geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تعلیم، علم اور ادب

February 16, 2020February 16, 2020 1 1 min read
Education
Share this:

Education

تحریر : قاسم علی درویش

تعلیم اور علم کو عموماً ایک ہی معنیٰ میں لیا جاتا ہے کیونکہ دونوں کا تعلق جاننے سے ہے نامعلوم کو معلوم کرنے کی کھوج سے منسلک ہے ۔نامعلوم حقائق کو معلوم کرنے کے لئے جو کوشش یا محنت کی جاتی ہے تاکہ اُس متعلقہ ہدف تک پہنچا جا سکے۔ جب ہدف کی بات کی جاتی ہے تو تعلیم اور عِلم کی شاخیں الگ الگ ہونے لگتی ہیں۔ جہاں پر تعلیم اور عِلم سکھایا اور سیکھا جاتا ہے اُسے اسکول، کالج ، یونیورسٹی، درس گاہ، مدرسہ، مکتب اور اِس کے علاوہ کئی دیگر ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ اِنہی جگہوں پر کہیں کہیں ادب بھی سِکھایا جاتا ہے ادب یا خدمت کے نِرالے انداز ہیں مگر ادب کی بات آخر میں ہوگی ۔

تعلیم٠
زندگی کو اچھے طریقے سے گزارنے کے لیے ہمیں سب سے بنیادی جو چیز ضرورت ہوتی ہے اُسے پیسہ کہتے ہیں۔ کیونکہ پیسہ ہوگا تو ہم روپے پیسے کے ذریعے اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکتے ہیں ۔ ایسا ہُنر جو ہمیں روپے پیسے کمانے کے طریقے سِکھاتا ہے ایسے ہُنر کو تعلیم کہتے ہیں۔تعلیم کے ذریعے سے انسان جینے کے اور لوگوں کے ساتھ میل جول کے طریقے سِیکھتا ہے اور سامنے والے کے سامنے اپنی تصویر کو اور بڑا کر کے دِکھاتا ہے ۔حیثیت، شعبہ، رُتبہ یا سند کے اعتبار سے، تعلیم جیسے ہُنر کو سیکھ لینے کے بعد انسان زیادہ سے زیادہ چاند تک پہنچ سکتا ہے ۔

عِلم٠
عِلم کے معنیٰ بھی سیکھنے یا نامعلوم کو معلوم کرنے کی جستجو سے وابستہ ہیں۔ عِلم وہ پیالہ ہے کہ جس میں جتنی پیاس ہوگی وہ جی بھر کر پی لے گا مگر پیاس پھر پہلے سے زیادہ ہوجائے گی ۔اب پیاس کا پھر سے زیادہ ہوجانا یہ حیرانگی والی بات ہے جی بھر کر پی لینے کے بعد بھی آپ کی تڑپ پہلے سے اور زیادہ بڑھ گئی ہے یہ ماجرا سمجھنے والا ہے یہی نقطہ تعلیم اور عِلم میں فرق کرتا ہے۔کیونکہ تعلیم کے دیگر مقاصد کے ساتھ ساتھ ایک مقصد سند ہے۔ آپ متعلقہ سند کے حُصول کے بعد اُس سے بڑی ڈگری کے خواہشمند ہو جاتے ہیں یا ضرورت کی حد تک اُسی متعلقہ تعلیم کو باربار سیکھتے سمجھتے ہیں تاکہ آپ اپنے متعلقہ شعبے کے اندر مزید ترقی کر سکیں اور مزید دولت کما سکیں۔

