geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تین تین عیدیں

June 6, 2019 1 1 min read
Eid al-Fitr
Share this:

Eid al-Fitr

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

اسلامی جموریہ پاکستان میں ہر سال کی طرح اس سال یعنی 2019 میں دو عیدیں وہ بھی سرکاری طور پر منانے کا اعلان صرف ہمارے لیے لمحہ فکریہ نہیں بلکہ ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ عید الفطر ہو یا رمضان المبارک علماء کرام قرآن و حدیث کی روشنی میں فرماتے ہیں کہ شرعی شہادتیں ( چاند دیکھنا ) پر منحصر ہوتا ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ رویت ہلال کمیٹی پاکستان ملک کی وفاقی حکومت کی قائم کردہ ایک کمیٹی ہے۔ اس کے مقاصدمیں یہ بات شامل ہیں کہ ہر ماہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرنا ہے۔ اس کمیٹی کے موجودہ چیئر مین مفتی منیب الرحمان ہیں۔ حکومت پاکستان کی قائم کردہ صوبائی اورمرکزی رویت ہلال کمیٹیوں میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ محکمہ موسمیات،نیوی اور سپارکوکے نمائندے بھی فنی معاونت کے لیے ہراجلاس میں موجودہوتے ہیں اور پھر متفقہ رائے کی روشنی میں اور ارکان کی موجودگی میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت یا عدم رویت کااعلان کرتے ہیں۔ رویت ہلال سے متعلق جو فیصلہ اور اعلان کیاجاتا ہے وہ ارکان کے اتفاق رائے سے ہوتاہے اور اس فیصلے پر ارکان کے دستخط بھی ہوتے ہیں۔ایسے حالات میں کوئی بھی عام شخص بلا روزہ کو یا عید کو آگئے پیچھے کیسے کر سکتا ہے؟ صرف فرد واحد نہیں بلکہ پوری رویت ہلال کمیٹی متفق ہوتی ہے۔اس سال 2019 میں پاکستان میں ہر برس کی طرح اس بار بھی رمضان کے چاند پر اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا تھا۔سرکاری رویتِ ہلال کمیٹی نے منگل 7 مئی سے رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا وہیں پشاور کی قاسم جان مسجد کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے 22 شہادتوں کی بنیاد پر پیر 6 مئی کو پہلا روزہ رکھنے کو کہا۔

رمضان کے آغاز سے قبل ہی پاکستان میں رویتِ ہلال کے معاملے پر بحث اس وقت شروع ہوئی تھی جب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ اب اس کا تعین ایک پانچ رکنی کمیٹی کرے گی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے یہ بھی بتایا تھا کہ ‘یہ کمیٹی رمضان، عیدین اور محرم کے چاندوں کے اعلان سمیت دیگر اہم تاریخوں کا کیلنڈر جاری کرے گی اور اس سے ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم ہو گا۔’

وفاقی وزارتِ سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق مستقبل میں رویتِ ہلال کے تعین کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو یہ کام پانچ برس تک کرے گی۔اس پانچ رکنی کمیٹی کا کنوینر وزارتِ سائنس اور ٹیکنالوجی کے سائنسی مشیر کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ارکان میں محکمہ موسمیات کے تین جبکہ سپارکو کا ایک نمائندہ شامل ہے۔جب کہ اس کمیٹی میں کوئی بھی مذہبی نمائندہ شامل نہیں۔ یہی وجہ ہے علماء کرام نے قرآن و حدیث کی روشنی میں شرعی شہادتوں کی روشنی میں عید کا اعلان کرنا تھا جبکہ حسب روایت پشاور کی قاسم جان مسجد کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے 22 شہادتوں کی بنیاد پر آج مورخہ 4 مئی بروز منگلوار عید منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان صوبائی حکومت نے شہادتوں کی بنا پر اظہار یکجہتی کے لئے کیا ہے

سوال پیدا ہوتا ہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں کو کیوں مشکوک بنایا جاتا ہے حالانہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے پانچ سالہ کلینڈر جو سائنسی بنیادوں پر بنوایا ہے اس سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ یکم رمضان 7 مئی کو درست مانا گیا ہے ۔ اسی سائنسی کمٹی کی روشنی میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ کمیٹی کے چیئر مین مفتی ِ اعظم مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہونے والے تمام فیصلے شرعی اور سائنسی اعتبار سے درست ہیں ۔ دوسری جانب پشاور کی قاسم جان مسجد کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے 22 شہادتوں کی بنیاد پر آج مورخہ 4 مئی بروز منگلوار عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

علماء کرام پر شک شبہات کرنے کی بجائے تحقیق کی جائے کہ پشاور میں نظر آنے والہ چاند پاکستانی حدود کا ہے یا پٹروسی ملک سعودی عرب کا ہے؟ اور پھر تحقیق کی جائے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے چاند کیوں اوجھل رہتا ہے۔ اور ہاں جدت پسندی اور سائنسی مہارت رکھنے والوں کو بھی پوچھا جائے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین سے گزارش ہے پورا ملک ایک روز ہی عید اور رمضان المبارک شروع کرنے کے حق میں ہے ۔ آپ سائنس والوں مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی ِ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن سمیت پشاور کی قاسم جان مسجد کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو حکمت و دانش سے ایک جگہ پیار محبت اور عقیدت و احترام کے ساتھ بیٹھا کر مستقل حل نکالا جائے ورنہ ایک ملک میں ایک نہیں تین تین عیدیں ہونگیں۔
Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Eid Celebrate
Previous Post عید کے دوسرے روز موج مستی کے بڑے پروگرام، تفریح گاہوں پر رش
Next Post بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 ایف سی اہلکار شہید
Balochistan Terrorists Firing

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.