geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

معاشی ترقی کے لیے اقدامات کی ضرورت

November 10, 2019 0 1 min read
Pakistan Economy
Share this:

Pakistan Economy

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

پاکستان کی معیشت میں استحکام کی منزل ابھی تا حد نظر دورہے، اس وقت ملک کی معاشی نمو 9سال کی کم ترین سطح پر ہے اور معیشت عملی طور پر منجمد ہوچکی ہے جس کے باعث مہنگائی روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق خود اسٹیٹ بینک آف پاکستان جو قومی اقتصادیات خصوصاً بینکنگ سیکٹر کی رہنمائی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، ایک ارب روپے سے زائد کے خسارے میں چلا گیا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ، اگر اس صورتحال پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو خسارے میں جانے والے دوسرے قومی اداروں کی طرح یہ مسئلہ بھی دائمی ہونے کا احتمال ہے۔ جبکہ ملکی معیشت کی کارکردگی پر سٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ اقتصادی حالات کی سنگینی اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالتی ہے ، جس کے مطابق مالی سال2018-19 ء معیشت کے پیداواری شعبوں، خاص طور پر زراعت اور صنعت کے لیے بھاری ثابت ہوا۔ اس ایک برس میں ان دو شعبوں کی کارکردگی سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔

زراعت کی نمو جو ن2018 ء میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 3.9 فیصد تھی، تاہم جون 2019ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران زراعت کی نمو صرف 0.8فیصد رہ گئی۔ اسی طرح صنعت کی نمو 4.9فیصد سے گر کرمحض 1.4فیصد پر آ گئی۔ چنانچہ معیشت کے زوال پر قابو پانے کے لیے حکومت کو سب سے زیادہ توجہ زراعت اور صنعت کو دینا ہو گی تا کہ بحران کے ایک سال کے خسارے پر قابو پایا جا سکے ۔ یہ اس لیے بھی اہم ہے کہ یہی دو شعبے ہیں جو افرادی قوت کو ملازمت کے زیادہ مواقع مہیا کرنے کے علاوہ دیگر کئی شعبوں کیلئے انجن کا کام کرتے ہیں۔

اگر زراعت اچھی ہو گی تو خوراک، ٹیکسٹائل، تیل، بیج، کھاد، ادویات، بینکوں کے قرض، مشینری کی فروخت، غرض لاتعدادشعبوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔ اسی طرح صنعت کی ترقی روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، برآمدات میں اضافے اور قومی معیشت کا چہرہ سنوارنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے بھی یہی توقع ظاہر کی گئی ہے کہ مالی سال 2020ء میں زرعی معیشت کی ترقی سے خسارے میں کمی آ سکتی ہے ۔ غرضیکہ حکومت کے معاشی ماہرین اور پالیسی ساز ادارے اگر اقدامات کرنا چاہیں تو معیشت کے لیے ڈرائونا خواب ثابت ہونے والے اس سال کو کیس سٹڈی کے طور پر لے سکتے ہیں اور گزشتہ برسوں کے دوران قومی معیشت کے اہم ترین شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر خرابیوں کے اسباب تک پہنچ سکتے ہیں۔ اور یہ سب کچھ قومی معیشت کے بہتر مستقبل کیلئے لازم ہے، کیونکہ جی ڈی پی کی کم ترین شرح نمو نے پاکستانی معیشت کو ایشیا ء کے دیگر ممالک کے مقابلے میں غیر دلکش بنا دیا ہے ۔

جبکہ بجلی، پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہمارے ہاں مہنگائی کو مہمیز دیتا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔ روپے کی قدر گرنے سے درآمدی اشیا کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر توانائی ، ادویات اور اشیائے خورونوش کے نرخ بڑھنے سے لوگوں کے لیے مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہواہے ۔ اس معاشی صورتحال سے پورے پاکستان کے تاجر، صنعتکار، امپورٹر، ایکسپورٹر سب پریشان ہیں، چھوٹا دکاندار بھی پریشان ہے حتیٰ کہ خریدار بھی۔ ایک اور مذموم روش یہ بھی رہی کہ مذکورہ اشیاء کی گرانی کی آڑ میں ناجائز منافع خوروں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں من چاہا اضافہ کردیا جس سے حالات مزید ابتر ہوگئے ۔ مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے سے آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گندم کی قیمت 1600 روپے فی من تک جا پہنچی ہے ، اگر یہی حقیقت ہے تو قدرتی طور پر آٹے کے نرخوں پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے، اور آٹے کی قیمت 60 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔ جبکہ حالیہ دنوں سبزیوں کی قیمتوں میں بے اعتدالی بھی عوام کیلئے مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ کھادوں کی قیمتیں زائد ہونے کی وجہ سے زراعت کا شعبہ متاثر ہورہا ہے ، اور زراعت کی ملکی پیداوار، طلب کو پورا نہیں کر پاتی نتیجے میں بحران پیدا ہوتا ہے۔

بے اعتدالی و مہنگائی کی ایسی صورتحال کے باعث معاشرے سماجی اور اخلاقی تنزلی کا شکار ہوجاتے ہیں، جرائم بڑھنے لگتے ہیں اور بے یقینی معاشرے کو اپنے حصار میں لے لیتی ہے ۔ حکومت کو چاہئے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر مہنگائی کے تدارک کے لئے موثر اقدامات کرے ،خوراک کی قیمتوں میں عدم توازن کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ضروریات اور پیداوار کے فرق کو ختم کیا جائے ، مارکیٹ پر نظر رکھنے سے قیمتوں میں عارضی توازن قائم کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ یہ گندم کی کاشت کا موسم ہے چنانچہ حکومت اگر فوری توجہ دے تو گندم کی آنے والی فصل بہتر ہو سکتی ہے ۔ اگر موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت کو مضبوطی کی طرف گامزن کر دیا ، نوجوانوں کے مرجھائے ہوئے چہروں پر خوشیاں لوٹا دیں تو پھر آپ ناقابل تسخیر ہو جائینگے ۔اور اگر خدانخواستہ ایسا نہ ہو پایا تو آپکو اور آپ کی جماعت کو ناقابل تلافی نقصان ہونے کا اندیشہ نظر آرہا ہے ،لہٰذا زبانی کلامی باتوں سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ پریکٹیکل کرناہوگا۔ اب وقت آگیا ہے کہ بہترین طرز حکمرانی قائم کرکے قوم کو ریلیف فراہم کیا جائے ، کیونکہ ہماری مہنگائی کی ستائی اور بحرانوں کی ماری قوم مزید کسی نئے بحران کو جھیلنے کی سکت نہیں رکھتی۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Eid Milad al-Nabi
Previous Post عید میلاالنبی ﷺ پر شہر شہر جلوس، محافل میلاد میں درود و سلام کی صدائیں
Next Post بابری مسجد فیصلہ اور کرتار پور رہداری افتتاع
Babri Masjid

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.