geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈاکٹر یا قصائی

July 15, 2021 0 1 min read
Hospital
Share this:

Hospital

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

لاہور کا مشہور و معروف پرائیوٹ ہسپتال مریضوں لواحقین ڈاکٹروں نرسوں اور عملے سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا انسان سیلا ب کی طرح یہاں امڈ آئے تھے یہاں پر انسانوں کا جیسے دریا بہہ رہا ہوں یوں لگ رہا تھا جیسے پورا لاہور یہاں ہی اکٹھا ہو گیا ہو لوگوں کی وضع قطع سے لگ رہا تھا کہ اہل لا ہور کے علاوہ پنجاب کے دور دراز کے علاقوں سے بھی لوگ یہاں مسیحائی کی تلاش میں آئے تھے ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹر حضرات جلادوں کی طرح مریضوں کے جسموں کا قتل عام کر رہے تھے لواحقین بچارے ساری عمرکی پونجی اپنے پیا روں کی زندگی کے لئے لٹائے جا رہے تھے پنجاب کے دور دراز علا قوں سے آئے ہو ئے لوگ اپنی زمینیں مویشی اور زیوارت بیج کر بھیڑیا صفت ڈاکٹروں کے ہتھے چڑھے ہو ئے تھے اہل لا ہور تو پر اعتماد طریقے سے آجا رہے تھے جبکہ دیہات سے آئے ہو ئے لو گ اپنا آپ لٹا کر بھی تحسین آمیز نظروں سے ڈاکٹروں کو دیکھ رہے تھے پیچارے اپنے لئے یہاں ایک اعزاز سمجھ رہے تھے ڈرے ڈرے سہمے سہمے لو گ قطار در قطار بیٹھے کھڑے نظر آرہے تھے ڈاکٹر تو ڈاکٹر چھو ٹا عملہ بھی اپنی لو ٹ ما ر میں مصروف تھا سادہ لو ح دیہاتی اِن خا کروبوں سیکو رٹی گارڈ وں اور گیٹ کیپروں کے ہا تھوں لٹ رہے تھے ڈاکٹر اور دوسرا عملہ فاتحانہ شان سے لوٹ ما ر میں مصروف تھا انسان کے دوروپ یہاں نظر آرہے تھے ایک تو انتظامیہ اورڈاکٹر جو اپنی اپنی آخرت بر باد کر نے پر تلے ہو ئے تھے دوسری طرف لو گ اپنے پیا روں کی سانسیں طو یل کر نے کے لئے سر دھڑ کی با زی لگا ئے ہو ئے تھے اکاد کا کو ئی مریض روتے دھاڑتے نظر آتے یہاں زندگی اور مو ت انسان کے دونوں روپ نظر آرہے تھے۔

میں کسی بیما ر کی بیما ر پر سی کے لیے یہاں آیا ہوا تھا مجھے ساتھ لا نے والے اِس انتظار میں تھے کہ کب اندر سے اجا زت ملے اور وہ مجھے لے کر اپنے مریض تک جا ئیں میں انتظار میں کھڑا مریضوں اور ان کے لوا حقین کو مشاہداتی نظروں سے دیکھ رہا تھا کہ اچانک میرے جاننے والا ایک شخص میرے پا س آیا اور بو لا سر آپ یہاں کیسے آئے ہو ئے ہیں میں نے بتا یا کسی کو ملنے تو وہ بولا سر میں بھی اپنے بھا ئی کو یہاں لے کر آیا ہوں جس کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا پہلے تو وہ اِدھر ادھر ڈاکٹروں پھر سرکا ری ہسپتالوں کے چکر لگا تا آیا پھر ہمیں سر کا ری ہسپتا ل میں فرشتہ صفت ڈاکٹر مل گیا جو شام کو یہاں پریکٹس کر تا ہے اس کو ہما ری حالت پر ترس آگیا لہذا وہ ہمیں یہاں لے کر آگیا ہے اب ہما را مریض یہاں پر داخل ہے پیسے تو بہت لگ رہے ہیں لیکن پیسے بندہ کما تا کس لئے ہے جان ہے تو جہاں ہے ہم پیسے پانی کی طرح بہا رہے ہیں ہم نے ڈاکٹروں کو کہہ دیا ہے کہ پیسہ جتنا مرضی لگ جا ئے ہما رے مریض کو بچنا چاہیے اور سر آپ یہاں آئے ہیں تو پلیز ہما رے مریض کو بھی دیکھتے جا ئیں میں جس مریض سے ملنے آیا تھا ادھر ابھی دیر تھی اِس لیے میں اِس بندے کے ساتھ چل پڑا اس کے کمرے کی طرف جا تے ہو ئے راستے میں مجھے ایک جاننے والا ڈاکٹر مل گیا جو یہاں پر ہی کام کر تا تھا مجھے دیکھ کر بہت حیران اور خو ش ہوا اور میرے ساتھ ہی چل پڑا ہم باتوں کے دوران ہی مریض کے پرائیوٹ کمرے میں پہنچ گیا مریض کی ٹانگ ٹو ٹی ہو ئی تھی وہ مہنگے ترین کمرے میں آرام دہ بیڈ پر لیٹا ہوا تھا اس کی ٹا نگ پر پلستر چڑھا ہوا تھا۔