مگر عِلم کسی اور دریا کا نام ہے، عِلم کی راہ اور ہے آپ اِس راہ پر چل کے عِلم کو سیر ہو کر پی لیتے ہیں مگر تعجب ہے کہ اِس میں ایسا کیا ہے۔ آپ کی آگ، تڑپ لگن پہلے سے بڑھ جاتی ہے، تڑپ، لگن اور پیاس کے بڑھنے کی وجہ یہ ہے کہ اِس میں جنابِ مصطفیٰ، مُحمدِ عربیﷺ کا تعارف ہے۔ جیسے دینِ برحق اسلام مکمل ہو چُکا ہے، ویسے ہی عِلم بھی مکمل ہو چکا ہے ۔اب اِس عِلم کو آپ نے اپنے اپنے ظرف یا پیالے کے حساب سے حاصل کرنا ہے ۔عِلم کی بنیاد اللہ اور اللہ کے حبیبﷺ کا تعارف ہے اور اِس تعارف میں ازل سے ابد تک کا تذکرہ ہے اور اِس تذکرے میں رسول اللہ ﷺ کے ارشادات اور پورا قرآنِ مجید بھرا ہوا ہے۔ عِلم کو آپ رسائی بھی کہہ سکتے ہیں اور عِلم کی رسائی اللہ کے عرش تک جا مِلاتی ہے بلکہ عِلم میں لامکاں کے تذکرے ہیں، خیر عِلم وہ دریا ہے جس میں ، جو جِسقدر ڈوبتا ہے اُس کا اللہ اور اللہ کے رسولِ مقبولﷺ کے ساتھ تعلق اُتنا ہی گہرا ہوتا جاتا ہے اور عِلم سینہ بہ سینہ منتقل ہوتا ہے۔

ادب٠
اگر تعلیم اور عِلم کی کمی رہ جائے تو زندگی کے کسی بھی حِصّہ میں ، کسی بھی موڑ پر پوری کی جاسکتی ہے مگر تربیت کی کمی رہ جائے تو اِس خسارے کا پورا کرنا مشکل ہے ہاں مگر ناممکن نہیں ہے۔ ادب کے مقام تک پہنچنے کے لیے آپ کو ادب کی کسوٹی سے گزرنا پڑے گا۔ بزرگوں کی محافل میں جانا پڑے گا، خدمت کرنی پڑے گی۔ والدین کی، اپنے کُنبے کی ۔استاد کی ۔اللہ کی مخلوق کی اور خدمت میں اپنی ذات کی نفی کرنی پڑے گی تب جا کر آپ کی خدمت سے آپ کو ، آپ کا خُدا مِلے گا یہی ہے اصل کہ خدمت سے خُدا مِلتا ہے ۔حبیبِ خُدا ﷺ مِلتے ہیں۔ ادب، اخلاق ،خدمت اِن کے لیے ممکن ناممکن کی بات کبھی کی ہی نہیں جاتی بس ہو جانے کی بات کی جاتی ہے۔

جتنا بڑا ادب ہوگا اُتنا بڑا انعام ہوگا، جتنی بڑی خدمت ہوگی اُتنا بڑا آپ کا تعارف ہوگا اور جتنی بظاہر کم درجہ کی خدمت ہوگی مثلاََ مسجد یا مدرسے کے غسل خانے دھونا ، صاف کرنا اِس کے لیے کسی تعلیم یا عِلم کی ضرورت نہیں ، یہ خدمت ہے سخی کے گھر کی شہنشاہ کے گھر کی ایسی خدمت سے آپ کے کام بھی جَلد بنیں گے اور غیب کی طاقت بھی آپ کے ساتھ ہو جائے گی اور آپ کا اندر صاف ہو جائے گا اِس کے ساتھ ساتھ قلب کا سکون بھی نصیب ہوگا۔ ادب کو ہر وہ بُلندی حاصل ہے جو تعلیم اور عِلم سے بالاتر ہے۔
تعلیم پہلا قدم ہے اس کے بعد عِلم کو بُلندی ہے اور عِلم سے بڑی عظمت ادب یا خدمت کی ہے کہ خدمت سے خُدا ملتا ہے۔ اللہ آپ کو ادب اور خدمت کی دولت سے نوازے۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے۔
درویش۔
Qasim Ali

تحریر : قاسم علی درویش

Share this:
Pen and Book
Previous Post قلم و کتاب کے پاسباں
Next Post غیر ضروری ٹیکس رعایات کا خاتمہ، خصوصی اقدامات کا فیصلہ
Tax

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.