geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مصر، اردن اور عراق کا علاقائی اتحاد کو مستحکم کرنے کا اعلان

June 28, 2021 1 1 min read
Abdel Fattah al-Sisi, King Abdullah
Share this:

Abdel Fattah al-Sisi, King Abdullah

مصر (اصل میڈیا ڈیسک) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے بغداد میں اتوار کے روز منعقدہ سربراہی کانفرنس کو ”غیر معمولی علاقائی چیلنجز کے درمیان ایک واضح پیغام” قرار دیا۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے سہ فریقی سربراہی کانفرنس میں سکیورٹی، معیشت، توانائی، سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور مشرق وسطی کے بحران سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

عبدالفتاح السیسی کا کسی مصری صدر کا عراق کا گزشتہ تین عشروں کے درمیان یہ پہلا دورہ بھی تھا۔ سن 1990میں اس وقت کے عراقی صدر صدام حسین کی طرف سے کویت پر حملہ کے بعد مصر اور عراق کے درمیان تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔ تاہم حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں ملکوں کے عہدیداروں نے ایک دوسرے کے یہاں دورے بھی کیے ہیں۔ دوسری طرف اردن کے شاہ نے آخری مرتبہ سن 2019 میں عراق کا دورہ کیا تھا جو گزشتہ دس برسوں کے دوران ان کا بغداد کا پہلا دورہ تھا۔

کسی مصری صدر کا عراق کا گزشتہ تین عشروں کے درمیان یہ پہلا دورہ بھی تھا۔

تینوں ملکوں کے سربراہوں کی میٹنگ کے بعد عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ جن میں اقتصادی اور سیاسی تعاون، بڑے پیمانے پر صنعتی پروجیکٹووں اور میڈیسن اور زرعی کیڑے مار دواؤں کی تجارت جیسے امور شامل تھے۔

تینوں رہنماوں نے شام کے بحران، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم اور یمن میں تصادم جیسے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

توانائی کے شعبے میں تعاون بشمول اردن کے راستے عراق اور مصر کے درمیان گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے امکانات پر بھی بات کی گئی۔ فی الوقت عراق گیس اور بجلی کی اپنی گھریلو ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بڑی حد تک ایران پر انحصار کرتا ہے۔

تینوں رہنماووں نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا اقتصادی بحران کے مدنظر تجارت کو فرو غ دینے کے لیے سرحدوں کو کھولنے کی ضرورت پر بھی گفتگو کی۔

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے بتایا کہ ایتھوپیا کے عظیم الشان نشاۃ ثانیہ ڈیم پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔ مصر کو خطرہ ہے کہ اس ڈیم کی تعمیر سے اس کی پانی کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔

ایمن صفادی نے مزید بتایا کہ تینوں ملکوں نے شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے اور پناہ گزینوں کی واپسی سے بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا،”تینوں رہنماوں کی جانب سے واضح پیغام یہ تھا کہ ہمیں ان چیلنجز کا ایک ساتھ مل کر مقابلہ کرنا چاہئے۔”

میٹنگ کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں نے سکیورٹی کی اہمیت اور دہشت گردی، منشیات اسمگلنگ اور سائبرجرائم پر قابو پانے کے لیے انٹلیجنس شراکت سے بھی اتفاق کیا۔

اس دوران مصر کے ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”تینوں لیڈروں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی امور بہ شمول تنازع فلسطین،دہشت گردی سے نمٹنے اور اقتصادی تعاون سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیاہے،”بات چیت میں ان رہنماؤں نے زیادہ اہمیت کے حامل علاقائی امور کے بارے میں تینوں ممالک کے درمیان مشاورت اور روابط کو مزید مربوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔”

مصطفیٰ الکاظمی، عبدالفتاح السیسی اور عبداللہ دوئم کے درمیان پہلا سہ فریقی اجلاس گذشتہ سال عمان میں ہوا تھا۔ ان کے درمیان اپریل میں اس سلسلے کا دوسرا اجلاس منعقد ہونا تھا مگر مصر میں ٹرین کے تباہ کن حادثے کے بعد اسے موخر کردیا گیا تھا۔

اتوار کے روز ہونے والی سربراہی میٹنگ میں گوکہ کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا تاہم اس ملاقات کو بڑی حد تک خطے میں ایران کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

Share this:
Hong Kong - Apple Daily
Previous Post ہانگ کانگ کے اخبار ‘ایپل ڈیلی’ کے اداریہ نویس گرفتار
Next Post کشمیر میں انتخابی مہم مریم چلائیں گی، نواز شریف کی شہباز شریف کو ہدایت
Nawaz Sharif and Shahbaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.