geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دُبئی کے حکمران اپنی بیوی کو دھمکانے اور بیٹیوں کے اغوا کے قصوروار

March 7, 2020 1 1 min read
Shaykh Muhammad ibn Rashid Al Maktoum
Share this:

Shaykh Muhammad ibn Rashid Al Maktoum

دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) دبئی کے حکمراں شیخ محمد کو برطانوی عدالت نے اپنی بیوی کو دھمکانے اور بیٹیوں کا اغوا کروانے کے عمل میں قصوروار قرار دیا ہے۔

ایک برطانوی عدالت نے دبئی کے ارب پتی حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اپنی سابقہ بیوی شہزادی حیا کو ڈرانے، دھمکانے اور اپنی دو بیٹیوں کا اغوا کرانے کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔

برطانوی عدالت نے شیخ محمد بن راشد المکتوم، جو کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم بھی ہیں، اور ان کی سابقہ بیوی شہزادی حیا بنت الحسین کے درمیان ان کے دو بچوں کو اپنی سرپرستی میں لینے کے مقدمہ میں یہ فیصلہ سنایا۔ یہ دونوں بچے لندن میں رہتے ہیں۔

برطانوی ہائی کورٹ کے جج اینڈریو میک فارلین نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شیخ محمد نے 2018 ء کے بعد سے اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ دھمکی آمیز رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ برطانیہ آنے کے بعد بھی شہزادی حیات کو دھمکانے کا سلسلہ جاری رہا۔ دبئی کے حکمراں نے ’’اپنی بیوی کو ڈرانے، دھمکانے، بد سلوکی اور زیادتی کے لیے تمام ریاستی وسائل کا استعمال کیا، دوسروں کو بھی ان کی طرف سے ایسا ہی رویہ اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی اور قانون کی حکمرانی کو پوری طرح نظر انداز کیا۔“

شہزادی حیا کی شیخ محمد بن راشد المکتوم سے اپریل 2019 ء میں شادی ہوئی تھی۔ وہ دوبئی کے حکمراں کی کئی بیویوں میں سے ایک ہیں۔ دونوں سے دو بچے بارہ سالہ جلیلہ اور آٹھ سالہ زائد ہیں۔

شہزادی حیا نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اپریل 2019 ء میں دبئی سے فرار ہوکر اپنے دونوں بچوں کے ساتھ برطانیہ آگئی تھیں۔ کیوں کہ انہیں اپنے شوہر کی طرف سے دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ خوف زدہ ہوگئی تھیں اور انہیں یہ بھی خطرہ لاحق تھا کہ ان کے بچوں کو زبردست دبئی لے جایا جائے گا۔

عدالت نے گواہوں کے بیانات سننے کے بعد شیخ محمد کو اپنی ایک دوسری بیوی سے ہونے والی دو بیٹیوں کو اغوا کرکے جبراً دوبئی لے جانے کا بھی قصوروار ٹھہرایا۔ عدالت نے اس مقدمے کے فیصلے کو شائع کرنے پر پابندی لگوانے کی شیخ محمد کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ فیصلے کی اشاعت عوامی مفاد میں ہے۔

دبئی کے حکمراں نے اپنے بچوں کو وطن واپس لے جانے کے حوالے سے مئی 2019 ء میں قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ دوسری طرف شہزادی حیا نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ ان کے دونوں بچوں کوبرطانیہ میں ہی ان کے پاس رہنے کی اجازت دی جائے۔

شہزادی حیا نے شیخ محمد بن راشد المکتوم پر کئی الزامات لگائے تھے جس کے بعد عدالت نے ان کی تحقیق کا سلسلہ شروع کیا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ دبئی کے حکمراں اپنی ایک دوسری بیوی سے پیدا ہونے والی دو بیٹیوں شمسہ اور لطیفہ کے ” جبری دبئی واپسی“ کے ذمہ دار ہیں۔

