geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زلزلے کب، کہاں، کیوں؟

November 1, 2020 1 1 min read
Earthquake
Share this:

Earthquake

تحریر : الیاس محمد حسین

ترکی میں کل ہولناک زلزلے میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے دنیا میں زلزلے کب اور کہاں سے شروع ہوئے اور تاریخ کا قدیم ترین زلزلہ کب اور کہاں آیا، یہ تو وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا البتہ قڈیم یونانیوںکا عقیدہ تھا کہ زمین کو بہت بڑے بڑے بیلوںنے اپنے سینگوں پر اٹھایا ہوا ہے وہ تھک جاتے ہیں تو ان کی لرزش سے زلزلہ آ جاتا ہے جبکہ ماہرین نے زمین کی کیمیائی تبدیلیوںکو زلزلے کا نام دیاہے کچھ کا خیال ہے کہ زمین کے اندر حدت بڑھ جاتی ہے تو کہیں نہ کہیں سے آتشی مادہ پھوٹ پڑتاہے زیادہ تر آتشی مادہ بڑے بڑے پہاڑوں سے پھوٹتاہے تو ہر چیزکو تہس نہیں کردیتاہے جہاں آتشی مادہ نہیں پھوٹتا وہاں زلزلہ آنے کی وجہ بھی یہی تبدیلیاں ہوتی ہیں کہ گرمی کی شدت سے زمین کی اندرونی ہیئت متاثرہوتی تواس کا اثر بیرونی زمین پر ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ زمین پھٹ جانے سے بڑے بڑے گڑھے پژنا یقینی بات ہے کئی سال پہلے جب آزادکشمیرمیں زلزلہ آیا تو اس کی شدت اتنی تھی کہ کئی کئی منزلہ ہوٹل زمین میں دھنس گئے حالیہ زلزلہ میں بھی سڑکوں پر کئی کئی فٹ گڑھے پڑ گئے کچھ لوگوں نے زلزلے کو اللہ کی ناراضگی سے تعبیرکیاہے ان کا کہناہے زلزلے جیسی قدرتی آفات اللہ تعا لیٰ کی طرف سے ہمارے لئے وارننگ ہے زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات سے پوری قوم فسردہ ہے ہم سب کو مل کر اللہ کے حضور اپنے گناہوںکی معافی مانگنی چاہیے اور اجتماعی طورپر استغفراللہ کا وردکرناہوگا زلزلے اور قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے ایک ایسے زلزلے کا تدکرہ کیاہے جس کے نتیجہ میں یہ دنیا تباہ وبرباد ہوجائے گی اس روز پہاڑ روئی کے گالوںکی طرح اڑتے پھریں گے بہرحال وہ پہلا زلزلہ جو انسان نے اپنی تحریر میں ریکارڈ کیا تقریبا تین ہزار برس 1177 قبل مسیح میں چین میں آیا تھا۔پاکستان بھی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ 100 سال کے دوران پاکستانی علاقوں میں کئی ہولناک زلزلے آئے جن میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔10 ستمبر 1971 کو گلگت کے کچھ علاقوں میں شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد مکانات تباہ ہو گئے تھے۔31 مئی، 1995 کو نصیر آباد ڈویڑن کے بگٹی پہاڑوں کے دامنی علاقوں میں آنے والے 5.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک درجن مکانات تباہ اور تین بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔28 فروری، 1997 کو ریکٹر اسکیل پر 7.2 کی شدت کا زلزلہ پورے پاکستان میں محسوس کیا گیا جبکہ اس کا دورانیہ تیس سے نوے سیکنڈز تک تھا۔ پاکستان کے تقریبا تمام علاقوں میں محسوس کئے جانے والے اس زلزلے کے نتیجے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 20مارچ، 1997 کو ریکٹر اسکیل پر 4.5 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں باجوڑ کے قبائلی علاقے کے گاں سلارزئی میں دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

