geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈاؤ یونیورسٹی میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا جگر کا آٹو ٹرانسپلانٹ کر لیا گیا

April 10, 2021 1 1 min read
Sadiq Shah
Share this:

Sadiq Shah

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا جگر کا آٹو ٹرانسپلانٹ کر لیا گیا۔

اس طریقہ علاج میں کینسر سے متاثرہ جگر کو جسم سے نکال کر کینسر کو علیحدہ کیا جاتا ہے اور تباہ ہو جانے والی شریانوں کو مصنوعی شریانوں سے تبدیل کر کے جگر کو واپس جسم میں لگا دیا جاتا ہے۔

بلوچستان کے علاقے ژوب سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ مریض صادق شاہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھا، پروفیسر ڈاکٹر فیصل ڈار، ڈاکٹرجہانزیب اور ڈاکٹر محمد اقبال اور دیگر ماہرین کی زیر نگرانی مریض کا جگر نکال کر اسے کینسر سے سے صاف کر کے دوبارہ لگا دیا گیا، مریض اب مکمل طور پر روبہ صحت ہے۔

اس بات کا انکشاف ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نےجیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےکیا۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی کے مطابق آٹو ٹرانسپلانٹ میں مریض کا جگر باہر نکال کر اسے کینسر سے پاک کیا جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹو ٹرانسپلانٹ پاکستان کے نامور سرجن پروفیسر فیصل ڈار کی نگرانی میں کیا گیا، مریض کے جگر میں مصنوعی شریانیں ڈال کر جگر واپس لگا دیا گیا-

پروفیسر سعید قریشی نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں اس وقت صرف 20 آٹو ٹرانسپلانٹ ہوئے ہیں، یہ انتہائی حساس آپریشن ہے اور اس میں انتہائی احتیاط اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال انہوں نے ڈاؤ میں تین جگر کے ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر پروفیسر فیصل ڈار کی نگرانی میں ڈاکٹرجہانزیب اور ڈاکٹر اقبال سمیت دیگر ماہرین نے ڈاؤ یونیورسٹی میں 28 ٹرانسپلانٹ کیےہیں، جن میں سے 6 ٹرانسپلانٹ اس سال کے پہلے تین مہینوں میں کیے گئے ہیں، جب کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں اب ہر مہینے تین سے چار جگر کے ٹرانسپلانٹ کیے جائیں گے۔

اگلے چند ہفتوں میں مزید تین افراد کے لیے لیور ٹرانسپلانٹ کرنے جا رہے ہیں، پروفیسر سعید قریشی نے بتایا اور مزید کہا کہ اب پاکستانی مریضوں کو جگر کے ٹرانسپلانٹ کے لیے دیگر شہروں میں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

اس موقع پر جگر کے آٹو ٹرانسپلانٹ کے مریض صادق شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی بچنے کے امکانات کم تھے لیکن ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے ان کا علاج کیا اور اب وہ مکمل صحت یابی کے قریب ہیں۔

Share this:
Sikandar Sultan Raja
Previous Post ڈسکہ الیکشن: چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ ایجنٹس اور پریزائیڈنگ افسران کو اہم ہدایات
Next Post این اے 75 ڈسکہ، گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری
Asjad Malhi and Nausheen Iftikhar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.