geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی سبکدوشی؟

October 5, 2019 0 1 min read
Dr. Maleeha Lodhi
Share this:

Dr. Maleeha Lodhi

تحریر : قادر خان یوسف زئی

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ امریکا سے وطن واپسی کے فوراََ بعد خارجہ امور میں کئی اہم تبدیلیاں کیں۔ بڑی تبدیلی اقوام متحدہ کے (سابق) مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی سبکدوشی بھی تھی گوکہ مستقل مندوب کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد استعفیٰ دینے کا عندیہ پہلے ہی ذرائع ابلاغ میں آچکا تھا تاہم انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی وجہ سے استعفیٰ نہیں دیا۔ حکومت کی جانب سے امریکی دورے کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کرنے کے دعوے کئے گئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حتمی رائے قبل ازوقت ہوگی۔

کابینہ اجلاس میں بھی وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا، لیکن اس حوالے سے چہ میگوئیاں ضرور ہیں کہ آخر ایسا کیا ہوا تھا کہ وزیراعظم نے ملیحہ لودھی کو پوری طرح مبارک باد بھی سمیٹنے نہیں دی۔اس حوالے سے کئی منفی قیاس آرائیاں بھی پھیلتی رہیں۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے خلاف باقاعدہ منظم پروپیگنڈا مہم کئی ماہ سے جاری تھی۔ جس کے رَد کے لئے ملیحہ لودھی کی خاموشی کا مطلب، پنڈورا بکس کو نہ کھولنا ضرور ہوسکتا ہے، تاہم حسین حقانی اورواجد شمس الحسن کے برعکس ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سفارتی کردار اطمینان بخش قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے قیاس آرائیوں نے مزید جگہ پائی کیونکہ سابق مستقل مندوب نے مبہم معاملات کی وضاحت دینا ضروری نہیں سمجھا۔ ان قیاس آرائیوں کو اس طرف بھی جوڑا گیا کہ مخصوص عناصر ملیحہ لودھی کو مستقل مزاجی سے کام کرنے میں رکاؤٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایک پریس بریفنگ سے اچانک جانے پر بھی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے حوالے سے اختلافات کی بازگشت سنائی دی۔ تاہم شاہ محمود قریشی نے سینئرسفارت کار کی خدمات کو سراہا اور اختلافات کی افوہوں کو رد کیا۔

ملیحہ لودھی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب رہی ہیں جب کہ پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے ان کی سفارت کاری کا ریکارڈ بھی قابل رشک ہے کہ سابق وزیر اعظم بے نظر بھٹو، نواز شریف سے لیکر صدر پرویز مشرف اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں بھی طویل ترین سفارت کاری کی خدمات سر انجام دیں۔ مختلف الخیال وزراء اعظم اور جنرل(ر) مشرف کے ساتھ ان کا کام کرنا ہی ان کی کامیابی اور کارکردگی کی سند پر مہر تصدیق اور ان کا منفرد اعزاز ہے، اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ریاست اور ہر مختلف ادوار میں بننے والی حکومتیں ان کی کارکردگی سے مطمئن تھی۔کیونکہ حکومت اور سابق مندوب کی جانب سے ایسی کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے کہ ملیحہ لودھی کو سبکدوش کیوں گیا اس لئے کسی بھی قسم کی قیاس آرائی کو حقیقت نہیں مانا جاسکتا۔

اقوام متحدہ کے مستقل مندوب اور دیگر وزرات خارجہ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کے لئے انتہائی تجربہ کار سنیئر سفارت کار کی تقرری پر کافی غور و فکر کرنے کے علاوہ ریاستی اداروں سے مشاورتی عمل بھی شامل ہوگا۔اس لئے یہ سمجھنا کہ فیصلہ اچانک کیا گیا ہے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اقوام متحدہ کے لئے مستقل مندوب منیر اکرم پاکستانی سفارت سے سبکدوشی کے بعد متعدد خلیجی ممالک کے مشیر اورموجودہ حکومت کے ایڈوائزر بھی رہے ہیں۔نیزملیحہ لودھی خود بھی اعتراف کرچکی ہیں کہ وہ کئی امور پر منیر اکرم کے مشوروں سے استفادہ کرتی رہی ہیں۔ اس وقت موجودہ حکومت کو بالخصوص عرب ممالک اور عالمی برداری سے تعلقات کی بہتری کے لئے ایک موثر سفارت کاری کی ضرورت ہے۔وزرات خارجہ میں ممکنہ تبدیل و ردوبدل اسی تناظر میں کیا جاناہے۔ جس طرح مقبوضہ کشمیر کے معاملے پربالخصوص عرب ممالک اور بالعموم عالمی قوتوں نے بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے اس حوالے سے یقیناََ وزارت خارجہ کی کئی کمزوریاں سامنے آئی جنہیں درست کرنے کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مفادات و کشمیر کے حوالے سے غیر موثر کردار ادا کرنے میں ناکامی انسانی حقوق کونسل میں 16رکن ممالک کی حمایت حاصل نہ کرسکنے کی مثال موجود ہے۔

