geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عید کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کریں

June 6, 2019 0 1 min read
Eid Happiness
Share this:

Eid Happiness

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

ماہ رمضان کے اختتام پہ عیدالفطر کا تہوار آتا ہے عید الفطر عالم اسلام کا ایک مذہبی تہوار ہے اور عید الفطر یکم شوال کو نہایت مذہبی عقیدت و اخترام اور بڑی دھوم دھام سے منائی جاتی ہے جبکہ شوال اسلامی کیلنڈر کا دسواں مہینہ ہے۔عید کا لفظ ”عود” سے بنا ہے، جس کا معنیٰ ہے: ”لوٹنا”، عید ہر سال لوٹتی ہے اور اسکے لوٹ کر آنے کی خواہش کی جاتی ہے۔ عید عربی زبان کا لفظ ہے جسکے معنی خوشی اور جشن کے ہیں جبکہ فطر کے معنی ”روزہ توڑنا یا ختم کرنا” ہے اسی لئے اس مذہبی تہوار کو عید الفطر کہتے ہیں عید کے دن مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے ا للہ بزرگ وبرترکی حکمت دیکھئے پہلے شعبان پھر رمضان اور پھر شوال کا مہینہ آتا ہے سبھی خوشیوں ،مسرتوں، رحمتوں بھرے مہینے ہیں شعبان میں شب برات اور رمضان میں شب قدربڑی فضیلت اور رحمتوں والی راتیں ہیں اس عید کو چھوٹی عید اور میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے اور اس روز دنیا بھر کے مسلمان انتہائی جوش وخروش سے عید کی خوشیوں میں مشغول ہوتے ہیں حضور نبی کریم ۖنے پہلی مرتبہ 2 ہجری میں عید الفطر کی نماز ادا کی، یہ نماز دو رکعت نفل سنت موکدہ ہے عیدالفطر کی نماز سے پہلے فطرانہ دینا نہایت ضروری ہوتاہے

سیدنا ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں عیدالفطر کے دن ایک صاع کھانا (محتاجوں کو) دیا کرتے تھے اور ہمارا کھانا ” جو، خشک انگور، پنیر اور کھجور” تھا۔(مختصر صحیح بخاری حدیث نمبر : 767)۔
صدقہ فطر، آزاد اور غلام دونوں پر واجب قرار دیا گیا ہے

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صدقہ فطر، ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع جو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مسلمان مرد، عورت اور آزاد اور غلام سب پر فرض کر دیا ہے۔(مختصر صحیح بخاریحدیث نمبر : 768)۔
جس طرح عیدالفطر کی نماز سے پہلے فطرانہ ادا کرنا ضروری ہے اسی طرح نماز عید سے قبل کچھ کھا کر جانا بھی ضروری ہے
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے روز دن چڑھنے دیتے تھے یہاں تک کہ چند کھجوریں کھا لیتے (یعنی نمازعید سے پہلے)۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم طاق کھجوریں کھاتے تھے”۔(مختصر صحیح بخاری حدیث نمبر : 528)۔

حضرت انس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے
” عید الفطر کے دن جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چند کھجوریں نہ کھا لیتے عید گاہ تشریف نہ لے جاتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم طاق کھجوریں تناول کرنا پسند کرتے تھے ”۔
حضور نبی کریم ۖنے ارشاد فرمایا
” جب عید الفطر کی رات آتی ہے تو فرشتے آپس میں خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالی اپنے خاص انواروتجلیات کا ظہور فرما کر فرشتوں سے پوچھتا ہے فرشتو!اب اس مزدور کا کیا بدلہ ہے جس نے پورا پورا کام کیا فرشتے عرض کرتے ہیں اے اللہ اس کو پورا پورا ثواب دیا جانا چاہئے ،اس پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے تم گواہ بن جاؤمیں نے ان سب کو بخش دیا جن لوگوں نے رمضان کا احترام کیا دن کو روزے رکھے اور رات کو قیام کیا ”۔
حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ عیدالفطر کے دن تشریف نہ لے جاتے جب تک چند کھجوریں نہ تناول فرما لیتے اور وہ طاق ہوتیں۔ (بخاری شریف)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نماز عید کیلئے ایک راستہ سے تشریف لے جاتے اور دوسرے راستے سے واپس تشریف لاتے۔ (ترمذی دارمی)
حضرت وہب روایت کرتے ہیں کہ۔