میرے ساتھ آئے ڈاکٹر نے اس کی رپو رٹس دیکھنی شروع کر دیں ساری رپو رٹیں دیکھنے کے بعد مریض سے با ت چیت اورایکسرے دیکھنے کے بعد ڈاکٹر صاحب نے میری طرف دیکھا اور مجھے اشارہ کیا کہ علیحدہ ہو کر میری بات سنیں ہم کمرے سے نکل کر با ہر راہداری میں آئے تو ڈاکٹر سر گو شی میں بو لا مریض کی ہڈی جڑ چکی ہے اب چند دنوں کے اندر اندر خو د ہی درد ختم ہو جا ئے گا یہاں پر ڈاکٹر صاحب نے اپنی لوٹ ما ر کے لیے مریض کو رکھا ہوا ہے اِس کو اب کسی بھی قسم کے علاج کی اب کو ئی ضرورت نہیں ہے کیو نکہ میں یہاں پر جاب کر تا ہوں اِس لیے میں یہ با ت کھل کر نہیں کر سکتا ۔ بہتر یہی ہے کہ آپ مریض کو یہاں سے واپس لے جا ئیں اب یہاں اِس کا کسی قسم کا بھی علاج نہیں ہو رہا ۔ اب صرف لو ٹ مار ہو رہی ہے۔

میں نے آکر مریض اور اس کے بھائی کو بتا یا کہ اب آپ گھر چلے جا ئیں اب آپ کو علاج کی ضرورت نہیں اب جب انہوں نے انتظا میہ سے کہا کہ ہمیں ڈسچارج کر دیں تو انتظا میہ نے صاف انکار کر دیا کہ اِس بات کا فیصلہ ڈاکٹر صاحب کریں گے جب ڈاکٹر صاحب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی انکا ر کر دیا کہ بلکل بھی نہیں ۔ ابھی آپ چند دنوں اور یہاں ٹہریں اس لیے کہ میں آپ کا علاج کر سکوں ۔ اب میں اپنے دوست ڈاکٹر صاحب کے ساتھ دوسرے مریض کو ملنے گیا جس کی وجہ سے میں یہاں آیا تھا ۔ اب ہم اس مریض کے پا س گئے جس کو ICUمیں رکھا گیا تھا ڈاکٹر صاحب نے جا تے ہی مریض کو پہچان لیا وہ پہلے سے اِ س مریض کو جانتے تھے لیکن ہما ری تسلی کے لیے رپورٹس پڑھنی شروع کر دیں مریض کو دماغ کی چوٹ لگی جس کی وجہ سے یہ پچھلے 10دن سے بیہو ش تھا جب لا ہور کے تما م سرکا ری ہسپتالوں نے اِس کو تقریبا مر دہ قرار دیا کہ اب یہ قابل علا ج نہیں ہے تو لو ٹ مار کے سپیشلسٹ اِس ہسپتال نے اِس مریض کو اپنے پاس داخل کر کے وینٹی لیٹر پر چڑھا دیا گا ں سے سادہ لو ح لو گ اِ س با ت پر ہی ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کو دعائیں دے رہے تھے کہ ہمیں تمام ڈاکٹروں اور ہسپتالوں نے جواب دے دیا تھا یہ ہسپتال والے کتنے اچھے ہیں ہمیں یہاں داخل کیا اوراب پچھلے کئی دن سے پو ری جان تو ڑ کو شش کر رہے ہیں مریض پر یہاں لو ٹ مار اپنے نقطہ عروج پر تھی لوا حقین تقریبا پندرہ لا کھ اِس مریض پر لگا چکے تھے اور لو ٹ مار کا یہ سلسلہ ابھی شرمندہ اور پریشان نظر آرہا تھا۔