وزیر اعظم کے حالیہ فیصلوں پر عالمی ذرائع ابلاغ میں حیرت کا اظہار کیا گیا۔وہیں فیصلے کو سراہا بھی گیا کہ حالات کے مطابق یہ اقدام ناگزیر تھا۔ ماضی میں پاکستانی خارجہ معاملات کوبڑے گنجلگ قسم کے دشواریوں کا سامنا رہا ہے۔ سابق حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ کا تقرر نہ کئے جانا بھی شش وپنج کا مظہر تھا۔ موثر سفارت کاری کے بغیر پاکستانی موقف کو اقوام عالم کے سامنے بروقت پیش نہ کرنے کی وجہ سے کئی دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے۔ پاکستان بھی بدقسمتی سے متنوع پالیسیوں کا شکار رہا ہے۔ اس کی مبہم خارجہ پالیسی عالمی طاقتوں کی خواہش کے مطابق مستحکم نہیں رہیں، جس کا خمیازہ نقصان کی صورت میں پاکستان کو کئی اہم پلیٹ فارم میں بھگتنا پڑا ، یہاں تک کہ حلیف ممالک بھی پاکستان کی کھلی حمایت سے دور ہوتے چلے گئے تھے۔ وزیر اعظم کی جانب سے مایوسی کا اظہار اسی بات کی غمازی کرتا ہے کہ ماضی میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی درست سمت کا تعین ملکی خود مختاری کے بجائے عالمی قوتوں کی منشا کے لئے کی جاتی رہی ہیں۔ اب اگر اس حوالے سے وزیر اعظم کوئی ’مثبت‘قدم اٹھا رہے ہیں تو اہم امر یہ ہے کہ وہ ماضی کی غلطیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے پاکستان کی داخلی و خارجہ پالیسی کو درست ٹریک پر لا نے میں کامیاب ہوسکتے ہیں کہ نہیں۔

سابق صدر (ر) جنرل پرویز مشرف امریکی حکومت کی پسندیدہ و قریب ترین شخصیت تصور کئے جاتے ہیں۔ سابق صدر کے تجربہ کار سفارتکار منیر اکرم کو تعینات کرنے کے مقاصد واضح ہیں۔ منیر اکرم کے خیالات و اظہاریئے کو ان کے شائع ہونے والے کالموں سے بخوبی سمجھا جاسکتا ہے۔ پرویز مشرف کے دور میں امریکا کو جس قسم کے تعاون کی ضرورت تھی آج کے امریکا کو بھی پاکستان کی ضرورت ہے۔ صدر ٹرمپ سے طے شدہ دوسری ملاقات کا نہ ہونا اور افغان طالبان سے دوبارہ مذاکرات کے لئے امریکی صدر و اسٹبلشمنٹ کو قائل کرنے میں ناکامی کئی تشنہ طلب سوالوں کا سبب بنا ہے۔ جن کے جواب کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔05اگست کو بھارت کی جانب آرٹیکل370ختم کئے جانے اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کو عالمی ذرائع ابلاغ نے بھرپور طریقے سے نمایاں کیا۔

بھارتی جارح افواج کے مظالم و جبری گرفتاریوں سمیت عصمت دری و ماورائے قانون قتل کے سینکڑوں واقعات نے عالمی ذرائع ابلاغ کو مقبوضہ کشمیر کی دلخراش و سنگین صورتحال کی کوریج کرنے پر مجبور کردیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی اورامریکا میں پاکستان کے سفیرڈاکٹر اسد مجیدخان نے قلیل عرصے میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ امریکا کے لئے انتہائی مصروف شیڈول ترتیب دیا۔جس کی خود حکومتی اراکین کی جانب سے پزیرائی ملی ہے۔ ملیحہ لودھی بھی اپنے کردار سے خوش ہیں۔ ریاست کو موجودہ حالات میں ایسے سنیئر سفارت کاروں کے تقرر میں مخصوص عناصر کی لابنگ کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا جو کسی کو اُس کے عہدے سے ہٹا کر کسی دوسرے کو اُس پر لانا چاہتے ہیں۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Helicopter Crash
Previous Post پاکستان سے فضائی جھڑپ میں اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مار گرایا تھا، بھارت
Next Post عورت کا حقیقی حسن حجاب
Hijab

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.