انتخابی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کی تحریک منظور

Parliament

Parliament

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے متنازع انتخابی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کی تحریک قومی اسمبلی سے منظور کرالی۔

تحریک منظور کیے جانے کے خلاف مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ارکان احتجاج کرتے رہ گئے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق بل حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

دوسری جانب بل پیش کرنے کی تحریک کی منظوری کے خلاف مسلم لیگ ن اور پی پی پی اراکین حکومت پر برس پڑے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کی چوری شروع ہوگئی ہے۔

ادھر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے کہا کہ ہم سب کو اعتماد میں لے کر انتخابی اصلاحات پر قانون سازی چاہتے ہیں جبکہ حکومت بلڈوز کرنا چاہتی ہے۔