geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈاکٹر عافیہ ٨٦ سالہ قیدی کا قصہ

September 20, 2020 0 1 min read
Dr. Aafia Siddiqui
Share this:

Dr. Aafia Siddiqui

تحریر : میر افسر امان

یہ قصہ کچھ یوں ہے کہ کمانڈو ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے جب امریکا کی ایک کال پر گھٹنے ٹھیک دیے۔ اپنے پڑوسی محسنوں، مسلمان بھائیوں، طالبان ،جن کی وجہ سے ہماری مغربی سرحد محفوظ ہو گئی تھی۔ جس پر اب ہمیں اربوں خرچ کے آئینی باڑ لگانی پڑی ہے۔ ڈکٹیٹرنے افغان طالبان کی جائزامارت ِاسلامیہ کے خلاف امریکا کا ساتھ دیا۔کتاب”یہ خاموشی کہاں تک؟” کے مصنف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز لکھتے ہیںکہ فوج امریکا ساتھ دینے کی مخالف تھی۔ جب ہم امریکا کی پاکستان مخالف کاروائیوں کی بات کرتے ،تو ڈکٹیٹر کہتا کہ آپ کا وژن معدود ہے ،جو میں سمجھتا ہوں وہ آپ نہیں سمجھ سکتے۔ بحر حال ڈکٹیٹر نے نہ فوج کو اعتماد میں لیا،نہ سیاستدانوں کو اعتماد میں لیا۔جو کچھ کیا خود ہی کیا۔ ڈکٹیٹر کو فون پر دھمکی دینے والا امریکی اپنی کتاب میں لکھتا کہ ہم نے نو(٩) مطابات کیے تھے اور سوچا تھا کہ ڈکٹیٹر ہمارے آدھے مطالبات تو ضرور مانے گا۔مگر ہم حریت زدہ ہو گئے کہ ہمارے سارے نو(٩) مطالبات ڈکٹیٹر نے مان لیے۔ امریکاکو پاکستان کے بحری، بری اور زمینی راستے دے دیے۔

امریکا نے ڈکٹیٹر کے ساتھ مل کرطالبان کی جائز حکومت کا تورا بورا بنا دیا۔ فاقہ کش افغانی اپنے ملک کو بیرونی قبضے سے بچانے کے لیے لڑتے رہے۔ امریکا اور اس کے حواری طالبان کو دہشت دہشت گرد کہا کرتے تھے۔ کیا کسی نے خوب کہا ہے کہ” ڈریے رب قادر کولوں جیڑا چڑیاں تے باز مرایندا ہے” یہی کچھ ہوا، امریکا کو فاقہ کش طالبان نے اپنی قوت بازو اور اللہ کی مدد سے اور بیرونی مدد کے بغیر شکست فاش دی۔اب افغانستان سے نکلنے کے لیے افغان طالبان کے ساتھ برابری کے مذاکرات کرارہا ہے۔لگتا ہے ڈکٹیٹر نے امریکا کے ساتھ کوئی نہ کوئی خفیہ معاہدہ کیاہوا ہے۔ جس کی وجہ سے زرداری،نواز شریف اور عمران خان ،باوجود اپنے دعدوں کے قوم کی بیٹی کو آج تک واپس نہ لا سکے؟ ڈکٹیٹر پاکستان سے ٦٠٠ مسلمانوںکو پکڑ پکڑ کر صلیبی امریکا کے حوالے کیا۔انکی جانوں کے بدلے لاکھوںڈالر وصول کیے۔ اس کا ذکر اپنی کتاب”سب سے پہلے پاکستان” میں بھی ذکر کیا ہے۔ یہ وہی مسلمان نوجوان جہادی تھے جنہوں نے افغانیوں کی مدد کر کے روس کو شکست دے کر افغانستان سے باہر نکالا تھا۔

ڈاکٹر عافیہ اسلام کی مبلغہ ہے۔جو امریکا کو ایک آنکھ نہیں بھاتی تھی۔ ڈاکٹرعافیہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، حافظ قرآن، بچوں کی تعلیم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ امریکا میں اسلام کی تبلیغ کرتی رہی ہے۔ ڈکٹیٹر نے اس کو تین معصوم بچوں کے ساتھ امریکا کے حوالے کر دیا۔ مکافات عمل کہ اب درد بدر ٹھوکریں کھاتا پھرتا ہے۔ پاکستان سے بھاگا ہواہے۔ کئی مقدمات میں مطلوب ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کو پہلے پاکستان پھر افغانستان اور بلا آخر امریکا منتقل کیا۔وہ اس طرح کہ افغانستان میں امریکا کے کنٹرول میںبلگرام جیل کی خاتون قیدی نمبر ٦٥٠ کی چیخوں کی آزادی سن کر پاکستان میں، جب برطانیہ کی نو مسلم صحافی مریم ریڈلے نے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نیازی کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس میں دنیا کوڈاکٹر عافیہ کی مظلومیت سے آگاہ کیا۔ہم اپنے کالموں میں ڈاکٹر عافیہ کو مظلومہ امت اس لیے لکھتے ہیں کہ ایک انصاف پسند امریکی نے، جب امریکی عدلیہ کے یہودی جج نے ٢٣ستمبر٢٠١٠ء کو بے قصور اور زخمی ڈاکٹر عافیہ کو ٨٦ سال قید تنہائی کی سزا سنائی۔تو اس نے کمرہ عدلت میں کہا تھا کہ یہ سزا عافیہ کو نہیں سنائی گئی، بلکہ یہ سزا” امت مسلمہ ”کو سنائی گئی۔

