geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

معاشی تباہی کی آگ پر مہنگائی تیل کا کام کر رہی ہے: شہباز شریف

October 24, 2021 0 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس ظالم حکومت سے نجات کے لیے پوری قوم کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نےمعاشی تباہی اور مہنگائی سے قومی سلامتی کوخطرے میں ڈال دیا ہے، حکمرانوں کا ہر دن قومی سلامتی کے لیے خطرات اور خدشات بڑھا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے اپنے پیغام میں حکومت کو مہنگائی پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کا اعلان کر کے اشیائے خورو نوش کی قیمتیں مزید بڑھا دیں، یہ ہے اس حکومت کا احساس اور وعدہ؟ یہ کون سے اچھے دن آئے ہیں کہ ہر روز اشیاء کی قیمتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں، مہنگائی میں اضافہ اور سلامتی و قومی اداروں کے بینک اکاﺅنٹس سے متعلق شرائط خطرے کی گھنٹی ہے، معاشی تباہی کی آگ پر مہنگائی تیل کا کام کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ثابت ہو چکا ہے کہ ملک اور قوم کے مسائل کو یہ حکومت حل نہیں کر سکتی، مزید وقت ضائع کرنا ملک اور قوم کے ساتھ سنگین زیادتی ہے، مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کی سزا ملک اور قوم بھگت رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کو احساس نہیں کہ غریب ہی نہیں سفید پوش طبقہ پس چکا ہے، اس حکومت کا ایک ایک منٹ پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان دے رہا ہے جس کے لیے اب پاکستان کی معیشت، عوام اور موجودہ حکومت میں سے ایک کو چننا ہوگا جبکہ اس ظالم حکومت سے نجات کے لیے پوری قوم کو گھروں سے باہر نکلنا ہو گا۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ میری بات سچ ثابت ہوئی، حکومت عوام اور آئی ایم ایف کو دھوکہ دے رہی ہے، بتایا جائے کہ حکومت عوام اور پارلیمنٹ سے آئی ایم ایف کی شرائط کیوں چھپا رہی ہے؟ اگر آئی ایم ایف شرائط نہیں مانیں تو پھر مہنگائی کیوں؟ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط طے نہیں ہوئیں تو قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا جا رہا ہے؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ناکامی پاکستان کے وجود اور مفادات کے لیے زہر قاتل بن چکی ہے،موجودہ پوری حکومت کو مکمل چھٹی دینے کی ضرورت ہے جبکہ مسائل کی دلدل سے ملک کو نکالنے کے لیے سنجیدہ، قابل اور دیانت دار ٹیم کی ضرورت ہے۔

Share this:
Ananya Pandey, Aryan Khan
Previous Post ‘اننیا نے معروف شخصیت کے ملازم کے ذریعے آریان تک منشیات پہنچائی’
Next Post کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے کامیاب مذاکرات؛ شاہراہوں سے کنٹینرز ہٹائے جانے لگے
Highways

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.