26 جنوری، 2001 کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں صوبہ سندھ میں 15 افراد ہلاک جبکہ ایک سو آٹھ زخمی ہوئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 نوٹ کی گئی تھی۔3 اکتوبر، 2002 کو ریکٹر اسکیل پر 5.1 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں 30 افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ 14 فروری، 2004 کو ریکٹر اسکیل پر 5.7 اور 5.5 کی شدت سے آنے والے دو زلزلوں کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ اور شمالی علاقہ جات میں چوبیس افراد ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہو گئے تھے۔ 8 اکتوبر، 2005 کو ریکٹر اسکیل پر 7.6 کی شدت سے آنے والے زلزلے نے کشمیر اور شمالی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی۔زلزلے کے نتیجے میں اسی ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت، دو لاکھ سے زائد افراد زخمی اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔ زلزلے کے بعد آنے والے 978 آفٹر شاکس کا سلسلہ 27 اکتوبر تک جاری رہا تھا۔ 28 اکتوبر، 2008 کو ریکٹر اسکیل پر 6.4 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ایک سو ساٹھ افراد ہلاک جبکہ تین سو ستر افراد زخمی ہوئے تھے۔اس کے علاوہ کئی عمارتیں بھی تباہ ہوئی تھیں۔

زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 60 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ 18 جنوری، 2011 کے زلزلے کے نتیجے میں پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں کئی افراد ہلاک جبکہ دو سو سے زائد عمارتیں تباہ ہو گئی تھیں۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز دالبندین سے پچاس کلومیٹر مغرب میں تھا۔20 جنوری، 2011 کو 7.4 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ میں محسوس کیے گئے جس کا مرکز بلوچستان کا ضلع خاران میں تھا۔ اس کے نتیجے میں دو سو سے زائد مکانات تباہ ہوئے تھے۔ 22 جنوری، 2011 کو درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے ایک سو اٹھاسی کلومیٹر شمال میں ضلع فیض آباد تھا، لیکن اس کے نتیجے میں بھی کسی فوری جانی نقصان کی اطلاعات نہیں تھیں۔کوئٹہ میں 16 اپریل 2013 کو ریکٹر اسکیل پر 7.9 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے جھٹکے پاکستان، ایران، ہندوستان اور چند خلیجی ملکوں میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔

اس زلزلے کا مرکز پاک ایران سرحد کے قریب واقع ایران میں سروان کا علاقہ تھا۔ اس زلزلے کے نتیجے میں 34 افراد کی ہلاکت جبکہ اسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔دوسری جانب ایک لاکھ کے قریب مکانات زلزلے کے نتیجے میں تباہ ہوئے تھے۔چوبیس ستمبر، 2013 کو بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 328 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلے سے جنوب مغربی صوبے میں ہزروں گھر بھی تباہ ہوئے جبکہ بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد بھی ہزاروں میں تھی۔قدرتی آفات کب کہاں اور کیسے آتے ہیں کسی کو معلوم نہیں اب تک سائنس بھی اس کی درست پیشگی اطلاع دینے میں ناکام رہی یہ آفات تباہی و بربادی لے کر آتی ہیں لیکن احتیاتی تدابیر سے اس کے نقصانات کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔،بھمبر،جہلم اور آزادکشمیر میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے پیش ِ نظر حکومت اور اس کے ہنگامی امداد کے ادارے لوگوں کی فوری امداد کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں ریسکیو اور ریلیف کی جامع حکمت عملی مرتب کی جائے ہماری قومی زندگی میں یہ ایک مشکل مرحلہ ہے ہمیں پھر ایثار، اخوت و بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہے جس کا بے مثال مظاہرہ پوری قوم اس سے قبل کر چکی ہے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
CPO Gujranwala Sarfraz Ahmed Falaki
Previous Post چور اور ڈاکوؤں سے برآمد کروڑوں روپے مالیت کا سامان ورثا کے حوالے
Next Post بیلجیم: کلاس میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے پر ٹیچر معطل
Belgium Teacher Suspended

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.