”ہر عید کے روز ابلیس (شیطان) چیخ چیخ کر روتا ہے تو دوسرے شیاطین اس کے گرد اکٹھے ہو کر پوچھتے ہیں اے ہمارے آقا کیوں روتے ہو تو وہ کہتا ہے اس روز حضرت محمدۖ کی امت کو اللہ تعالی معاف کر دیتا ہے لہذا اب تم پر لازم ہے کہ انہیں شہوات و لذات میں ڈال کر غافل کر دو”۔
حضرت انس رضی اللہ عنہا سے ایک اور جگہ روایت ہے
آقا جی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ

” رمضان المبارک میں جن لوگوں نے روزے رکھے ہوتے ہیں انہیں اللہ تعالی تمام نعمتیں بخشتا ہے اور پوراپورا اجر دیتا ہے اور عیدالفطر کے دن صبح کے وقت اللہ تعالی فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ تم زمین پر جاؤ فرشتے حکم کی بجا آوری لاتے ہوئے زمین پہ اترتے ہیں اور راستوں پر عام مجمعوں ،چراہوں اور بازاروں میں بڑی اونچی آواز سے پکارتے ہیں کہ اس کو تمام مخلوق سوائے جن اورانسان کے سن لیتی ہے اور کہتے ہیں اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت تم اپنے پروردگار کی طرف نکلو کہ وہ تمہاری کم قیمت متاع کے عوض میں تمیں بہت بڑی عطا فرمانے کو ہے اور کبیرہ گناہوں کو بخشنے والا ہے پس جب آدمی نماز کے لئے نکلتے ہیں اور نماز پڑھنے کے بعد دعا کرتے ہیں تو اس وقت رب کائنات اپنے بندوں کی تمام حاجات اور مرادیں پوری کرتا ہے جو سوال کرتے ہیں وہ قبول ہوجاتا ہے کوئی گناہ باقی نہیں رہتا سب گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اور وہ بخشے ہوئے لوٹ جاتے ہیں ” (حوالہ غنیتہ الطالبین)۔
حضرت وہب بن عنہ کہتے ہیں کہ

”اللہ تعالی نے جنت کو عید الفطر کے روز پیدا کیا اور طوبی کا درخت بھی عید ہی کے روز بہشت میں لگایاگیا حضرت جبرائیل علیہ السلام کو بھی عید کے دن وحی پہنچانے کے لئے منتخب کیا گیا”
حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ اپنے دور خلافت میں عید کے دن اپنے گھر تشریف فرماتھے کچھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ آپ کو عید کی مبارک باد دینے کے لئے گھر آگئے تو دیکھا حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ زار و قطار رو رہے تھے توصحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے آپ سے رونے کی وجہ دریافت کی تو آپ نے یوں جواب دیا
”آج کا روزعید بھی ہے وعید بھی آج جس کے روزے اور نمازیں قبول و منظور کر لی گئیں اس کے لئے تو عید ہے جبکہ میں اس لئے رو رہا ہوں کیا خبر میرے روزے اور نمازیں منظور ہوئیں یا نامنظور”۔
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ

” عیدالفطر کے دن روزہ نہ رکھو بلکہ خوب کھاؤ پیو”

عیدسعید کے روز اپنی خوشیوں اور مسرتوں میں اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ غریب اور مستحق لوگوں کو بھی شامل کریں انہیں بھی تحائف دیں ان کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھیں انہیں بھی گلے لگائیں شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ

عید کا دن ہے گلے ہم کو لگا کر ملئے
رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے

مشاہدے کی بات ہے انسان کے حالات بدلتے وقت نہیں لگتا جو امیر ہوتے ہیں انہیں غریبی کی پستی میں دیکھا گیا اور جودو وقت میں روٹی کے ایک نوالے کو ترستے ہیں انہیں بام ثریا پہ چمکتا بھی دیکھا گیا ہے حالات کبھی بھی ایک جیسے نہیں رہتے عزت اور ذلت رب کائنات کے ہاتھ میں ہے مادہ پرستی اور نفسانفسی کے اس دور میں اپنے لئے تو ہر شخص جی رہا ہے بلکہ اپنی بساط سے بڑھ کر اپنے لئے جینے کا سامان پیدا کئے ہوئے ہے لیکن جن کے پاس اپنے من کی پیاس بجھانے کے لئے روٹی ،تن ڈھانپنے کے لئے کپڑا نہیں اور سرچھپانے کے لئے چھت نہیں انہیں بھی اپنی خوشیوں میں برابر کا شریک بنا کر رب کائنات کے حضور سرخرو ہونا چاہئے۔کیونکہ دین اسلام ہمیں غریبوں ، مسکینوں ،یتیموں کی مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے۔
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
Maj Gen Asif Ghafoor
Previous Post بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر مرضی کے تجزیے کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
Next Post بچپن کی عید
Childhood Eid

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.