امریکی عدالت میں عافیہ پر دہشت گردی کا کوئی جرم نے ثابت نہیںہوا۔صرف امریکی ہٹے کٹے فوجی پر ایک کمزور سی نہیف عورت ڈاکٹر عافیہ نے امریکا کی وزنی بندوق تانی، جس سے امریکی فوجی زخمی ہوا۔ اس الزام کا بھی ثبوت بھی عدالت کو نہ مل سکاتھا۔ہاں ڈاکٹرعافیہ کا یہ قصور تھا کہ وہ ایک با عمل مسلمان ہے۔ وہ امریکیوں کو اسلام کی دعوت دیتی تھی۔ ڈکٹیٹر کے حواریوں نے اسے امریکی شہری کہا۔ جب کہ اس کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے۔ امریکا نے اسے کئی بارشہرت دینے کی پیش کش کی تھی مگر اس نے پاکستانی رہنا ہی پسند کیا۔

ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکڑ فوزیہ جو عافیہ موومنٹ چلا رہی ہے۔ اس نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا ہے کہ آپ نے تیرہ سال پہلے ڈاکٹر عافیہ کے لیے جیسا دلیرانہ مؤقف اختار کیا تھا۔ ڈاکٹرعافیہ کو ”قوم کی بیٹی”کہا تھااور اقتدار میں آکر اسے ہر صورت وطن واپس لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کا وعدہ کیا تھا۔ آپ نے ایسا کر کے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لیے تھے۔ آپ نے گذشتہ حکومتوں پر تنقید بھی کی تھی۔دو سال سے وعدہ وفا کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ آپ وزیر اعظم کا عہدہ بھی دیا۔ اب آپ کو ڈاکٹر عافہ کو رہائی دلانے کے اپنے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے ۔ مجھے یقین کہ آپ کی والدہ حیات ہوتی تو وہ ڈاکٹر عافیہ کو واپس لانے میں راضی ہوتیں۔ جناب وزیر اعظم آپ معلوم ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو عالمی وبائی مرض کووڈ ۔ ١٩ سے متاثرہ امریکا کی بدترین جیل میں قید رکھا گیا ہے۔ قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ امریکا آپ کو قرضوں کی لالچ دے کر مذید ڈو مور کا کہیں گا۔

٢
مگرمیں اُمید کرتی ہوں کہ آپ امریکا کے لیے ڈو مور کی بات نہیں مانیں گے ،جیسے پہلے حکمران مانتے رہے ہیں۔ آپ تو ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کے سربراہ ہیں۔ کمزور طالبان نے امریکا سے اپنے مطالبات منظور کر اپنے قیدی رہا کروائے ہیں۔ جیسے آپ پہلے چمپیئن بنے تھے۔ اللہ آپ کو جہاں بھی چمپیئن بننے کی توفیق عطا فرمائے۔جیسے آپ قوم کے سامنے ارطغرل غازی کا کردار سامنے لائیں ہیں۔ہماری تاریخ محمد بن قاسم ، صلاح الدین ایوبی اور معتصم باللہ کے شاندار کردار موجود ہیں۔ وزیر اعظم صاحب! بیٹی قوم کی روح ہوتی ہے۔ عافیہ قوم کی بیٹی ہے۔ امریکا جانے سے پہلے اگر مجھے ملاقات کا وقت دیں تو میں وضاعت کرنا چاہتی ہوں کہ اب عافیہ کو وطن واپس لانا کتنا سادہ عمل بن چکا ہے۔مجھے معلوم ہے کہ ٢١ ستمبر کو وزیر اعظم پاکستان آپ امریکا روانہ ہو رہے ہیں۔ آپ کی ٢٣ ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات طے ہے۔ اس موقعہ پر ٨٦ سال قید تنہاہی والی مظلومہ امت ،پاکستان کی بیٹی کی رہائی کی امریکی صدر سے بات کریں۔ آپ جب وزیر اعظم نہیں بنے تھے تو مریم ریڈلے کے ساتھ پریس کانفرنس کر کے مظلومہ کے کیس کو دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ جب آپ وزیر اعظم پاکستان بنے تو آپ نے مظلومہ کو پاکستان لانے کا وعدہ کیا تھا۔ امریکہ کی جیلوںمیں کروونا وائرس کی وجہ سے کئی قیدیوں کو رہا بھی کیا گیا ہے۔ آپ بھی اسی بنیاد پر ڈونلڈ ٹرپمپ صدر امریکا سے بات کریں۔

صاحبو!ویسے بھی امریکی صدر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ جاتے جاتے قیدویوں کو رہائی دلا سکتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے رہائی ممکن نہ ہو تو کم از کم ڈونلڈ ٹرپمپ سے یہ بات تو منوائیں کہ ڈاکٹرعافیہ باقی سزا پاکستان کی جیل میں گزارے۔ وزیر اعظم صاحب آپ پاکستان کی بیٹی کو پاکستان واپس لائیں۔ ویسے بھی پاکستان کی پارلیمنٹ نے فیٹف کے حوالے سے جو قانون پاس کیا گیا ہے۔ اس کے تحت کسی بھی پاکستانی کو امریکا کے حوالے کرنے کی بات سنی گئی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اس بات کو سامنے رکھ کر ڈاکٹر عافیہ کوواپس مانگ سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ کام کر لیں تو پاکستانی عوام کے ہیرو بن جائیں گے۔ اللہ ڈاکٹر عافیہ کی مدد کرے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
School
Previous Post بلوچستان: کورونا کیسز سامنے آنے پر 11 اسکول بند، یونیورسٹی میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل
Next Post چین کے لیے جاسوسی‘، بھارتی صحافی گرفتار
Police

Related Posts

US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026
Middle East Conflict Erases Two Years of Pakistan's Economic Gains

مشرق وسطیٰ کی جنگ نے پاکستان کی دو سالہ معاشی ترقی کو تباہ کر دیا: شہباز شریف

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.