مجھے ایک طرف لے جا کر کہنے لگا سر میں اِس کیس کو پہلے سے جانتا ہوں یہ مریض ہما رے حسا ب سے مر چکا ہے دماغ اِس کا ڈیڈ ہو چکا ہے اب وینٹی لیٹر پر مصنو عی سانسوں پر اِس کو لٹکا یا ہوا جس دن لوا حقین کے پاس پیسے کم ختم ہو جا ئیں گے یا تھک جا ئیں گے تو یہ وینٹی لیٹر اتار کر لا ش ورثا کے حوا لے کر دیں گے کہ ہم نے تو پو ر ی کو شش کی ہے اب اللہ کو ہی منظور نہ تھا یہ ہسپتال بد نا م زمانہ جب لا ہور کے تمام ڈاکٹر اور ہسپتال مریض کو لینے سے انکا ر کر دیتے ہیں تو یہ مریض کو ویلکم کہتے ہیں مریض کے پیا رے اپنے آپ کو بیچ کر کہتے ہیں ہما رے مریض کو بچالیں جتنا پیسہ چاہیے ہم دیں گے پھر مریض کے گھر والے اپنی جائیدادیں زیوارت اور جمع پو نجی یہاں لٹا کر ڈیڈ با ڈی یہاں سے لے کر چلے جا تے ہیں یہاں پر کام کرنے والے ڈاکٹر مختلف سرکا ری ہسپتالوں سے مریض مرغیاں بنا کر یہاں لا تے ہیں اور پھر انہیں یہاں ذبح کر تے ہیں مظلوم مریض بیچارے ڈاکٹروں کو مسیحا سمجھ کر ان کی ہر بات مانتے ہیں کہ ڈاکٹر تو زندگی بچانے والے ہیں یہ ڈاکو تو ہو ہی نہیں سکتے اور یہ ڈاکٹر مسیحا کے روپ میں ڈکیتی کر تے ہیں اور پھر فخریہ انداز میں بیٹھ کر اپنی لو ٹ ما ر کے قصے لہک لہک کر سناتے ہیں ڈاکٹروں کو اچھی طرح پتہ ہو تا ہے کہ مریض اب مر چکا ہے لیکن یہ مر دہ انسان کے ساتھ لو ٹ ما ر کر تے ہیں مردہ انسان کے لواحقین کو جھوٹے خو اب دکھا کر ان کے روپے پیسے کو ہڑپ کر جاتے ہیں میں حیرت سے ڈاکٹر صاحب کی با توں کو سن رہا تھا اور آتے جا تے ڈاکٹروں کو دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ اِن کو بلکل بھی احساس نہیں کہ انہوں نے بھی مر نا ہے اِن کے گھر والوں کو مرنا ہے روز محشر بھی بر پا ہو ناہے ہر عمل کا جواب دہ ہو نا ہے اِن کو خدا رسول مذہب اخلا قیات کا بلکل بھی احساس نہیں فطرت کے اِس اصول کا احساس نہیں کہ جیسا کر گے ویسا بھرو گے مجھے اچانک لگا میں بہت بڑے ذبح خانے میں ہوں جلاد بے دردی سے زندہ انسانوں سے گا جر مو لی کی طرح کا ٹ رہے ہیں۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Nusrat Sahar Abbasi
Previous Post رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا ویکسینیشن کے باوجود کورونا ٹیسٹ مثبت
Next Post کشمیری کی نئی حکومت
Imran Khan

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.