شہزادی حیانے الزام لگایا تھا کہ اٹھارہ سالہ شمسہ کوشیخ محمد کے ایجنٹوں نے سن 2000 ء میں کیمبرج کے علاقے سے اغوا کرلیا اور بیہوش کرکے دبئی لے گئے جہاں انہیں اپنی مرضی کے خلاف رہنے کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔ لطیفہ نے دوبئی میں اپنے گھر سے فرار ہونے کی دو ناکام کوششیں کیں۔ پہلی مرتبہ 2002 ء میں اور دوسری مرتبہ 2018 ء میں۔ان کی دوسری کوشش اس وقت بین الاقوامی سرخیاں بن گئیں جب مارچ 2018 ء میں بھارتی بحریہ کے جوانوں نے بھارتی ساحلی حدود کے قریب 35 سالہ لطیفہ کو ایک کشتی سے گرفتار کرکے دبئی واپس بھیج دیا۔

گزشتہ برس نومبر کے ماہ میں شہزادی حیا لندن کے ہائی کورٹ میں جبری شادی کیس کے سلسلے میں۔

جج نے کہا ”لطیفہ بھارتی فوجیوں سے گڑگڑا کرکہہ رہی تھیں کہ دوبئی میں اپنے والد کے پاس بھیجنے سے بہتر ہے کہ وہ انہیں مارڈ الیں۔“ برطانوی جج کا مزید کہنا تھا ”شمسہ بھی گذشتہ دو عشروں سے آزادی سے محروم ہیں۔”

پینتالیس سالہ شہزادی حیا اردن کے سابق حکمراں شاہ حسین کی بیٹی اور موجودہ حکمراں شاہ عبداللہ ثانی کی سوتیلی بہن ہیں۔ شہزادی حیا کا دعویٰ ہے کہ سات فروری 2019 ء کو ان کے والد شاہ حسین کی وفات کی بیسویں برسی کے موقع پر شیخ محمد نے انہیں خاموشی سے طلاق دے دی۔ جج کا کہنا تھا کہ ”طلاق دینے کے لیے جان بوجھ کر ایسے وقت کا انتخاب کیا گیا جس سے ان کی زیادہ سے زیادہ توہین اور مایوسی ہو۔“

حالانکہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کے خلاف عدالت کے فیصلے دسمبر اور جنوری میں ہی آگئے تھے لیکن برطانوی سپریم کورٹ نے شیخ محمد کے وکلاء کی اپیلوں کو مسترد کردیے جانے کے بعد ہی فیصلے کو شائع کرنے کی اجازت دی۔

فیصلے کی اشاعت کے فوراً بعد شیخ محمد نے شہزادی حیا کے دعووں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو یک طرفہ قرار دیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ”ایک سربراہ حکومت کے طور پر مجھے عدالتی تفتیش کے عمل میں شامل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ یہ فیصلہ سامنے آیا ہے جو کہ کہانی کا صرف ایک رخ بیان کرتا ہے۔“ دبئی کے حکمراں نے مزید کہا ”میں میڈیا سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمارے بچوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور برطانیہ میں ان کی زندگیوں میں دخل اندازی نہ کریں۔”

برطانوی عدالت کے اس فیصلے اور الزامات سے شیخ محمد بن راشد المکتوم کے عوامی امیج کو زبردست نقصان پہنچ سکتا ہے کیوں کہ انہیں اپنے ملک میں ایک جدید سو چ والا حکمراں سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ اپنی بیٹی لطیفہ کو گرفتارکرانے اور زبردستی وطن واپس لانے کی خبروں کے بعد بین الاقوامی سطح پر انہیں کافی نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post ادلیب میں فائر بندی کا قیام ہمارا مقصد تھا جس میں ہم نے کامیابی حاصل کر لی ہے، ترک صدر
Next Post یورپی یونین اور بھارت کے درمیان سربراہی اجلاس منسوخ
EU and India

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.