ڈیجیٹل پاکستان‘ گیم چینجر ثابت ہو گا؟

December 7, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کیا ڈیجیٹل پاکستان ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے جبکہ ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے سبب بھارت بنگلہ یش اور بنگلہ دیش کے نوجوان دنیا کے ہر شعبے میں چھائے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے منصوبے کا افتتاح جمعرات کو اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے اگست کے مہینے میں وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کو ‘ڈیجیٹل پاکستان‘ کے منصوبے کا ٹاسک سونپا تھا۔

اس منصوبے کی سربراہی تانیہ ایدروس کر رہی ہیں، جو کہ گوگل کمپنی میں سینیئر ایگزیکٹیو کے عہدے سے استعفی دے کر پاکستان آئی ہیں۔ اس سے قبل تانیہ ایدروس گوگل سنگاپور کے ‘نیکسٹ بلین یوزرز پروگرام‘ کی سربراہ رہ چکی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ‘ڈیجیٹل پاکستان‘ کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ای گورننس نا گزیز ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن سے عام آدمی کی زندگی میں آسانی آئے گی جبکہ نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو گا۔

اس منصوبے کے تحت پانچ اہم مرحلوں میں کام مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے نمایاں خد و خال میں شامل ہے کہ ہر پاکستانی کی رسائی انٹرنیٹ تک ممکن بنائی جائے، پائیدار ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا قیام عمل میں لایا جائے اور روزمرہ کے کاموں کو سمارٹ فونز اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے تکمیل تک پہنچایا جائے۔

اس کے علاوہ ای گورنمنٹ کا فروغ۔ حکومتی و دفتری کاموں کو کاغذات کی بجائے ڈیجیٹل طریقے سے کرنے کی اہلیت پیدا کی جائے۔ ڈیجیٹل صلاحیت کے ذریعے روزگار کے مواقع اور نوجوانوں کے لیے نئے اور جدید منصوبوں کا فروغ۔ اس کا اہم پہلو ادائیگیوں کا ڈیجیٹلائز بنانا بھی ہے۔ فری لانسنگ کو مقبول بنا کر لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔ پاکستان کی سات کروڑ سے زائد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔ لہذا پاکستان بھی بھارت، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش کی طرح ڈیجیٹلائزیشن کو اختیار کر کے ڈیجیٹل اکانومی کے ذریعے انقلاب لانے کا خواہاں ہے۔

اس سلسلے میں تانیہ ایدروس کا ماننا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے ای گورنمنٹ سے حکومتی فیصلوں کو پیپر لیس بنایا جائے گا۔ عوام کو چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا۔ شہری کی شناخت کو ڈیجیٹل طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔ نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے اور کاروبار کے لیے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول دیا جائے گا۔ بینکاری کا نظام بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ یہ پاکستان کے فری لانسرز کے لیے بہت اچھا موقع ہے ۔ سفارش اور رشوت کا کلچر اس طرح کم ہو گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تانیہ ایدروس کا کہنا تھا،”ہم جو کہتے آئے ہیں روٹی کپڑا اور مکان اس کو تبدیل کر کے اب روٹی کپڑا مکان اور انٹرنیٹ کہنا ضروری ہے۔ اب حکومت نے اس کو ہر پاکستانی کا حق سمجھ کر آگے بڑھانا ہے۔ حکومت میں شفافیت کا سب سے آسان طریقہ حکومتی کاموں کو ڈیجیٹلا ئز کرنا ہے۔‘‘

ڈیجیٹلائزیشن نے بنگلہ دیش، بھارت اور انڈونیشیا کی اکانومی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انڈونیشیا میں ایک دہائی قبل ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ای گورننس اور آن لائن ٹیکنالوجی کا آغاز ہوا اور اب ڈیجیٹل اکانومی میں انڈونیشیا کی سرمایہ کاری پانچ ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس سے انڈونیشیا کی معیشت بہت مستحکم ہوئی۔ بنگلہ دیش نے گزشتہ چند برسوں میں اپنی معیشت اور روزمرہ کاموں کو ڈیجیٹلائز کرنے کو خاص اہمیت دی۔ اس کے نتیجے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے فری لانسنگ ایک مقبول پیشے کی حیثیت اختیار کر چکی ہے، جس سے بنگلہ دیش میں آمدنی کے نئے ذرائع پیدا ہوئے اور روزگار میں اضافہ ہوا۔ اس طرح بنگلہ دیش ابھرتی ہوئی معیشت کا حامل ملک بن گیا۔

انڈویشیا، بھارت اور بنگلہ یش اس وقت دنیا میں آوٹ سورسنگ فراہم کرنے والے بڑے ممالک بن چکے ہیں۔ فری لانسنگ نے بنگلہ دیش کے نوجوانوں کو من پسند منصوبوں کا اختیار اور عالمی منڈی تک رسائی دی۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے تیز رفتار ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے عام لوگوں تک انٹرنیٹ کی فراہمی اور فری لانسنگ کو فروغ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ بنگلہ دیش دنیا کو بڑے پیمانے پر آن لائن لیبر فراہم کرتا ہے اور اسی واسطے ڈیجیٹلائزیش کو فروغ دینے کے سبب بھارت اور بنگلہ دیش کے نوجوان دنیا کے ہر شعبے میں بطور فری لانسرز چھائے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش نے کم لاگت افرادی قوت کی مدد سے ہر ضلع میں ہائی ٹیک پارک بنائے، جس نے اس ملک کو عالمی آؤٹ سورسنگ مارکیٹ کا ایک اہم کھلاڑی بنا دیا۔ ترقی کی اس رفتار میں بلاشبہ ڈیجیٹئلائزیشن کا اہم کردار ہے۔

ڈیجیٹل پروگرام کے تحت پاکستان نے ای گورننس کی جانب ایک اہم قدم بڑھایا ہے۔ ایک ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ کہتے ہیں کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ڈیجیٹلا ئزیشن ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور ڈیجیٹلائزیشن کاموں میں شفافیت اور تیز رفتاری کا سبب بھی بنتی ہے۔

Share this:
Qais
Previous Post عراق میں مظاہروں کو کچلنے کے الزام میں چار عراقی عسکریت پسند بلیک لسٹ
Next Post افغانستان: طالبان کا چیک پوسٹوں پر حملہ،10 افراد ہلاک
Afghanistan Taliban Attack

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.